فیس بک کی لڑکیاں۔۔۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر

با ادب

محفلین
تحریر کو پسند کرنے پر تمام احباب کا شکر گزار ہوں۔
یوسف سلطان بھائی کا بہت شکریہ کہ آپ نے اصل تحریر کا ربط دیا۔
آجکل اخبار نہیں پڑھتا،اس لیے علم نہیں تھا۔
ڈاکٹرعامر شہزاد کا خصوصی شکریہ۔تے توانوں پتا اے کس لئی کہہ ریا واں۔
تسی لوکاں نوں ایتھوں باہر تے نا کرو پا جی :p
با ادب جی کا بھی خصوصی شکریہ۔
سین خے کیلیے اظہارِ ہمدردی اور ساتھ یہ پیغام کہ لکھیں،کیونکہ یہاں کی آپیاں بہت اچھی ہیں، بالکل میری طرح :p
سر محمد وارث
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عظیم الدین
عبدالقیوم چوہدری
سید عمران
عابدعلی خاکسار
محمدظہیر
اور تمام احباب کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ خیر فرمائے کیا ایوارڈ شو کی تقریب چل رہی یے؟ اتنا شکریہ ہم.نے تو بس وہیں ملاحظہ فرمایا ہے. تحریر کا آپ نے اقتباس لیا ہے آپ کی ذاتی نہیں جو اتنا جھک جھک کے کورنش بجا.لا رہے ہیں.
خوش رہیئے. جیتے رہیئے
 
ایک لڑکی نے فیس بک پر اسٹیٹس اپڈیٹ کیا
.
"ہاتھ پر مچھر نے کاٹ لیا"
.
اس پر لڑکوں کے کمنٹس چیک کریں
اوہ مائی گاڈ! تم ٹھیک تو ہو نا؟
میں اس کمینے مچھر کا خون پی جاؤں گا ۔
اس طرح کےمچھروں کو تو پیدا ہونے کا حق ہی نہیں ہونا چاہئے۔
آپ مجھے اس کا پتہ بتائیں، میں دیکھتا ہوں اس کو ۔
پلیز بے بی، اپنا خیال رکھا کرو ۔
میں ابھی آتا ہوں گھر، میرے ساتھ ہسپتال چلو ... انفیکشن ہو سکتا ہے ۔
ہائے ! وہ مچھر پیدا ہوتے ہی کیوں نہیں مر گیا ۔
.
.
اب لڑکے نے یہی اسٹیٹس فیس بک پر اپڈیٹ کیا

"ہاتھ پر مچھر نے کاٹ لیا"
.
اس پرآنے والے کمنٹس
کیوں بھئی، گٹر کے پاس سو رہےتھے کیا؟
تو بھی اس کو کاٹ لیتا، حساب برابر؟
کمبل اوڑھ کر سویا کر! بیوقوف ۔
پھٹی پرانی مچھر دانی میں سوئے گا تو یہی ہوگا ۔
کبھی گھر میں مچھر مار سپرے بھی کر لیا کر ، غریب آدمی

مچهروں کی بات چلی ہے تو حسب ذائقہ
IMG-20170425-WA0004.jpg
 

سین خے

محفلین

سین خے

محفلین
یہ خودکش حملے جیسی حرکت ہے اور قابلِ گرفت بلکہ قابلِ سرزنش غلطی ہے۔
آئندہ کیلیے محتاط رہیں :)

لکھا کریں،
آپ اردو محفل کی جتنی پرانی قاری ہیں،ہمیں بھی محفل کے چنگیزی اور تیموری قصے پڑھنے کو ملیں گے :p

ظالمو! یہ دماغ کو جھنجھوڑنے اور ضمیر کو جگانے والا مراسلہ تھا،آپ نے اس کو مزاح میں لے لیا؟؟؟
اللہ پوچھے گا آپ سب سے۔
Excluding محمد وارث سر کہ وہ تو باقاعدہ خدمت کر رہے ہیں اردو کی:applause::notworthy:

بس کیا بتاؤں! دماغ غصے میں بالکل ہی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ :embarrassed1: ایسی صورت میں سوائے خودکشی کے علاوہ کوئی اور راستہ سمجھ نہیں آتا :female-fighter:

آجکل تو ذرا اسٹریس کی صورتحال ہے تو جب دماغ ذرا ریلیکس ہوگا تو لکھنے کے بارے میں سوچیں گے :)
 

