فرقان احمد
محفلین
بجھوا کا تو جواب نہیں فہد!اس بار تو ہم شہ کے مصاحب ہیں، مخالفین کو دارالمعطلین بجھوا کے چھوڑیں گے۔
بجھوا کا تو جواب نہیں فہد!اس بار تو ہم شہ کے مصاحب ہیں، مخالفین کو دارالمعطلین بجھوا کے چھوڑیں گے۔
بوجھو تو جانیں ۔بجھوا کا تو جواب نہیں فہد!
یہ تو آپ مقابلے والی لڑی کا چکر لگائیں تو آپ کو معلوم ہو۔کیا آپ کے خیال میں سبھی نے آپ کی سی تصویر مقابلے میں پیش کی ہے؟ وہ جو سب تصاویر آپ کھینچتے رہے، وہ کیا ہوئیں؟ یہ تصویر ہی بچ رہی تھی کیا!
یعنی کہ مقابلے والی لڑی کوئی اور ہے! یہ بھی خوب رہی!یہ تو آپ مقابلے والی لڑی کا چکر لگائیں تو آپ کو معلوم ہو۔
فرقان احمد بھائی کے لیے کسی خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے۔یعنی کہ مقابلے والی لڑی کوئی اور ہے! یہ بھی خوب رہی!
بس، ٹکٹ نہ لگا دیجیے گا۔ بقیہ معاملات ہم دیکھ لیں گے۔فرقان احمد بھائی کے لیے کسی خصوصی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے۔
ہمیں تو شک ہے کہ صبح اٹھیں تو پانسہ پلٹ نہ چکا ہو!بڑے بڑے برج گر گئے؛ کئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط! جیتنے والی پارٹی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ۔ لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی۔ عرفان سعید متوقع وزیراعظم۔ سید عاطف علی کے اپوزیشن لیڈر بننے کا واضح امکان۔ جوڑ توڑ ہنوز جاری؛ پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار! دلوں کی دھڑکنیں تیز تر! ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے قریب! حتمی نتائج کا اعلان محفل کے چیف الیکشن کمشنر بذات خود کریں گے۔
ہماری ہمدردیاں فی الوقت کُلی طور پر سید عاطف علی بھیا کے ساتھ ہیں۔ کل سے ہم ان کے لیے خصوصی مہم چلائیں گے۔ دوسری پارٹی تو ازل کی کنجوس ہے۔ہمیں تو شک ہے کہ صبح اٹھیں تو پانسہ پلٹ نہ چکا ہو!
آپ تو ماشاءاللہ اچھی کمنٹری بھی کرلیتے ہیں یا کسی زمانہ میں ’’ریڈیو پاکستان‘‘ کے لائیو کرکٹ کمنٹری کے شعبہ سے وابستہ تھے؟عرفان سعید کی شیروانی کا ایک بٹن غائب۔ سید عاطف علی کا ماسٹر اسٹروک۔ چھانگا مانگا سیاست عروج پر۔ عرفان سعید کی سبقت کم ہو کر دو ووٹ کی رہ گئی۔
بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے۔ “ وہ “ کسی بھی وقت آیا چاہتے ہیں۔ہمیں تو شک ہے کہ صبح اٹھیں تو پانسہ پلٹ نہ چکا ہو!
خفیہ ڈیل ہوچکی ہے کیا؟ حلیم پائے کا آرڈر بک ہوچکا ہے کیا؟ماری ہمدردیاں فی الوقت کُلی طور پر سید عاطف علی بھیا کے ساتھ ہیں۔ کل سے ہم ان کے لیے خصوصی مہم چلائیں گے۔ دوسری پارٹی تو ازل کی کنجوس ہے۔
جی ہاں، آپ تو خصوصی طور پر مدعو ہیں۔ وہیں پر بیٹھ کر بینرز کے نعروں کے متعلق سوچ بچار کریں گے۔خفیہ ڈیل ہوچکی ہے کیا؟ حلیم پائے کا آرڈر بک ہوچکا ہے کیا؟
محکمہء زراعت کچھ بھی کر لے۔ ہار ہمارا مقدر ہے۔بوٹوں کی چاپ سنائی دے رہی ہے۔ “ وہ “ کسی بھی وقت آیا چاہتے ہیں۔
ایک عدد حسن جلیل صاحب محفلین میں کم تھے اور آج وہ کمی بھی فرقان بھائی نہ صرف پوری کر رہے ہیں بلکہ لگتا ہے بہت سی اور کوتاہیوں کی تلافی بھی ساتھ ہی کر دیں گے ۔ عزیز ناظرین و محفلین ۔سٹے ٹیونڈ پلیز ۔بڑے بڑے برج گر گئے؛ کئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط! جیتنے والی پارٹی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ۔ لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی۔ عرفان سعید متوقع وزیراعظم۔ سید عاطف علی کے اپوزیشن لیڈر بننے کا واضح امکان۔ جوڑ توڑ ہنوز جاری؛ پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار! دلوں کی دھڑکنیں تیز تر! ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے قریب! حتمی نتائج کا اعلان محفل کے چیف الیکشن کمشنر بذات خود کریں گے۔