فرزانہ صاحبہ کی واپسی

F@rzana

محفلین
میں نے محفل کو بہت ‘مس‘ کیا ہے :cry:

کئی دن سے برابر مصروفیات چل رہی ہیں،

مجھے یہ بالکل اپنوں کی محفل لگتی ہے اسی لئے تو شامل ہوئی تھی،

اب سہیلی ‘سہیلی‘ ہی رہنا اور بھائیو‘ بھائی ‘ ہی رہنا :lol: :lol: :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
فرزانہ، یہ کیا کہ رہی ہیں؟ وہ بیچاری تو پہلے سے بہت شرمندہ ہے۔ مزید تو نہ کریں۔
بےبی ہاتھی
 
میں نے اتنا طویل بھاشن دیا تھا غلطی سے ڈیلیٹ ہو گیا :cry:

اب سارا تو دوبارہ نہیں لکھا جا سکتا البتہ اتنا کہہ دوں کہ اس نے کوشش تو کی مگر شاید سماج (امی) وصل میں حائل ہوگیا :wink:

ویسے اتنا انتظار تو نہیں رہا ہوگا جتنا لکھ دیا :p جھوٹی

کبھی لاہور رکھ لو مشاعرہ اور پھر دیکھو کیسا رش پڑتا ہے ۔ :lol:
 

F@rzana

محفلین
بہت خراب ہیں آپ سب لوگ :lol:

چوکھٹا بھی دیکھ لیا اور حدود اربع بھی کھنگال لیا :lol:

اب محفل میں سب کو اپنی اپنی تصویر لگانا ضروری ہوگیا ہے،
:wink: جلدی جلدی۔ ۔ ۔

ورنہ یہ میرے ساتھ نا انصافی ہوگی :cry:
 

F@rzana

محفلین
خفیہ ؟؟؟

کیوں ہوں؟؟؟

کب ہوں بھئی؟؟؟

اگر ہوں بھی تو ، رہنے دیجئے، کسی کا کیا بگڑتا ہے! :lol: :wink:
 

F@rzana

محفلین
اچھا جی، یہ ‘زیک‘ کی کارستانی ہے،

میرا لنک تک دے دیا،

آپ اتنے شریر لگتے تو نہیں :shock: :roll: :wink:
 

F@rzana

محفلین
فی الوقت میں لاگ آف ہورہی ہوں، انشاء اللہ کل بقیہ جوابات پڑھ کو ذرا دودو چار یا پانچ ہوگا۔۔۔۔۔۔

میں چلی۔۔۔۔۔۔۔کل تک کے لئے ۔ ۔ ۔ اللہ حافظ
:lol:
 
میں اور طرفداری HUH

میں تو تمہیں دوست ہی سمجھتا رہا مگر تم نے تو نشیمن پر وہ بجلیاں گرائیں جو دشمن بھی نہ گرا سکے، سچ ہے اپنوں نے مجھے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔ اتنی مصروفیت تھی تمہیں اوسلو جانے کے سلسلے میں ، وہاں پہنچ ہی گئی تھی تو گھڑی بھر آرام ہی کر لیتی ، اچھا چلو آرام نہیں کرنا تھا تو نیٹ پر ضرور آنا تھا ، اگر آہی گئی تو چلو چند پیغامات پڑھ لیتی ، اگر کچھ جواب ہی دینے تھے تو الیکشن کے سوا کسی اور تھریڈ پر دے دیتی ، اگر جواب دینا ہی تھا تو کیا ووٹ دینا بھی ضروری تھا اور اگر ضروری ہی تھا تو کیا میری مخالفت میں ہی۔
تم بھی صفِ دشمناں میں نکلی ۔ میٹرک میں اردو کے خلاصہ کی کتاب میں ایک شعر پڑھا تھا یاد آگیا کیا سمجھ آگیا ہے اب

تیر کھا کے جو دیکھا کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
واپسی مبارک ہو
بس اس کا افسوس ہے کہ ماورا سے ملاقات نہ ہوئی آپکی، لیکن خیر اتنا بھی نہیں کہ لندن میں رہتے ہوئے ابھی تک باجو سے تو ملی نہیں :wink:
 

تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
واپسی مبارک ہو
بس اس کا افسوس ہے کہ ماورا سے ملاقات نہ ہوئی آپکی، لیکن خیر اتنا بھی نہیں کہ لندن میں رہتے ہوئے ابھی تک باجو سے تو ملی نہیں :wink:


نہیں جی اسدن فرزانہ تو آئیں تھیں مگر ہم مل نہیں سکے ، خیر اب جلدی ہی ملاقات ہو جائے گی ، ہم پروگرام بنا سوچ رہی ہیں ، اور ویسے بھی ہمارا کیا اک ہی ملک میں تو ہیں جب دل کیا ہو آئیں اک دوسرے کے گھر ، مگر ماورہ کے تو خاص مہمان گئیں تھیں نہ ، ایسے میرے قریب سے گزر جائے کوئی اور میں مل نہ سکوں ایسا بھی نہیں ، ۔ ۔

خیر ،
 

تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
ذدا دھیرج رکھئے، مشاعرے کی پوری رپورٹ ملے گی اور ضرور ملے گی۔
(ہوسکتا ہے بمعہ تصویر ملے :lol: )


فرزانہ ، پہلی فرصت میں ذرا رپورٹ اور فوٹوز یہاں بھی لگائیے گا ، مجھے بھی دیکھنی ہیں اور شمشاد ص :lol: :p انکو لگی ہوئی بھی نظر نہیں آتیں انکے لئے کوئی خاص لنک ہونا چاہئے :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
Top