فرزانہ صاحبہ کی واپسی

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ بندہ اپنے سائے سے بھی چھپاتا ہے۔ اسی وجہ سے میں نے ٹیلی‌ پیتھی کو بہت کم استعمال کیا ہے۔
بےبی ہاتھی
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
چلیں یہ تو کنفرم ہوا کہ بخیریت واپسی ہو گئی ہے۔


جی ابھی میں فرزانہ سے ہی بات کررہی تھی ، بڑا مزہ آیا بہت ہنسے ہم ، :p فرزانہ بتارہی مشاعرہ بہت بہترین رہا
فراز احمد فراز ، انور سعود ، اور بھی کافی نام بتارہی ،
باقی خود یہاں آکر بتائے گی ،
:lol:
 

F@rzana

محفلین
اہل محفل کیا حال ہیں بھئی؟؟؟

گھڑی بھی میں یہ کیا ماجرا ہوگیا۔ ۔ ۔
کہ محفل کا ہر فرد ہی جاسوس ہوگیا :lol:

اللہ اللہ، میری غیر موجودگی میں آپ لوگوں نے انتہا کردی :lol:
 

F@rzana

محفلین
قیافہ شناسوں کی قیافہ آرائیاں۔ ۔ ۔
ٹیلی پیتھی کے ہتھکنڈے۔ ۔ ۔ اف توبہ!

یہ کیا ہورہا ہے :lol: :lol: :lol:

ابھی ابھی باجو نے پوری رپورٹ دے دی ہے مجھے آپ سب کی حرکتوں کی :p
 

F@rzana

محفلین
اللہ میں کہاں گم ہوں!!!

یہ رہی آپ سب کے حضور۔ ۔ ۔
بہ نفس نفیس۔ ۔ ۔
کیا ضروروی ہے کہ اب شاعرانہ انداز میں گفتگو بھی کی جائے!
:p
 

F@rzana

محفلین
شکریہ قیصرانی :lol:

ذرا جان میں جان آرہی ہے کہ سب ابھی تک اپنے ہی ہیں۔ ۔ ۔
ورنہ میرے تو اس سلسلے کے خدشات کچھ اور ہی تھے :lol:
 
بالکل ضرورت نہیں مگر کچھ خبر ملے بھی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے پیچھے کیا قیامتیں گزر گئیں اب ان کا ذکر کیا چھیڑنا ۔ :p
 

F@rzana

محفلین
سب کے جوابات پڑھنے کی آج بھی مہلت نہیں ہے کل رات بارہ بجے ہم گھر پہنچے ہیں اور صبح سویرے میرا ریڈیو کا پروگرام ‘ وومن کارنر‘ تھا بغیر تیاری وہ پیش کیا۔۔۔

(اب تو آپ لوگ مجھ سے بھی زیادہ ہی میرے بارے میں جان گئے ہیں)

اوپر سے یہ ہوا کہ میں گھر کی چابی ہی بھول گئی
:lol:
کیا بتاؤں کیا کیا پاپڑ بیلے ہیں چابی کے لیئے :lol:

باجو نے ایسی رپورٹنگ کی ہے کہ مجبورا اور مارے بے چینی کے لاگ آن کر نا پڑا،
حالانکہ ابھی تھوڑی دیر میں میرا دوسرا پروگرام ‘نغمہ و شعر کی سوغات‘ کا ٹائم ہونے والا ہے (اس کی بھی ابھی تک کوئی تیاری نہیں کی کیونکہ فی ا الحال تو چاول کے ساتھ آلو کی بھجیا اور گوشت کا سالن بن رہا ہے)

وہاں سے لوٹ کر بہت دیر ہوجائے گی :cry:
 

F@rzana

محفلین
ذدا دھیرج رکھئے، مشاعرے کی پوری رپورٹ ملے گی اور ضرور ملے گی۔
(ہوسکتا ہے بمعہ تصویر ملے :lol: )
 

F@rzana

محفلین
ماوراااااااااااااااااااااا

یار بڑی بے وفا نکلیں، بس باتیں ہی باتیں :cry:

میں تو خود آپ کے لئے بیقرار تھی اسٹیج پر بیٹھے ہوئے بھی بار بار تکتی تھی کہ ابھی کوئی پیاری سی لڑکی مجھ سے آکر ملے گی :cry:

میں نے تو سب بتادیا تھا، آپ کی سرپرائز ملاقات کا انتظار تھا،
آپ سے اتنا بھی نہ ہوا۔ ۔ ۔ ۔ جاؤ یار اب زیادہ کیا لکھوں :cry:
 
Top