انٹرویو قدیر صاحب

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
zafar نے کہا:
قدیر بھائی کچھ لوگ آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پر آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نا جانے دیں ایسے لوگوں کو دیکھ کر لا حول پڑھ لیا کریں انشاء اللہ بہت جلد ان شیطانوں‌سے‌محفوظ‌‌‌‌‌ رہو گے۔

اتنا سوچ کر بھی کیا تک بندی کی ہے۔ گمراہ کو گمراہ کرنے کی غلطی ہمارے معاشرے میں عبث ہے بھائی میرے۔ یہاں گمراہ خود کو پاک صاف اور ان کی نشاندہی کرنے والے بدتمیز کہلاتے ہیں۔ بڑے بڑوں کی عقل پر پردے پڑ گئے تو قدیر تو ابھی بہت چھوٹا ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
zafar نے کہا:
میں تو یہی سنتا چلا آ رہا ہوں کہ بد تمیز اور قدیر کی ازلی دشمنی چلی آ رہی ہے اور اسکا ثبوت پچھلی پوسٹ میں مل جائے گا۔ اگار برا لگا تو آئندہ آپکا نام استعمال نہیں کرونگا؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئی نئے لقب سے مخاطب کر لونگا

ہاہاہا نہیں کسی چیز پر برا منانے کے لئے دماغ کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہ میرے پاس نہیں۔ لہذا برا منانے سے میں قاصر ہوں ویسے جب برا مناتا ہوں تو پھر بتا بھی دیتا ہوں :twisted: :p
قدیر کے نام کے ساتھ میرا نام دشمنوں کی سازش ہے یہ قدیر کو بدنام کرنے کے لئے ایک حربہ ہے۔ (سیاسی بیان)
 
ظفر احمد

محفلین
یہ آپکا آپس کا مسئلہ ہے افھام و تفھیم سے سلجھا لیں جو بھی گمراہ ہو رہا ہے سیدھی راہ اختیار کرے۔ کون چھوٹا ہے یہ تو قدیر کے آنے کا بعد ہی پتہ چلے گا۔ ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
سیدھی راہ کا تعین کون کرے گا؟ ہم یا معاشرہ؟ کیا پتہ آوے کا آوہ بگڑا ہوا ہو اور ہم صیح ہوں اور کیا پتہ میں انتہائی غلط ہوں اور باقی سب نیکو کار۔
یہاں ہر بندہ خود کو درست مانتا ہے اور دوسرے کو نصیحت کے درپے رہتا ہے۔ اس صورت سے بچنا چاہئے۔ اگر کوئی چیز کسی کو نقصان نہیں دے رہی تو اس پر چڑھ دوڑنے سے پہلے اپنی استعداد اور عقل پر بھروسہ کرنے سے پہلے کسی دوسرے سے مشورہ ضروری ہوتا ہے۔
 
ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
zafar نے کہا:
میں تو یہی ہاہاہا نہیں کسی چیز پر برا منانے کے لئے دماغ کی اشد ضرورت ہوتی ہے وہ میرے پاس نہیں۔ لہذا برا منانے سے میں قاصر ہوں ویسے جب برا مناتا ہوں تو پھر بتا بھی دیتا ہوں :twisted: :p
قدیر کے نام کے ساتھ میرا نام دشمنوں کی سازش ہے یہ قدیر کو بدنام کرنے کے لئے ایک حربہ ہے۔ (سیاسی بیان)

اگر آپ کے پاس دماغ نہیں تو اس میں بے چارے قدیر کا کیا قصور ہے۔ اور قدیر کو بدنام کرنے میں آپ سے زیادہ فعال کون ہو سکتا ہے۔ پر میں ایسا ہونے نہیں دونگا ،میں قدیر کے ساتھ ہوں آخری وقت تک ساتھ دونگا؟

چاہے مجھے یہاںسےبھاگناپڑے‌‌‌‌ :lol:
 
ظفر احمد

محفلین
بدتمیز نے کہا:
سیدھی راہ کا تعین کون کرے گا؟ ہم یا معاشرہ؟ کیا پتہ آوے کا آوہ بگڑا ہوا ہو اور ہم صیح ہوں اور کیا پتہ میں انتہائی غلط ہوں اور باقی سب نیکو کار۔
یہاں ہر بندہ خود کو درست مانتا ہے اور دوسرے کو نصیحت کے درپے رہتا ہے۔ اس صورت سے بچنا چاہئے۔ اگر کوئی چیز کسی کو نقصان نہیں دے رہی تو اس پر چڑھ دوڑنے سے پہلے اپنی استعداد اور عقل پر بھروسہ کرنے سے پہلے کسی دوسرے سے مشورہ ضروری ہوتا ہے۔

