میں عمران خان کا ووٹر نہیں لیکن عمران کی کچھ باتیں بہت متاثر کن ہیں۔
1- جتنے بھی بڑے سیاسی لیڈر اس وقت افق پر موجود ہیں ان سب میں سے سب سے زیادہ کرشماتی شخصیت عمران کی ہے۔ اس کرشماتی شخصیت کے عناصر میں اس کی جسمانی خوبصورتی، حاضر جوابی اعلی تعلیم وغیرہ شامل ہیں زیادہ تر نوجوان نسل اسی وجہ سے اس کی حمایتی ہے
عمران کی ایک بین الاقوامی حیثیت ہے۔
2- عمران نے اپنی پارٹی میں انتخابات کرائے باوجود اس خطرے کے کہ ہارنے والے لوگ پارٹی چھوڑ بھی سکتے ہیں اور 2013 کے انتخابات میں کافی زیادہ نوجوانوں کو انتخابی ٹکٹ بھی دئے اگرچہ زیادہ تر جیت نا سکے لیکن یہ ایک اچھا عمل تھا۔
3- عمران نے میچور جمہوری سیاسی جماعت کی طرح سیاسی فنڈ اکٹھا کرنے کی تحریک شروع کی ۔ عوام سے کہا گیا کہ اپنی پسندیدہ جماعت کو چندہ دیں تاکہ انتخابی تحریک چلا سکیں (امریکہ وغیرہ میں سیاسی جماعتیں ایسے ہی چندہ اکٹھا کرتی ہیں)۔ یہ بہت بڑا جمہوری انقلابی بات بن سکتی ہے اگر اس کا رواج بن جائے۔ کہ جو سیاستدان کروڑوں اپنی جیب سے خرچ کر کے اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں وہ پھر اپنی رقم کی وصولی کے لئے کرپشن کرتے ہیں۔ لیکن اگر انتخابی خرچہ چندے کا ہوگا تو کرپشن کی خواہش کم ہوجائے گی۔
4- صوبہ خیبر کی حکومت بہت سے اچھے کام کر رہی ہے۔
ایک وقت تھا کہ میں عمران کا سب سے زیادہ حمایتی تھا بلکہ اس کی جماعت میں شمولیت پر غور کررہا تھا لیکن کچھ کام ایسے ہوئے کہ میں پیچھ ہٹ گیا