عبدالقدیر 786
محفلین
پب جی کھیلنے کے لئے 25 ہزار روپے خرچہ فضول ہی ہے اِور بھی گیم ہیں کرکٹ اسنوکر وغیرہعید کا دوسرا دن شام تک تو لیٹے سوتے گزرا۔ شام کو سسرال چلے گئے۔ وہاں کچھ گپ شپ کے بعد بریانی اور قورمے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ میٹھے میں حسب روایت شیر خرمہ تھا۔ چھوٹی چھ ماہ کی بیٹی اپنے عید کے لباس سے خوب روئیں تو انکو معمول کے کپڑے پہنا دیے۔
عید کے دوسرے دن گھر میں دوپہر میں بھنا گوشت اور کولڈ ڈرنکس تھیں۔ آج بھی سوتے لیٹے دن گزرا۔ بس شیرمال لینے لاک ڈاون کی وجہ سے دور جانا پڑا۔
رستے میں آم سے لدا ٹھیلہ دکھائی دیا تو 180 کے حساب سے پانچ کلو سندھڑی آم لے لیے۔ آم بس اسی ہفتے سے آنا شروع ہوئے ہیں تو مٹھاس کم ہے۔
بیگم نے کیری کا شربت بنا دیا تھا تو وہ ہم سب نے پیا۔ تھوڑی بھوک تھی تو سیو نمکو کھا لی۔ بچے موبائل اور ٹی وی میں لگے رہے۔ سالگرہ پر تحفے میں بڑے صاحبزادے کو پب جی کھیلنے کے لیے ٢۵ ہزار والا موبائل چاہیے جس کو میں نے منع کر دیا۔