نیتوں کا احوال تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے یا وہ جس نے نیت کی ہو۔ مگر جب عمران نے ہسپتال بنانے کا کام شروع کیا تھا اس وقت تو ایسا نہیں لگا کہ وہ ذاتی شہرت کے لئے ایسا کرے گا۔ مگر شہرت تو اس کو ملی۔ جب کوئی آدمی ایسی بڑی نیکی کرتا ہے تو شہرت مل ہی جاتی ہے۔دیکھئے اگر اس نے اللہ کے لئے ہسپتال بنایا تو اس پر کوئی دعویٰ کرنا نہیں بنتا۔ اگر اس نے ذاتی شہرت کے لئے بنایا تو پھر اسے نیکی شمار کرنا فضول بات ہوگی
عمران کے سیاست میں آنے کے ارادے کبھی بھی نہیں لگے مجھے مگر جب عمران نے ہسپتال کے چندے کے لئے سڑکوں پر نکلنا شروع کیا تو زبردست عوامی مثبت رد عمل نظر آیا۔ اسی کے بعد دیواروں پر یہ پوسٹر لگائے گئے کہ سیاست کا کینسر کون نکالے گا؟ پتا نہیں یہ پوسٹر کون لگا رہا تھا۔ شاید عمران صاحب خود ہی لگوا رہے تھے
اس کے کچھ عرصے بعد عمران نے سیاست میں آنے کا اعلان کیا۔ اور اپنی ہسپتال کی شہرت کو بھی استعمال کیا۔
بہرحال ایک بات درست ہے کہ ہسپتال بہت اچھا ہے اور اس میں غریبوں کا مفت علاج بھی ہوتا ہے۔