معاشرے نے تو جو راہ اختیار کی ہوئی ہے وہ سراسر گمراہی ہے۔ ہمیں خود تلاش کرنا ہوگا صحیح راستہ تو 14 سو سال پہلے بتا دیا گیا ہے پر ہم ہی کم عقل لوگ ہیں جو بھول بیٹھیں ہیں!
 
بدتمیز

محفلین
zafar نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
zafar نے کہا:
اور قدیر کو بدنام کرنے میں آپ سے زیادہ فعال کون ہو سکتا ہے۔ پر میں ایسا ہونے نہیں دونگا ،میں قدیر کے ساتھ ہوں آخری وقت تک ساتھ دونگا؟

چاہے مجھے یہاںسےبھاگناپڑے‌‌‌‌ :lol:

ذرا نظر دوڑائے اور بہت ہیں اس کو بدنام کرنے والے۔
 
ظفر احمد

محفلین
:roll: :roll: مجھے کچھ صاف نظر نہیں آ رہا شاید میری نظر خراب ہے۔ یا کوئی اور مسئلہ ہے۔
پر یہ یاد رہکھیں کہ

بدنام ہے جہاں میں ظفر جن کے واسطے
وہ جانتے نہیں! ظفر کس کا نام ہے؟
 
بدتمیز

محفلین
zafar نے کہا:
بدتمیز نے کہا:
سیدھی راہ کا تعین کون کرے گا؟ ہم یا معاشرہ؟ کیا پتہ آوے کا آوہ بگڑا ہوا ہو اور ہم صیح ہوں اور کیا پتہ میں انتہائی غلط ہوں اور باقی سب نیکو کار۔
یہاں ہر بندہ خود کو درست مانتا ہے اور دوسرے کو نصیحت کے درپے رہتا ہے۔ اس صورت سے بچنا چاہئے۔ اگر کوئی چیز کسی کو نقصان نہیں دے رہی تو اس پر چڑھ دوڑنے سے پہلے اپنی استعداد اور عقل پر بھروسہ کرنے سے پہلے کسی دوسرے سے مشورہ ضروری ہوتا ہے۔

معاشرے نے تو جو راہ اختیار کی ہوئی ہے وہ سراسر گمراہی ہے۔ ہمیں خود تلاش کرنا ہوگا صحیح راستہ تو 14 سو سال پہلے بتا دیا گیا ہے پر ہم ہی کم عقل لوگ ہیں جو بھول بیٹھیں ہیں!

1400 سال ایک طویل عرصہ ہے۔ لوگوں کے خیال میں اتنی دیر میں کوئی چیز نئے دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں رہ سکتی۔ اس لئے اس میں جدت تلاش کی جاتی ہے۔
میں نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں رہ سکا۔ دوسرے 1400 کسی بات کی غلط تشریح کے لئے ایک اچھا خاصہ لمبا عرصہ ہے۔ لہذا میں لوگوں کی مرضی کے مطابق عمل کرنے سے قاصر ہوں دوسرے بھی مجھے بندے سے زیادہ کسی اور کو راضی کرنا ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
zafar نے کہا:
:roll: :roll: مجھے کچھ صاف نظر نہیں آ رہا شاید میری نظر خراب ہے۔ یا کوئی اور مسئلہ ہے۔
پر یہ یاد رہکھیں کہ

بدنام ہے جہاں میں ظفر جن کے واسطے
وہ جانتے نہیں! ظفر کس کا نام ہے؟

دیکھنے کے لئے اتنی محنت نہ کریں آنکھوں پر برا اثر پڑے گا ویسے بھی مقام کا فرق ہے۔ آپ کو کچھ نظر آئے گا اور کسی اور کو کچھ۔
 
ظفر احمد

محفلین
مجھے جو نظر‌آیا‌‌بتا‌دیا‌ کچھ ‌‌‌چیزیں‌آنکھ‌ سے نظر نہیں آتیں اسے دل سے دیکھنا پڑتا ہے پر اسکے لئے بھی دل ہونا نہایت ضروری ہے؟
 
