غیرشادی شدہ اورانکےمسائیل

F@rzana

محفلین
لڈو

سارا کیا دھرا اصل میں لڈو بنانے والے کا ہے سنا نہیں آپ لوگوں نے کہ:
جو کھائے سو پچھتائے
جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے
 
لڈو کھائے بھی بہت دن ہو گئے
اتنی مشکل سے امید بندھی تھی کہ شادی کے چاول کھانے کو ملیں گے وہ بھی توڑ دی کسی نے :cry:
 

F@rzana

محفلین
،

اچھا جی نہلے پہ دہلا
کس نے کہا تھا چاولوں کی پوری دیگ پکانے کے لئے
قناعت پسندی اختیار کرتے نا
زندگی بھر کام آتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اگر تھوڑے چاول پکاتے تو پھر آپ جیسے بن بلائے مہمان کیا کھاتے؟
زیادہ پکا لیئے ہیں تو بھی مشکل
 

فریب

محفلین
ویسے تو غیر شادی شدگان کے مسائل ہی نہیں‌ہوتے اس لئے اس دھاگے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔۔۔۔۔۔ :wink:
 

فریب

محفلین
اس کے علاوہ کچھ مسائل کے بارے میں شاہ جی نے ذکر کیا تھا وہ تو کنواروں اور شادی شدہ دونوں کے ہیں اگر کیسی دوسرے ملک میں اکیلے رہ رہے ہیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
زبانی کلامی ذکر کا کوئی فائدہ نہیں، انہیں کہیں کہ لکھ کر بھیجیں تا کہ باقاعدہ لسٹ میں درج کر سکیں۔
 
شمشاد صاحب کی رائے صائب ہے کہ سارے مسائیل کو لکھ کر بلکہ باترتیب حالت میں‌پیش کیا جائے تاکہ احباب سر جوڑ کا انکے حل کے بارے میں‌کچھ سوچ سکیں۔ ویسے میرے خیال میں سارے مسائیل “شادی کرنے“ کی طرف ہی آتے ہیں۔ اور جب شادی ہوجائے تو پھر بندے کا شمار “ شادی شہداء میں ہوتاہے اور وہ دوسرے دھاگے میں مکتوبات لکھتا ہوا پکڑاجاتا ہے“۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب غیر شادی شدہ کا ایک ہی مقصد، ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے اور شادی شدہ (بقول آپ کے شادی شہدا) کے مسائل آکٹوپس کی ٹانگوں کیطرح چاروں طرف پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لنڈورہ کہنے کی حد تک ہی ہوتا ہے۔
اور جیسے ہی موقع ملتا ہے دبی ہوئی دُم نکال کر شہیدوں میں نام لکھوانے کے لیئے سب سے پہلے اور سب سے آگے ملیں گے آپکو۔
 
یہ تو ٹھیک کہا آپ نے میرے مشاہدہ میں بھی یہی بات آئی ہے بلکہ میں خود اسی لسٹ میں شامل ہوں مگر وہ بقول چچاغالب کے:
کوئی صورت نظر آتی نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
آئے گی، صورت بھی نظر آئے گی اور پھر سیرت سے بھی واسطہ پڑے گا۔
پیوستہ رہ شجر سے اُمیدِ بہار رکھ
 
ہا ہا ہا کیا شعر یاد کروادیا آپ نے
ع
اللہ فرماتا ہے امیر سے کار رکھ
کوٹھیاں اور بنگلے دوچار رکھ
پھر فرمایا غریب سے انتظار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے امیدِ بہار رکھ


حضرتِ علامہ کی روح سے معذرت کے ساتھ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر سیدہ شگفتہ نے آپ کے خطوط پڑھ لیئے تو آپ کا چالان پکا ہے۔
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
جاناں، روزانہ تیرے لنچ کا بل کیسے دوں
میں کوئی سیٹھ نہیں، کوئی اسمگلر بھی نہیں

مجھ کو ہوتی نہیں اوپر کی کمائی ہرگز
میں کسی دفترِ مخصوص کا افسر بھی نہیں
 
Top