آؤ چل کر کے ڈھونڈتے ہیں انھیں۔
کون جانے کہاں گئے شاعر۔
"آؤ چل کر کے" کی تو چھوڑیں گے
ایسی تیسی ابھی مغل کر کے
خیر جانے ہی دیجیے صاحب
کوئلہ ہوں نہ آپ جل "کر کے"
ایک کا ذکر ہو اور دوسرا پردے میں ہو کیوںہیں مری جان کے درپے سرِ محفل گویا
شاہِ شمشاد قداں، خسروِ شیریں دہناں
﴿دوسرا مصرع خواجہ حافظ شیرازی کا ہے﴾
یہ وہا ں "قالو بلی" بھول گئے تھے شاید ۔!عدم آباد سے علامہ یہاں کیوں آئے
کیا وہاں ان کے سخن کا کوئی سامع نہ ملا ؟
ماشاء اللہ کیا زبردست فی البدیہہ شاعری ہو رہی ہے۔
ویسے فیصل بھائی آپ ہیں کہاں؟ ذرا میرے دستخط پر ایک نظر ڈال لیجیئے گا۔
ہر طرف ایک ہو کا عالم ہے ۔۔
سارے شاعر کہاں گئے یاں کے ؟؟؟
آؤ چل کر کے ڈھونڈتے ہیں انھیں۔
کون جانے کہاں گئے شاعر۔
لیجیے ایک کو تو ڈھونڈ لیا ۔۔
دھیرے دھیرے سبھی یہاں ہونگے۔۔
بندھی امید پھر اس رونقِ محفل کی دو بارہ
فقط تک بند آجائیں کہیں سے اٹھ کے دس بارہ
"آؤ چل کر کے" کی تو چھوڑیں گے
ایسی تیسی ابھی مغل کر کے
خیر جانے ہی دیجیے صاحب
کوئلہ ہوں نہ آپ جل "کر کے"
کوئلہ جل گیا ہے جل "کر کے"
امّ بکرا منائے خیر عبث
نہ چائے نہ سگریٹ نہ ہی پان چاہتا ہوں
فقط محفل میں تمہیں میری جان چاہتا ہوں