نور وجدان

لائبریرین

سین خے

محفلین
عائشہ صدیقہ محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپکا یہاں اچھا وقت گزرے گا۔

میں نے محفل کو آنلائن فورمز میں سب سے بہتر پایا ہے۔ یہاں سب ہی لوگ سلجھے ہوئے اور کافی سمجھدار ہیں۔ یہ صرف مذاق چل رہا ہے۔ :) یہاں خواتین کے خلاف کچھ غلط بولا جاتا ہے تو مرد حضرات کو کافی سنا لی جاتی ہیں۔ یہاں کافی آزادی ہے اور لوگ کھلے دماغ سے ایک دوسرے کا موقف سنتے ہیں اور برداشت کرتے ہیں۔ :)

آپ بھی کوئی مزاحیہ تحریر شریک کیجئے۔ اور اگر فیس بکی لڑکوں پر ہو تو کیا ہی بات ہے ;) :D
 
بس کیا بتاؤں! دماغ غصے میں بالکل ہی کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ :embarrassed1: ایسی صورت میں سوائے خودکشی کے علاوہ کوئی اور راستہ سمجھ نہیں آتا
ویسے میں نے تو سنا ہے کہ غصے میں میسج لکھنے کی رفتار کافی تیز ہو جاتا
باقی خودکشی بارے میں سوچتا کون ہے بندہ تھوڑا حساس ہو تو لوگوں کی پریشانیاں لے کر خود پھڑک جاتا ہے
 
خوب تحریر. گل نوخیز اختر اپنے انداز سے پہچانا جاتا ہے.
کمی یہی ہے کہ یک طرفہ ہے. آنٹیوں اور شاعرات کے پیچھے چھپے انکلوں کا ذکر بھی آ جاتا تو بات مکمل ہو جاتی. :)

گفتگو اور نوک جھونک بھی دلچسپ رہی.

فیس بک کے موضوع پر بہت لکھا گیا. کسی زمانہ میں میں نے بھی لکھا تھا. :)
 
یہاں کافی آزادی ہے اور لوگ کھلے دماغ سے ایک دوسرے کا موقف سنتے ہیں اور برداشت کرتے ہیں۔ :)
اور جہاں بات بڑھتی ہے وہاں انتظامیہ ایک دو لوگوں کو بین کر کے اپنا اور محفلین کا غصہ ٹھنڈا کر لیتی ہے ۔ :D
اگر فیس بکی لڑکوں پر ہو تو کیا ہی بات ہے ;) :D
بنا لیں محاذ :LOL:
 
ویسے بھی اگر مرنے مارنے کا پروگرام ہو تو خود کشی کیوں ؟؟ اُسے ماریں جس کی وجہ سے خود کشی کر رہی ہیں ۔ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری :D
 

سین خے

محفلین
ویسے میں نے تو سنا ہے کہ غصے میں میسج لکھنے کی رفتار کافی تیز ہو جاتا
باقی خودکشی بارے میں سوچتا کون ہے بندہ تھوڑا حساس ہو تو لوگوں کی پریشانیاں لے کر خود پھڑک جاتا ہے

حمیرا میرے تو غصے میں ہاتھ کانپنا شروع ہو جاتے ہیں :( سب الٹا سیدھا ٹائپ ہونا شروع ہو جاتا ہے :cry:

وہی نا ;) اب آئینہ دکھانا تو بنتا ہی ہے۔ حشر چاہے کچھ بھی ہو :cool:
 
عائشہ صدیقہ محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپکا یہاں اچھا وقت گزرے گا۔

میں نے محفل کو آنلائن فورمز میں سب سے بہتر پایا ہے۔ یہاں سب ہی لوگ سلجھے ہوئے اور کافی سمجھدار ہیں۔ یہ صرف مذاق چل رہا ہے۔ :) یہاں خواتین کے خلاف کچھ غلط بولا جاتا ہے تو مرد حضرات کو کافی سنا لی جاتی ہیں۔ یہاں کافی آزادی ہے اور لوگ کھلے دماغ سے ایک دوسرے کا موقف سنتے ہیں اور برداشت کرتے ہیں۔ :)

آپ بھی کوئی مزاحیہ تحریر شریک کیجئے۔ اور اگر فیس بکی لڑکوں پر ہو تو کیا ہی بات ہے ;) :D
آپکی خواہش کا احترام کروں گی
 
Top