~~
مشہور ہونے کا ویسے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ آج میں نے اخبار میں پڑھا کہ اتورا کو اوسلو میں عالمی مشاعرہ ہو رہا ہے۔ شاید میرے لیے یہ خبر اتنی اہم نہ ہوتی لیکن میں ابھی اگلا صفحہ پلٹ ہی رہی تھی کہ میری نظر کسی جانے پہچانے نام پر پڑی۔
“فرزانہ نیناں“ ۔ میں نے جلدی سے تفصیل پڑھی۔ جس میں کافی شعراء مثلاً: احمد فراز، انور مسعود پانچ چھ مزید تھے۔ میں نے اسی وقت اخبار کے دفتر میں فون کر کے ساری تفصیلات لیں۔ اب میرا ارادہ ہے کہ اتوار کو میں بھی وہاں فرزانہ سسٹر کے سامنے پہنچ جاؤں اور انھیں پتہ بھی نہ چلے۔
بس آخری مرحلہ امّی سے اجازت کا رہ گیا ہے۔
~~