فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

الف عین

لائبریرین
جب بھی ہوتی ہے آمدِ فیصل
جانے کیا کیا بکھان ہوتا ہے
دور قحط الرجال کا تھا مگر
ہاٹ کا سا گمان ہوتا ہے
(سنجیدگی سے نہ لیا جائے)
 

محسن حجازی

محفلین
فیصل میں جھلکتی ہے ثقافت لاہور کی
رواج لاہور کے، عادت لاہور کی

فیصل کے ساتھ بریکٹ میں بھائی ضرور متصور کیا جائے احتراما ذرا شعری رعایت کے پیش نظر خالی نام استعمال کرنا پڑا:grin:
 

محمداحمد

لائبریرین
تصؔور میں در آیا ہے بریکٹ میں لکھا بھائی

(اور اب یہ حالت ہے کہ )

بریکٹ ہی بریکٹ ہیں، لکھا ھے جا بجا بھائی
 
کبھی کمبل کبھی بھائی تصور میں جو در آئی
وہی تصویر چاہت کی مرے دل میں اتر آئی



محسن بھائی آپ کو سات خون معاف ہیں اور یہ تو کچھ بھی نہیں ۔ آپ نے کیسے تصور کر لیا کہ میں اس محبت کا برا مانوں گا ۔ اور احمد بھائی آپ کے لئے عرض ہے کہ

بریکٹ بریکٹ نہیں ہے بلینکٹ
ذرا غور سے بات محسن کی سن لو
الف عین نےجو یہ چاہت لکھی ہے
رباعی میں لکھی محبت کی دھن لو


اور جناب الف عین صاحب کے لئے۔۔

ہاٹ ہم "ہاٹ" رہے "کول" کبھی بن نہ سکے
شعر ڈھیلے ہی رہے اور کبھی تن نہ سکے
 

محمداحمد

لائبریرین
بلینکٹ سے یہ کمبل ہو گیا ہے
ہر اک خط میں مسلسل ہو گیا ہے
کئی بھائی ابھی تک اس میں گم ہیں
یہ کمبل سچ میں کمبل ہو گیا ہے
 

ظفری

لائبریرین
اپگریڈنگ کو ٹھیک کرنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پنچھیوں کو یوں اڑنے میں ‌وقت تو لگتا ہے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
سلسلہ فی البدیہہ شعروں کا
خوب محسن کو راس آی۔۔۔ا ھے
نسخ و تعلیق میں تو م۔اھ۔ر تھا
شعر کا شوق بھی چ۔۔۔رایا ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ستعلیق ﴿نسخ اور تعلیق کے امتزاج سے پیدا ہونے والا رسم الخط﴾
 

الف عین

لائبریرین
شاکرِ خستہ کے بخیر بند تھا کاروبار یاں
ہم توبلائیں بار بار، وہ آئیں بار بار کیوں؟؟
 

مغزل

محفلین
دو شعر ابھی باقی ۔۔ ملاقات ہونے پر۔۔۔

مری تصویر مجھ سے کہہ رہی ہے
پسِ چہرہ کوئی بے چہرگی ہے

تماشہ دیکھنے آیا تھا لیکن
یہاں تو ہر طرف حیرانگی ہے
 
Top