انسانوں میں کیسا محسوس کر رہے ہیں؟
جنگل میں درختوں پر لٹکنا تو بہت یاد آتا ہو گا یہ بتائیں بارش ہونے پر آپ دوسروں کے گھونسلے کیوں تباہ کرتے تھے۔
×× انسانوں اپنے اپنے سے محسوس ہوتے ہیں ۔ اور معاف کیجیے گا ، وہ آپ تھے جو دوسروں کے گھونسلوں میں جھانکتے تھے اور پھر گھونسلوں میں انڈوں پر بیٹھی مونث سے ٹھونگیں کھانے کے بعد اس کا گھونسلہ تباہ کرتے تھے ۔
زندگی کا کوئی ایسا واقعہ جس پر بہت شرمندہ ہونا پڑا ہوا ہو۔ واقعے تبدیل کرتے جائیں اگر اس میں کسی ممنوع چیز کا ذکر ہو۔ یہاں تک کہ کوئی ایسا واقعہ مل جائے جو ڈھیر سارے بچوں کے اخلاق کو متاثر نہ کر سکے۔
×× اتفاق سے سارے شرمندگی والے واقعات وہ ہیں جن پر بچے شرم سے لال پیلے ہو سکتے ہیں ۔ لہٰذا اس سوال کا جواب دینا ناممکن ہے ۔
محبت اچھی چیز نہیں ہوتی اس کے نقصانات سے سب آگاہ ہیں اس کا کوئی ایک فائدہ لکھیں۔
محبت اچھی چیز ہوتی ہے ۔ وقت گزاری کے لیے عشق کرنا برا ہوتا ہے ۔ بہرحال اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کا دماغ درست ہو جاتا ہے معشوق کے “رشتہ داروں‘ کے ہاتھوں ۔
ملکی حالات کے ساتھ ساتھ اپنے حالات پر بھی روشنی ڈالیں۔
محلے کے ترقیاتی کاموں میں حصہ لینے کے بعد کے مشاغل پر مفصل بیان جاری کریں۔
×× میں نے تو کبھی محلے کے ترقیاتی کاموں میں حصہ نہیں لیا ۔ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے یہ مجھ پر بالکل فرض نہیں ہے کہ میں اپنے علاقے ، اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام کروں ۔ ہاں البتہ علاقے کی تَرَکی (پنجابی والی) کے لیے کام کیا جاسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ پنجابی میں “ترکانے“ کا مطلب ہوتا ہے گندا کرنا ۔