فنِّ بے دماغی

اربش علی

محفلین
بندوق کو زنگ لگ جانا۔۔ وہ تو اس کشتی میں تھی جو پانی میں ڈوب گئی
جی چاہا اس پر حیران کن کی ریٹنگ دیں، مگر پھر یاد آیا، وہ نگوڑی تو موجود ہی نہیں۔
بھلا یہ کب ہوا؟؟ کشتی تو چوری ہو گئی تھی، ڈوب کیسے گئی!
 
اربش علی

محفلین
ہاں نا۔۔۔ کیونکہ مجرموں سے سوال نہیں کیا جاتا بلکہ ان سے جواب طلب کیا جاتا ہے۔
آپ نے تو ہمارے خالی دماغ کو مزید الجھن میں ڈال دیا۔ بھلا جواب طلب تو کسی سوال ہی کا کیا جاتا ہے نا؟ یا ہمارے نظامِ تعلیم نے ہمیں غلط پڑھایا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی چاہا اس پر حیران کن کی ریٹنگ دیں، مگر پھر یاد آیا، وہ نگوڑی تو موجود ہی نہیں۔
بھلا یہ کب ہوا؟؟ کشتی تو چوری ہو گئی تھی، ڈوب کیسے گئی!
آپ بھی غائب تھے۔ کشتی کی چوری کے بعد آگے سلسلہ وہیں رک گیا۔ کچھ مصروفیت بھی آڑے آئی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے تو ہمارے خالی دماغ کو مزید الجھن میں ڈال دیا۔ بھلا جواب طلب تو کسی سوال ہی کا کیا جاتا ہے نا؟ یا ہمارے نظامِ تعلیم نے ہمیں غلط پڑھایا؟
جلیبی جیسی سیدھی بات نہیں سمجھ آئی ۔۔۔ سوال ایک کرتا ہے جواب دوسرے کو دینا ہوتا ہے۔
 
اربش علی

محفلین
آپ بھی غائب تھے۔ کشتی کی چوری کے بعد آگے سلسلہ وہیں رک گیا۔ کچھ مصروفیت بھی آڑے آئی۔
بھلا مصروفیت میں اتنی ہمت کیسے آ گئی کہ آپ کے آڑے آئے۔ وہ طوطے کی طرح گردن مروڑنے جانے کے خوف سے تھر تھر کیوں نہ کانپ گئی!
 
Top