اگر آپ کو ایک دن کے لئے محفل کا منتظم اعلٰٰی بنا دیا جائے تو کیا کریں گے؟
×× پہلے تو خوشی کے مارے پاگل ہو جاؤں گا ۔ پھر اگر حواس واپس آ گئے تو سب سے پہلے وہ فضول فورم بند کروں گا جن میں “چبلیاں“ ماری جاتی ہیں ، مثلاً “اب کون آئے گا“ اور “بھیا ، چا“ والے فورمز ۔ اس طرح کے کئی اور فورمز وسائل کا سراسر ضیاع ہیں ۔ اس کے بعد نبیل بھائی کو دھڑا دھڑ اتنے کام سونپ دوں گا کہ وہ خود ہی میرے حق میں محفل سے دستبردار ہو جائیں گے
اور پھر میں مستقل منتظم اعلیٰ بن جاؤں گا ۔
اگر کوئی چور چوری کرتےہوئے آپ کے ہاتھ لگ جائے؟
اسے دو تھپڑ لگا کر مال کا کثیر حصہ کھینچ لوں گا اور باقی دے کر کہوں گا “جا بچہ عیش کر“ ۔
صبح بیدار کو کر آپکو پتہ چلے کہ آپکی شکل کسی مشھور ایکٹر کی شکل میں تبدیل ہو گئی ہے تو کیا کرو گے؟
نمک کے تیزاب کو شورے کے تیزاب میں ملا کر آبِ سلطانی بناکر اس میں بلیچنگ اور سپرٹ مکس کر کے اس سے منہہ دھونا شروع کر دوں گا اور اس وقت تک دھوتا رہوں گا جب تک میری اپنی “چاند سی صورت“ نہیں نکل آتی ۔
جب اپنے آپ کو تنہا محسوسکروتوکسکوبلاناپسندکروگے؟
اگر انسانوں سے بالا تر ہو کر سوچیں تو اس کے رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) سے بات کرنا پسند کروں گا ۔ انسانوں کی بات کریں تو اسے بلانا پسند کروں گا جو خوش مزاج ہو اور میرا دھیان بٹا دے (خوش شکل مونث ہو تو کیا کہنے) ۔
کسی ایسی شخصیت کا نام بتائیں جس سے شدید نفرت ہو؟
بتا دوں؟ واقعی بتا دوں؟
غصہ کی حالت میں آپ کیا کرتے ہیں؟
غصہ اگل دیتا ہوں
کسی کا انتظار کرنا آپکو کیسا لگتا ہے؟
اچھا لگتا ہے ۔ کیونکہ انتظار کرتے ہوئے میں کئی ایسی باتوں کے متعلق سوچتا رہتا ہوں جن پر سوچنے کا موقع نہیں ملتا ۔ نیز اس دوران ماحول کا مشاہدہ کرتا رہتا ہوں جو میرے خیالات کو وسعت دیتا ہے ۔
کسی کو دیکھ کر دل دھڑکنا بھول جائے تو؟
دل کا دورہ پڑ سکتا ہے ، ایمبولینس منگوانے کا خرچہ ہو سکتا ہے ۔ زیادہ دیر دیکھا جائے تو گورکن کا انتظام بھی کیا جاسکتا ہے ۔