تعارف عامر گولڑوی صاحب کاتعارف

سید عمران

محفلین
خسرو علی ۔۔۔پر وہا ں پکارنے کے نام اور آفیشل ناموں میں فرق ہے ۔۔۔علی کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔۔بچوں کے بھی دو دو نام ہیں ۔۔
ہمارے خود چار چار نام ہیں...
گویا اس لحاظ سے بھی انڈونیشین سے دو قدم آگے ہیں!!!
 
سیما علی

لائبریرین
اصل میں اہل خانہ اور یہاں کے مقامی لوگ کنیت سے پکارتے ہیں جیسا کہ آپ نے بتایے ان کے پسر کا اسم عامر ہے تو بعض لوگ انھیں ابو العامر یا یہاں کی زبان میں
Papanya aamir یا babanyaaamir
انڈونیشیا میں دنیا کی سب سے زیادہ مسلمان آبادی مقیم ہے ۔۔اس بات پہ ہمارا دل بہت خوش ہوتا ہے ۔۔
 
سید عمران

محفلین
انڈونیشیا میں دنیا کی سب سے زیادہ مسلمان آبادی مقیم ہے ۔۔اس بات پہ ہمارا دل بہت خوش ہوتا ہے ۔۔
مگر جب ہم مسلمانوں کی آبادی بڑھانے کے لیے آپ سے شادی خانہ آبادی کے لیے مدد طلب کرتے ہیں تو آپ صاف کنی کترا جاتی ہیں...
ایسے کیسے بڑھے گی مزید آبادی؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
عامر بن چنگیز خان بھائی (بھائی چنگیز خان کو نہیں بولا. کل کلاں کو کوئی ان سے شکایت لگادے. ہم ویسے بھی آج کل سنگل سر لیے پھررہے ہیں)...
تو بھائی آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے مطلب بزنس یا جاب؟؟؟
 
سیما علی

لائبریرین
مگر جب ہم مسلمانوں کی آبادی بڑھانے کے لیے آپ سے شادی خانہ آبادی کے لیے مدد طلب کرتے ہیں تو آپ صاف کنی کترا جاتی ہیں...
ایسے کیسے بڑھے گی مزید آبادی؟؟؟
ایسے میں نصف بہتر کی رضامندی شامل کیجیے پہلے ۔۔۔
 
عامر بن چنگیز خان بھائی (بھائی چنگیز خان کو نہیں بولا. کل کلاں کو کوئی ان سے شکایت لگادے. ہم ویسے بھی آج کل سنگل سر لیے پھررہے ہیں)...
تو بھائی آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے مطلب بزنس یا جاب؟؟؟
کاروبار ۔۔۔ ریسٹورنٹ، جاپانیز گاڑیوں کا سامان اور تجارت ناریل، کورن، مانجھا کو بھارت، پاکستان اور دبئی میں ایکسپورٹ کرنا۔
 
عامر بن چنگیز خان بھائی (بھائی چنگیز خان کو نہیں بولا. کل کلاں کو کوئی ان سے شکایت لگادے. ہم ویسے بھی آج کل سنگل سر لیے پھررہے ہیں)...
تو بھائی آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے مطلب بزنس یا جاب؟؟؟
چنگیز خان جن کا اصل نام تیمورجن تھا۔ اس کے عم زاد کے پڑپوتے نویان ثالث نے اسلام قبول کیا اور ترک خاتون سے نکاح کر لیا جس میں سے اسے ایک بیٹا امیر ترگائی ہوا۔
امیر ترگائی کے بیٹے امیر تیمور لنگ کے صاحبزادگان عمر شریف مرزا، جہانگیر مرزا، شاہ رخ مرزا اور مرزا جلال الدین میران شاہ سے ایک نئا خاندان چلا جسے تاریخ مرزا خاندان سے جانتی ہے۔
مرزا جلال الدین میران شاہ کے پڑپوتے سلطان ابو سعید مرزا کے بیٹے عمر شیخ مرزا ثانی کا بیٹا ظہیر الدین بابر تھا جس نے مغلیہ سلطنت اور خاندان کی بنیاد دہلی سلطنت کے ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی۔
 
سید عمران

محفلین
ظہیر الدین بابر جس نے مغلیہ سلطنت اور خاندان کی بنیاد دہلی سلطنت کے ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی۔
نو روز و نو بہار و مے و دلبرے خوش است
بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست
نو روز ہے، نو بہار ہے، مے ہے، خوبصورت محبوب ہے، بابر بس عیش کی سعی ہی میں لگا رہ کہ دنیا دوبارہ نہیں ہے۔
ترجمہ وارث صاحب کا ہے، شعر بابر کا اور کاپی پیسٹ اپنا!!!
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
وعلیکم السلام ۔خوش آمدید عامر بھائی ۔ امید ہے کہ آپ اردو محفل کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونگے۔
مرے درد دل کی صدائیں، میری حسیں دعائیں بچھڑ گئیں
وہ جو اپنے ساتھ اڑاتی تھیں مجھے، وہ ہوائیں بچھڑ گئیں

