شمشاد

لائبریرین
UFASCL9XXY_09_shaukat_khanum_cancer_hospital.jpg
 
کاشفی

محفلین
عمران خان کی تنظیم کے لوگ۔۔
563382_10151548206951373_337197669_n.jpg

ہر ی پور سے رکن صوبائی اسمبلی یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قرار

پشاور…ہر ی پور سے رکن صوبائی اسمبلی یوسف ایوب کی ڈگری جعلی قراردے دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ٹربیونل نے یوسف ایوب کی ڈگری چیک کرانے کی ہدایت کی تھی،ڈگری تصدیق کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کوبھجوائی تھی جہاں ڈگری کو جعلی قرار دے دیا گیا۔یوسف ایوب پی کے 50ہری پور2 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے،جبکہ وہ سابق صدر ایوب خان کے پوتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
فلاحی کام کیا ہے، کیوں نہیں بنانا چاہیے تھا؟
جس کام کے لئے آپ چندہ لیتے ہیں، اس کو تکمیل تک پہنچانا آپ کا فرض ہے، اس میں کوئی تمغے نہیں لگ جاتے کہ اس کو اپنا کارنامہ بتایا جائے۔ اس طرح تو عبدالستار ایدھی پوری دنیا کے صدر بن جائیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
اگر آج عبد الستار ایدھی الیکشن میں کھڑا ہو جائے تو کسی بھی سیٹ پر بلا مقابلہ منتخب ہو سکتا ہے۔

تمام کے تمام لیڈر الیکشن لڑنے سے پہلے جگہ جگہ یہی تقریریں کرتے ہوتے ہیں کہ میں نے فلاں تیر مارا اور فلاں تیر مارا اور جیتنے کے بعد یہ کر دوں گا اور وہ کر دوں گا۔ تمام کے تمام عوام کو گولیاں ہی دیتے ہیں۔ عمران نے تو کر دکھایا ہے۔
 
عمران خان نے بہت سارے وعدے پورے نہیں کئے۔ جگہ جگہ کمپرومائز کرتا ہے چاہے وہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ ہو یا نیٹو سپلائی کی بندش۔ بہت جگہ اس نے یہی کام کیا ہے۔ تاہم ہر لیڈر ایک انسان بھی ہوتا ہے تو اس میں اچھائیاں بھی ہیں اور برائیاں بھی۔ اس لئے میں بیک جنبشِ قلم عمران خان کو برا نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی اسے فرشتہ کہہ سکتا ہوں۔ یہی رائے میری پاکستان کے سارے لیڈروں کے بارے ہے، چاہے وہ جس جماعت سے بھی تعلق رکھتے ہوں :)
 
Top