بدتمیز

محفلین
zafar نے کہا:
مجھے جو نظر‌آیا‌‌بتا‌دیا‌ کچھ ‌‌‌چیزیں‌آنکھ‌ سے نظر نہیں آتیں اسے دل سے دیکھنا پڑتا ہے پر اسکے لئے بھی دل ہونا نہایت ضروری ہے؟

دل اکثر گمراہ کرنے کے کام آتا ہے۔ دل کا کام کچھ اور ہے۔ دیکھنا نظر سے ہوتا ہے اور سوچنا دماغ سے اس کے علاوہ باطن کی آنکھ سے دیکھ کر معاملہ پرکھنا چاہئے۔ عام طور پر لوگ ایسی غلطی نہیں کرتے اور پھر ناراض ہوتے ہیں اور ان جیسے دوسرے اس پر احتجاج کرتے پائے جاتے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
zafar نے کہا:
بدتمیز بھی اگر تمیز سے بات کرنے لگیں تو یہ معاشرہ سدھر نا جائے۔

معاشرے پر depend کرتا ہے کہ اس کے نزدیک بدتمیزی کی تعریف کیا ہے؟ کیا پتہ جس کو آپ بدتمیزی سمجھتے ہوں وہ بدتمیزی نہ ہو۔ دوسرے ہو سکتا ہے کہ آپ نے ڈرامے کا وہی حصہ دیکھا ہو جہاں بدتمیزی ہوئی ہو اس سے پہلے کا حصہ آپ کی نظروں سے اوجھل ہو۔
جلدی رائے کام کرنا بےوقوفی ہوتی ہے۔ اور بےوقوفی بدتمیزی سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔
 
ظفر احمد

محفلین
میں آپکی سوچ سے متفق نہیں دل انسان کو گمراہ نہیں کرتا بلکہ گمراہ ہونے سے بچاتا ہے۔ کیوں کہ دل اللہ کا مسکن ہے۔ اور دلوں کا اطمنان اللہ کے زکر سے ہے۔ یہیں سے دماغ کو تقویت ملتی ہے تو سوچنے کے قابل ہوتا ہے۔
 
اپنے اپنے سوچنے کا انداز ہے۔ میں کبھی بھی کسی کو اپنے سے متفق کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ آپ اپنی بات کو generalize نہیں کر سکتے۔ جس کا دل اللہ کا مسکن ہو گا وہی آپکی بیان کردہ صورت پر پورا اترتا ہے دوسروں کے لئے آپ کو دوسری طرح دیکھنا پڑتا ہے۔ جیسے بہت سے لوگ جنکا دل اللہ کا مسکن نہیں بھی بہت اچھے کام کرتے ہیں کیونکہ ان کے دل میں نیکی کا تصور ہوتا ہے۔ اور کئی میرے جیسے جن کے دل میں کچھ بھی نہیں ہوتا اور پھر بھی وہ کسی نہ کسی کوتاہی کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں۔
 
ظفر احمد

محفلین
اچھائی اور برائی کا اختیار تو اللہ نے ہمیں دے دیا ہے۔ اگر ہم اچھے ہی کام کرتے رہے تو ہم انسان نہیں فرشتے ہیں۔ پر جب کبھی ہم برا عمل کرتے ہیں تو ہمارے دل میں ایک بار یہ احساس ضرور ہوتا ہے کہ ہم غلط کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ کام اللہ ہمیں برے عمل سے روکنا چاہتا ہے پر شیطان اگر حاوی ہو جائے تو تو برا عمل ہم کر بیٹھتے ہیں ورنہ ہم اس سے بچ جاتے ہیں
 
اللہ نے انسان کو آدھا اختیار دیا اور آدھا رکھ لیا۔ یہاں دو باتیں متصادم ہوتی ہیں۔ ایک کیا واقعی ہم نے گناہ کیا یا نہیں؟ کیا پتہ جس کو ہم گناہ مان رہے ہوں وہ گناہ نہ ہو۔
دوسرے کیا پتہ ہمیں وہ گناہ نہ لگے اور دوسروں کو لگے۔
گناہ اور نیکی کی بحث‌ میں پڑنے کی بجائے اگر اس انسان کے عمل کی وضاحت کی جائے اور دیکھا جائے کہ وہ اس پر کیوں مجبور ہوا تو ہی معاشرے میں سدھار ممکن ہے ورنہ نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top