کسے حال دل وہ سناتے ہیں، کسے زخم دل وہ دکھاتے ہیں
مجھے عامر ان سے یہ پوچھنا ہے کہ جن کی مائیں بچھڑ گئیں
ماشاء اللہ بہت خوب اور درد انگیز۔بس دو ہی شعر لکھے تھے ،اگر مزید ہوں تو وہ بھی الگ سے پیش کریں ۔جزاک اللہ خیر
 
نو روز و نو بہار و مے و دلبرے خوش است
بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست
نو روز ہے، نو بہار ہے، مے ہے، خوبصورت محبوب ہے، بابر بس عیش کی سعی ہی میں لگا رہ کہ دنیا دوبارہ نہیں ہے۔(محمد وارث)
ترجمہ وارث صاحب کا ہے، شعر بابر کا اور کاپی پیسٹ اپنا!!!
منتخب التواریخ یعنی تاریخ بدایونی از عبدالقادر بد ایونی میں آپ کو نہ صرف مغلیہ دور کے دیگر شعرا کا کلام اور تاریخ ملے گی بلکہ مغلیہ سلطنت کے شہزاگان و دیگر افراد کو جو زبان و بیان پر عبور حاصل تھا وہ پڑھنے کو ملے گا۔
تاریخ فرشتہ از ابو القاسم الفرشتہ میں بھی محمود غزنوی سے لیکر اکبر تک کا دور
 
وعلیکم السلام ۔خوش آمدید عامر بھائی ۔ امید ہے کہ آپ اردو محفل کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونگے۔

ماشاء اللہ بہت خوب اور درد انگیز۔بس دو ہی شعر لکھے تھے ،اگر مزید ہوں تو وہ بھی الگ سے پیش کریں ۔جزاک اللہ خیر
بہت شکریہ محترم سلامت رہیں ۔۔۔
ان شاء اللہ مکمل کلام احباب ذی وقار کی بصارت کی نذر کیا جائے گا۔
 
سید عمران

محفلین
سید عمران اپنا کچھ تعارف کروا دیں تو مہربانی ہو گی۔ شکریہ
شکر اس رب جلیل کا جس کے بابرکت نام کی برکت سے برسر بام آکر کسی نے تو ہم ایسے نیک نام کا تعارف حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی...
بندہ گمنام خون آشام گرفتار مصائب و آلام دشمن طعام نشانہ دشنام طالب آرام سست گام منزل ناکام کا تعارف اس قدر طوالت رکھتا ہے کہ پڑھنے والے پڑھ پڑھ اپنی بینائی گھس دیں اور داستاں سننے والے سماعت کھو بیٹھیں. ہوش و خرد والے اس کا شعور پالیں تو دیوانہ وار گریباں چاک جنگل کی راہ لیں. دیوانے سن لیں تو شعور کی آگاہی پا کر حواس خمسہ سے بیگانے ہوجائیں...
یہ جو ہم نے اتنی ساری بونگیاں مار لی ہیں اب انہیں سنبھالے گا کون؟؟؟
:noxxx::noxxx::noxxx:
 
آخری تدوین:
شکر اس رب جلیل کا جس کے بابرکت نام کی برکت سے برسر بام آکر کسی نے تو ہم ایسے نیک نام کا تعارف حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی...
بندہ گمنام خون آشام گرفتار مصائب و آلام دشمن طعام نشانہ دشنام طالب آرام سست گام منزل ناکام کا تعارف اس قدر طوالت رکھتا ہے کہ پڑھنے والے پڑھ پڑھ اپنی بینائی گھس دیں اور داستاں سننے والے سماعت. ہوش و خرد والے اس کا شعور پالیں تو دیوانہ وار گریباں چاک جنگل کی راہ لیں. دیوانے سن لیں تو شعور کی آگاہی پا کر حواس خمسہ سے بیگانے ہوجائیں...
یہ جو ہم نے اتنی ساری بونگیاں مار لی ہیں اب انہیں سنبھالے گا کون؟؟؟
:noxxx::noxxx::noxxx:
مقام ہوش پہ رک جائیں گے یہ فرزانے
عبور وادی حیرت کرینگے دیوانے
 
Top