اجتماعی انٹرویو عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟

سید عاطف علی

لائبریرین
درست کہا ہمآری کیفیات رواج کی زنجیروں میں قید ہوتی ہیں ۔
ویسے ایک بات اور ہے ۔ عمر جتنی زیادہ ہوتی جائے انسان اتنا ہی فرق کو معمولی محسوس کرتا ہے۔ یعنی پینتالیس پچاس کی عمر کے مزاج والوں میں کم فرق ہو گا جتنا بیس اور پچیس سال والے محسوس کریں گے ۔
 

فاخر

محفلین
X0gmrLz.jpg
الحمد للہ بہت اچھا ۔۔۔پر بچوں کی دوری بڑا دکھ دیتی ہے ۔خاص طور پر عید و بقرعید پر ۔۔۔بہت دیر بات ہوئی کوڈ ۔19 نے مزید دوریاں بڑھا دیں ہیں پر احسان ہے ٹیکنالوجی کا کہ ویڈیو کالز کی سہولت کی بدولت اپنے پیاروں کا دیدار ہوجاتا ہے پر تشنگی باقی رہتی ہے سلامت رہیں جہاں رہیں اللّہ اپنے حفظ و آمان میں رکھے آمین
یہ ہمارے رضا کی بیٹی ہیں ۔۔۔دادی کی اور اپنے ابا کی جان ہیں پروردگار نذرِ بد سے محفوظ رکھے دل سے لگانے کی خواہش دل میں رہی ۔۔۔۔
11XAcSB.jpg

یہ ہمارے میکائیل ہیں یہ ہماری بیٹی رُباب کے بیٹے ہیں ماشاء اللّہ ان سے بھی ٹیلی فونک ملاقات رہی دونوں کی دوری بے حد گراں ہے پر انسان بہت مجبور ۔۔انسان کا رزق جہاں ہوتا ہے وہ وہاں پہنچ جاتا ہے ۔۔
ایک ہی بیٹی پاکستان میں ہیں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ آئیں اور ماشاء اللّہ بہت اچھا دن گذرا۔۔۔۔
اللّہ سب بچوں کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔۔۔۔۔۔
ماشاء الله !!! بہت خوب اللہ پاک دونوں بچوں کو سلامت و خوش رکھے آمین ثم آمین۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
۔ ویسے عمر کا لحاظ رکھا جائے تو ہماری طرح آپ بھی انکل زیک کہلائے جا سکتے ہیں ۔ ؟

ہائے اللّه ۔۔۔۔ مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا اس بات کا ۔۔۔
اب میں پیارے عاطف انکل کے احترام میں کمی تو کر نہیں سکتی ۔۔۔ ہاں آپ لوگوں کا احترام اور بڑھا دیتی ہوں ۔۔۔ :battingeyelashes:
 

زیک

مسافر
اب اس لڑی میں ٹرو کیسا گزرا پر گفتگو ہونی چاہیئے۔ بلکہ پاکستانی تو مرو کیسا گزرا پر بھی اظہار رائے کر سکتے ہیں
 
عید کا دوسرا دن شام تک تو لیٹے سوتے گزرا۔ شام کو سسرال چلے گئے۔ وہاں کچھ گپ شپ کے بعد بریانی اور قورمے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ میٹھے میں حسب روایت شیر خرمہ تھا۔ چھوٹی چھ ماہ کی بیٹی اپنے عید کے لباس سے خوب روئیں تو انکو معمول کے کپڑے پہنا دیے۔

عید کے دوسرے دن گھر میں دوپہر میں بھنا گوشت اور کولڈ ڈرنکس تھیں۔ آج بھی سوتے لیٹے دن گزرا۔ بس شیرمال لینے لاک ڈاون کی وجہ سے دور جانا پڑا۔

رستے میں آم سے لدا ٹھیلہ دکھائی دیا تو 180 کے حساب سے پانچ کلو سندھڑی آم لے لیے۔ آم بس اسی ہفتے سے آنا شروع ہوئے ہیں تو مٹھاس کم ہے۔

بیگم نے کیری کا شربت بنا دیا تھا تو وہ ہم سب نے پیا۔ تھوڑی بھوک تھی تو سیو نمکو کھا لی۔ بچے موبائل اور ٹی وی میں لگے رہے۔ سالگرہ پر تحفے میں بڑے صاحبزادے کو پب جی کھیلنے کے لیے ٢۵ ہزار والا موبائل چاہیے جس کو میں نے منع کر دیا۔
 

حالانکہ لوڈو، چیس، مونوپولی، لائف گیم اور ٹوئسٹر گھر پر موجود ہیں۔ اسکے علاوہ دو عدد چوزے ہیجن سے کھیلتے ہیں۔

ایک سال قبل جب لاک ڈاون اور کرونا نہیں تھا تو فٹ بال، سائیکل، رولر اسکیٹ وغیرہ کھیلتے تھے۔ اب بمشکل فزیکل گیم کھیلتے ہیں۔

بہرحال ڈیوائس دوپہر دو سے پانچ ہے لیکن موقع بموقع اسکی خلاف ورزی رہتی ہے۔
 

وسیم

محفلین
ہم تو بچپن سے ہی سنتے آئے ہیں

عید ٹرو مرو
شاید اس کا معنی عید ، اگلے دن ٹُرنا (چلنا) شروع ہو گئی ہے اور اس سے اگلے دن مر گئی ہو

اور اخبارات میں اکثر آیا کرتا ہے کہ ٹرو، مرو پہ چڑیا گھر ، پارکوں اور تفریحی مقامات پہ عوام کا رش۔۔۔

بلکہ کسی زمانے میں اخبار میں چڑیا گھر کی ٹرو اور مرو کی آمدن اور آنے والے لوگوں کی تعداد کی خبر بھی آیا کرتی تھی۔
 
Top