فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

نوید صادق

محفلین
دیس کا حال یہ ازل سے ہے
کچھ نہ بدلا ہے اور نہ بدلے گا
خوف، حزن و ملال، یاس و الم
یہ خبر نامہ اور کیا دے گا

آخر ایسا ہے کیوں؟کوئی کہہ دے
الٹے قدموں کیوں چل رہے ہیں ہم
اپنے بارے میں سوچتے ہیں فقط
دوسروں پر نظر نہیں کرتے
ہم کوئی کام ڈھنگ سے آخر
کہتے رہتے ہیں ،کیوں نہیں کرتے
چلیے کچھ اور بات کرتے ہیں
دیکھنا، سوچنا غنیمت ہے
اپنے گھر سے مجھے محبت ہے
اور مرا گھر ہے، سارا پاکستان!!
 
دہی کے اوپر وہی ملائی
اور پراٹھا خوشبو آئی۔!
پاس بٹھا کر چوکی پر تو
اماں نے پھر چائے پلائی
میم مغل اور الف عین جی
لیجئے فاتح صادق بھائی
بات بدلنا کیسا مشکل
ہم نے پھر اک بات بنائی
 

مغزل

محفلین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
آس تھی اک نویدِ صادق کی
یاس کی سب دلیل گزرے ہیں
گو شکم پر نہیں مگر دل پر
شعر تیرے ثقیل گزرے ہیں

آپ فا تح ہیں ہم ہوئے مفتوح
ہم ’’گِرے‘‘ ہیں جناب ہیں مرفوع
ہے غنیمت یہاں سے بھاگ چلو
اس سے پہلے کہ وہ کہیں ’’ اخ تھو ‘‘

:biggrin::rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 

نوید صادق

محفلین
دہی کے اوپر وہی ملائی
اور پراٹھا خوشبو آئی۔!
پاس بٹھا کر چوکی پر تو
اماں نے پھر چائے پلائی
میم مغل اور الف عین جی
لیجئے فاتح صادق بھائی
بات بدلنا کیسا مشکل
ہم نے پھر اک بات بنائی

بات بدلی ہے ، دل نہیں بدلا
گیس، بجلی کا بل نہیں بدلا
 

فاتح

لائبریرین
آپ فا تح ہیں ہم ہوئے مفتوح
ہم ’’گِرے‘‘ ہیں جناب ہیں مرفوع
ہے غنیمت یہاں سے بھاگ چلو
اس سے پہلے کہ وہ کہیں ’’ اخ تھو ‘‘
:biggrin::rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
بھولے بسرے نماز پڑھ لیں جب
رفع کی ہم دعائیں کرتے ہیں

'آخ تھو' ہو تو ہو ترا شیوہ ;)
ہم تری قربتوں پہ مرتے ہیں
 
آپ فا تح ہیں ہم ہوئے مفتوح
ہم ’’گِرے‘‘ ہیں جناب ہیں مرفوع
ہے غنیمت یہاں سے بھاگ چلو
اس سے پہلے کہ وہ کہیں ’’ اخ تھو ‘‘

:biggrin::rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

یار محمود کچھ کہوں تم سے۔۔؟
تم نےگفتار میں یہ بات چنی
بھاگنے اور تھوک کی باتیں
آج مغلوں سے پہلی بار سنی



میں حیران ہوں کہ محمود بھائی نے آج پہلی بار شاید اس لہجے میں بات کی ہے اور یہ حیرت خوشگوار ہے ناگوار نہیں ۔۔:laughing::laughing::laughing::laughing:
 
Top