فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

سید ذیشان

محفلین
zeesh بھیا
کیا آپ مجھے بتائیں گے کہ ان ایکویشنز کی ایپلیکیشنز میں کونسے ٹاپک آئیں گے؟
Maxwell Equations کی اپلیکیشنز سے تو دنیا بھری پڑی ہے :)

جہاں پر بھی مائکرو ویوو(microwaves)، ریڈیو ویوو، ٹیلی وژن ویوو کا زکر ہوتا ہے، وہاں پر میکزول ایکوشن لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ، انٹینا ڈیزائن، مائکرو ویوو سرکٹ (ٹرانسیور) ڈیزائن، مائکرو ویوو ائی سی ڈیزائن میں ان کی ضرورت پڑتی ہے۔ لیکن یہ سب ایڈوانسڈ ٹاپکس ہیں۔ انجنیئرنگ کے تیسرے یا چوتھے سال میں پڑھائے جاتے ہیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

بھیا مجھے ایک پریزنٹیشن کے لیے چاہیے ہے ناں
میکزول ایکویشنز اور ان کی ایپلیکیشنز
تو تھوڑا زیادہ چاہیے میٹیریل
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
عائشہ عزیز آپی
zeesh بھیا

مجھے یہ سوالات سمجھائیں آسان طریقے سے، میں 3 دن سے کر کر کے تھک گیا ہوں۔

  • What is the physical significance of Curl of a Vector?
  • Explain physical proof of Gauss's Theorem.
یہ میں نے کالج میں بھی سمجھے تھے مگر اُفاقہ نہیں ہوا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اور مجھے یہ بھی بتائیں کہ اگر ہم ایک جگہ integral sign استعمال کر رہے تو کیا وہاں summation sign بھی استعمال کر سکتے ہیں، اگر نہیں تو کیوں نہیں؟

یہ سوال آج سر نے خاص طور پہ پوچھا تھا کہ سوچ کے آنا۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
چھوٹے بھیا مختصر یہ کہ کسی بھی ویکٹر فیلڈ کی روٹیشن معلوم کرنے کے لیے اس کا کرل لیا جاتا ہے۔ ڈیل آپریٹر کا ویکٹر فیلڈ کے ساتھ کراس پراڈکٹ لیا جاتا ہے اگر اس کا کوئی جواب آ جائے تو وہ ویکٹر فیلڈ روٹیٹ کررہا ہے اور اگر اس کا جواب زیرو ہو تو روٹیٹ نہیں کررہا۔
مزید معلوم کرنا ہے ذیشان بھیا بتا دیں گے میں اس وقت کچھ اچھا محسوس نہیں کررہی
دوسرا سوال میں دیکھتی ہوں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اور مجھے یہ بھی بتائیں کہ اگر ہم ایک جگہ integral sign استعمال کر رہے تو کیا وہاں summation sign بھی استعمال کر سکتے ہیں، اگر نہیں تو کیوں نہیں؟

یہ سوال آج سر نے خاص طور پہ پوچھا تھا کہ سوچ کے آنا۔
انٹیگرل سمیشن کا ایک سپشل کیس ہے چھوٹے بھیا ، جب ہمارے پاس ویلیوز continuous ہوں تو ہم انٹیگرل لیتے ہیں کسی ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک۔۔ اور جب ڈسکریٹ ویلیوز ہوں تو سمیشن لیتے ہیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز آپی
zeesh بھیا

مجھے یہ سوالات سمجھائیں آسان طریقے سے، میں 3 دن سے کر کر کے تھک گیا ہوں۔

  • What is the physical significance of Curl of a Vector?
  • Explain physical proof of Gauss's Theorem.
یہ میں نے کالج میں بھی سمجھے تھے مگر اُفاقہ نہیں ہوا۔
Gauss's divergence theorem کی بات کررہے ہیں بھیا؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
انٹیگرل سمیشن کا ایک سپشل کیس ہے چھوٹے بھیا ، جب ہمارے پاس ویلیوز continuous ہوں تو ہم انٹیگرل لیتے ہیں کسی ایک پوائنٹ سے دوسرے پوائنٹ تک۔۔ اور جب ڈسکریٹ ویلیوز ہوں تو سمیشن لیتے ہیں۔
اوہ یس۔
اب آیا سمجھ۔
It is so simple
Discrete data is counted so we use summation &
Continuous data is measured so we use Integral.

بہت بہت شکریہ عائشہ آپی۔​
 
Top