مبارکباد فاتح ماہر کے عہدہ پر

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم
میں لیٹ ہو گئی شاید۔
بہت بہت مبارک ہو فاتح۔۔:واہ:اسی طرح سنگِ میل عبور کرتے جائیے :)

و علیکم السلام!

بہت شکریہ فرحت!
آپ لیٹ تو ہوئیں لیکن مجھے اس کی وجہ بھی معلوم ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے نانا جان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!
 

زینب

محفلین
آپ نے کبھی دیکھا فاتح بھائی کچھ اپنے خان بھائیوں نے یہاں بھی ٹرکوں کے پیچھے کچھ نا کچھ لیکھا ہوتا ھے ایسے ہی:grin:
 

فاتح

لائبریرین
فاتح کی فتوحات نے تو چنگیزی دور کی یاد تازہ کر دی جب پوری دنیا منگولوں کی فتوحات سے تھر تھر کانپا کرتی تھی ;)

فاتح ذرا بریک پر پاؤں رکھ کر بھائی۔

وارث : کیا ہوا تھا نصیب دشمناں بگڑ گئے کیسے

محب صاحب! خاقان فاتح کا بھی چین پر تیسرے حملے کا دور چل رہا ہے۔;) آپ نے اس حوالے سے میرے دستخط کا شعر نہیں پڑھا؟ بریک پر پاؤں رکھنے کی ہمت ہی نہیں بچی اب تو۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
آپ نے کبھی دیکھا فاتح بھائی کچھ اپنے خان بھائیوں نے یہاں بھی ٹرکوں کے پیچھے کچھ نا کچھ لیکھا ہوتا ھے ایسے ہی:grin:

جی ہاں! نہ صرف دیکھا ہے بلکہ کچھ سال پہلے میں نے ایسی ہی ایک تصویر بھی اپنے کیمرے میں محفوظ کی تھی جو آپ کے ذکر کرنے پر یاد آ گئی۔ یہ دیکھیں:

کلک کرنے پر بڑی تصویر ایک نئی ونڈو میں کھل جائے گی۔
چل مسافر
نصیب اپنا اپنا​
 

زینب

محفلین
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نرالا کو ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔الزہرا کے پاس نیئ کھلی ہے۔۔۔۔کرامہ والی تو دور پڑے گی آپ کو کہو تو 2 کلو بھجوا دوں۔۔۔۔۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نرالا کو ڈھونڈ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔الزہرا کے پاس نیئ کھلی ہے۔۔۔۔کرامہ والی تو دور پڑے گی آپ کو کہو تو 2 کلو بھجوا دوں۔۔۔۔۔۔۔

واقعی؟ زہرا ہسپتال کے پاس؟:rolleyes:
مجھے تو کرامہ والی کا ہی پتا تھا اور وہیں کبھی کبھی جمعے کی صبح حلوا پوری کا ناشتہ کرنے بھی چلے جاتے ہیں۔:grin:
 

زینب

محفلین
ہاں جی زہرا ہسپتال کے پیچھے جہاں برقعوں والی دکانیں ہیں نا وہاں ہی۔۔۔۔۔اپ اتنی دور ناشتے کے لیے جاتے ہو۔۔کمال ہے۔۔۔۔۔۔۔حلوہ پوری۔۔۔غازی پے نہیں ملتی۔۔۔۔۔کراچی دربار پے بھی،،،،،
 
Top