فزکس کے متعلق سوالات اور ان کا حل!

سید ذیشان

محفلین
zeesh بھیا سرفیس انٹیگرل اور ایریا انٹیگرل میں کیا فرق ہے؟
یہ دونوں ایک ہی ہیں، اگر ہم 3 ڈایمنشنز تک محدود رہیں۔ کیونکہ ایریا وغیرہ کی تعریف 2 ڈائمینشن تک محدود ہے جبکہ سرفس 2 سے زیادہ ڈایمنشنز کی بھی ہوتی ہے لیکن اس کے لئے ہائپر سرفس(Hyper surface) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ دونوں ایک ہی ہیں، اگر ہم 3 ڈایمنشنز تک محدود رہیں۔ کیونکہ ایریا وغیرہ کی تعریف 2 ڈائمینشن تک محدود ہے جبکہ سرفس 2 سے زیادہ ڈایمنشنز کی بھی ہوتی ہے لیکن اس کے لئے ہائپر سرفس(Hyper surface) کی اسطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

And same is the case with Line Integral also.
بس وہ 1 ڈائی مینشن میں ہو گی۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ دونوں ایک ہی ہیں، اگر ہم 3 ڈایمنشنز تک محدود رہیں۔ کیونکہ ایریا وغیرہ کی تعریف 2 ڈائمینشن تک محدود ہے جبکہ سرفس 2 سے زیادہ ڈایمنشنز کی بھی ہوتی ہے لیکن اس کے لئے ہائپر سرفس(Hyper surface) کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

مجھے بھی یوں ہی لگتا ہے پر بھیا پھر ہم جب maxwell's equations کرتے ہیں تو سرفیس انٹیگرال کو ایریا اینٹگرل میں چینج کرنے کے لیے اسٹوک تھیورم کیوں اپلائی کرتے ہیں؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مجھے بھی یوں ہی لگتا ہے پر بھیا پھر ہم جب maxwell's equations کرتے ہیں تو سرفیس انٹیگرال کو ایریا اینٹگرل میں چینج کرنے کے لیے اسٹوک تھیورم کیوں اپلائی کرتے ہیں؟

Because Stoke's Theorem is used to convert 3 dimension into 2 dimension.
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
Because Stoke's Theorem is used to convert 3 dimension into 2 dimension.
اگر ہم دو ڈائی مینشن تک رہیں تو یہ دونوں ایک ہی ہیں۔ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ سرفیس تین ڈائی میشن کو بتا رہی ہے میکس ویل ایکویشنز میں جو ہم یہ تھیورم لگا کر اس کو دو ڈائی میشن میں کررہے ہیں؟؟؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
جی میں اب یہاں ہوں۔ میکس ویل ایکویشنز استعمال کرنے کی بات کر رہی ہیں آپ؟
اپیا یہ بتائیں کہ میکس ویل ایکویشن میں جب ہم سرفیس سے ایریا انٹیگرل پر آتے ہیں تو کیا وہاں سرفیس تین ڈائی مینشینز کو ظاہر کررہا ہے اور ایریا دو کو؟
اور دوسری بات یہ کہ اگر سرفیس تین کو ہی شو کررہا ہے تو ہم والیوم کو نہیں لیتے سرفیس کی جگہ؟
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر ہم دو ڈائی مینشن تک رہیں تو یہ دونوں ایک ہی ہیں۔ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ سرفیس تین ڈائی میشن کو بتا رہی ہے میکس ویل ایکویشنز میں جو ہم یہ تھیورم لگا کر اس کو دو ڈائی میشن میں کررہے ہیں؟؟؟
میکس ویل چونکہ ابھی میں نے نہیں پڑھا لہٰذا اس کے متعلق تو کچھ نہیں کہ سکتا۔

a surface integral is a definite integral taken over a surface
it can be ۔
thought of as the double integral analog of the line integral
اور
Volume integral is a triple integral of the constant function 1, which gives the volume of the region۔
 
نمرہ

محفلین
اپیا یہ بتائیں کہ میکس ویل ایکویشن میں جب ہم سرفیس سے ایریا انٹیگرل پر آتے ہیں تو کیا وہاں سرفیس تین ڈائی مینشینز کو ظاہر کررہا ہے اور ایریا دو کو؟
اور دوسری بات یہ کہ اگر سرفیس تین کو ہی شو کررہا ہے تو ہم والیوم کو نہیں لیتے سرفیس کی جگہ؟
سرفیس تو ان ایکویشنز میں تین ڈائمینشنل ہوتا ہے، ایک جگہ کی باؤنڈری۔ والیوم انٹیگرل الگ ہے، سرفس انٹیگرل الگ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
سرفیس تو ان ایکویشنز میں تین ڈائمینشنل ہوتا ہے، ایک جگہ کی باؤنڈری۔ والیوم انٹیگرل الگ ہے، سرفس انٹیگرل الگ۔
اوکے اپیا
ایک اور سوال باؤنڈ چارج اور فری چارج میں کیا فرق ہوتا ہے؟
اور کیا جب ہمارے پاس ڈائی الیکٹرک میٹریل ہوگا تو جیسے کہتے ہیں کہ چارج ڈینسٹی اور کرنٹ ڈینسٹی صفر ہوتی ہے ایسے میٹیریل کے لیے ۔۔تو کیا اس میں ہم یہ باؤنڈ چارج ڈینسٹی اور فری چارج ڈینسٹی دونوں صفر ہوں گی یا کوئی ایک موجود ہوگی؟
 
نمرہ

محفلین
فری چارج، کسی بیرونی ذریعے سے آنے والے الیکٹرونز کی وجہ سے ہوتا ہے۔ باؤنڈ چارج پولرائزیشن کے باعث، مثلاً جب ڈائی الیکٹرک کو ہائی الیکٹرک فیلڈ میں رکھا جائے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
آپی دیکھیں ناں جو اسٹوک تھیورم ہے وہ تو لائن انٹیگرل کو سرفیس انٹیگرل میں چینج کرتا ہے ناں تو یہاں ایکویشنز میں تو ہم سرفیس کو ایریا میں چینج کرنے کے لیے یہ تھیورم اپلائی کررہے ہیں۔
 
Top