فنِّ بے دماغی

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں جیسے ہی آج محفل میں داخل ہوا ہوں تو ایک بےمعنویت اور لایعنیت نے ہر سو گھیر لیا۔ مجھے سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ کہاں جاؤں۔۔۔ چائے پینے کا خیال آیا ہی تھا کہ لسی خانے جا پہنچا اور کافی لینے دودھ دہی کی دکان پر۔ عجب معاملات ہیں صبح سے۔۔۔ کہ دیکھو بندہ خدا۔۔۔ صبح ہوئی ۔۔۔۔ دوپہر ہوئی۔۔۔ اور اب شام ہونے کو ہے۔۔۔ اسی طرح چلتا رہا تو کچھ دیر میں رات آدھمکے گی۔ اور رات کی سب سے بڑی مصیبت یہی ہے کہ سونا پڑتا ہے۔۔۔ مجھے سونے پر اعتراض ہر گز نہیں ہے۔۔۔ لیکن دکھ مجھے یہ ہے کہ اس کے بعد جاگنا بھی پڑتا ہے۔۔۔۔ اب خود ہی بتائیے کہ دل بیتاب اپنی ناتمام خواہشات کا گھٹڑ اٹھائے کہاں کہاں پھرا کرے۔ یوں دن سے رات کرے۔۔۔۔ مجھے کیا برا تھا لاگ ان کرنا ۔۔۔۔ اگر ایک بار ہوتا۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

بالکل صحیح جگہ پر پہنچے ہیں نین بھیا۔۔۔
بس یہ بتائیے کہ چائے ملی لسی کی دکان پر یا نہیں؟
 
کر دی نا بات حاضر دماغوں والی۔۔۔۔ ارے کیا معلوم بٹیا کیالینے نکلے تھے۔۔۔۔ وہ تو پٹھوروں کی دکان پر جا پہنچے تو پتا چلا کہ نکلے تو مرغ مصلح لینے تھے۔۔۔ اب بتاؤ۔۔۔ اتنی دوپہر میں کون پٹھورے بیچتا ہے۔۔۔ ہے کوئی حال زمانے کا۔۔۔۔ اللہ اللہ
 
Top