غروب آفتاب کے وقت کے مناظر: آپ کا پسندیدہ منظر کش

اس تھیم کے لیے آپ کا پسندیدہ منظر کش کون ہے؟

  • فہد اشرف

    Votes: 1 4.8%
  • جاسم محمد

    Votes: 2 9.5%
  • La Alma

    Votes: 0 0.0%
  • محمد تابش صدیقی

    Votes: 1 4.8%
  • سید ذیشان

    Votes: 0 0.0%
  • جاسمن

    Votes: 0 0.0%
  • زاہد لطیف

    Votes: 0 0.0%
  • سید عاطف علی

    Votes: 6 28.6%
  • عرفان سعید

    Votes: 8 38.1%
  • محمد سعد

    Votes: 1 4.8%
  • ربیع م

    Votes: 1 4.8%
  • لاریب اخلاص

    Votes: 0 0.0%
  • زیک

    Votes: 1 4.8%

  • Total voters
    21
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

سید عاطف علی

لائبریرین
ہماری ہمدردیاں فی الوقت کُلی طور پر سید عاطف علی بھیا کے ساتھ ہیں۔ کل سے ہم ان کے لیے خصوصی مہم چلائیں گے۔ دوسری پارٹی تو ازل کی کنجوس ہے۔
وا حسرتا !!!!
اصل غلطی کا احساس تو اب ہو رہا ہے ۔ کہ میں نے تو خود آصف علی زرداری ہوتے ہوئے اپنا ووٹ میاں محمد نواز شریف کو دے دیا ۔
یہ ہوتی ہے پولیٹیکل سپورٹسمین شپ ۔
 
وا حسرتا !!!!
اصل غلطی کا احساس تو اب ہو رہا ہے ۔ کہ میں نے تو خود آصف علی زرداری ہوتے ہوئے اپنا ووٹ میاں محمد نواز شریف کو دے دیا ۔
یہ ہوتی ہے پولیٹیکل سپورٹسمین شپ ۔
کیا کہتے ہیں، رائے تبدیل کرنے کا آپشن کھول دیا جائے؟
 

جاسم محمد

محفلین
آپ تو اپنا ووٹ خود کو بھی دینے پر تیار نہیں ہیں، اس لیے بائیکاٹ کا اعلان کر دیجیے۔ :) دوسری صورت یہی ہے کہ عرفان بھیا کے مقابلے میں اپوزیشن الائنس ترتیب دیا جائے۔
ووٹنگ کے نتائج تبدیل کروانے کیلئے محفل کے مقتدر حلقوں کو دعوت مداخلت دینی پڑے گی :)
 

فرقان احمد

محفلین
کیا کہتے ہیں، رائے تبدیل کرنے کا آپشن کھول دیا جائے؟
سید صاحب جیتنا ہی نہیں چاہتے ہیں۔ اور، ہم ان کو جیتنے دیں گے بھی نہیں۔ آپ رائے تبدیل کرنے کا آپشن کھول دیں یا بند کریں۔ ہمیں مخالف فریق نے ان پر نظر رکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سائے کی طرح ان کے ساتھ ساتھ ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا کہتے ہیں، رائے تبدیل کرنے کا آپشن کھول دیا جائے؟
بھئی اس معاملے میں ہم حزب اختلاف میں بیٹھنا پسند کرلیں گے لیکن یہ احسان گوارا کر کے اپنی روایتوں سے سر مو انحراف نہیں کریں گے ۔اور بقول ہمارے جد امجد مرزا نوشہ "الٹے پھر آئے در کعبہ اگر وا نہ ہوا" کے اصول پر عمل پیرا رہیں گے ۔
 
Top