قصے ہڈیاں توڑنے کے

آپ کی کل کتنی ہڈیاں ٹوٹی ہیں؟

  • صفر

    Votes: 18 48.6%
  • 1

    Votes: 11 29.7%
  • 2

    Votes: 4 10.8%
  • 3

    Votes: 2 5.4%
  • 4

    Votes: 2 5.4%
  • 5

    Votes: 0 0.0%
  • 6 یا زائد

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    37

محمداحمد

لائبریرین
میں اس لڑی کو تازہ سمجھا اور ہر پوسٹ پر افسوس کر رہا تھا کہ کچھ غیر فعال اراکین کے تبصرے دیکھ کر تاریخ دیکھی تو پتہ چلا کہ یہ تو ۲۰۱۹ کا واقعہ ہے۔

بہرکیف امید ہے اب زیک کی صحت مکمل طور پر بحال ہو چکی ہوگی۔
 

اے خان

محفلین
میں اس لڑی کو تازہ سمجھا اور ہر پوسٹ پر افسوس کر رہا تھا کہ کچھ غیر فعال اراکین کے تبصرے دیکھ کر تاریخ دیکھی تو پتہ چلا کہ یہ تو ۲۰۱۹ کا واقعہ ہے۔

بہرکیف امید ہے اب زیک کی صحت مکمل طور پر بحال ہو چکی ہوگی۔
احمد بھائی بہت دنوں بعد کیا حال ہے
 

سیما علی

لائبریرین
بہرکیف امید ہے اب زیک کی صحت مکمل طور پر بحال ہو چکی ہوگی۔
پر بھیا جب بھی کوئی اُفسوسناک بات پڑھیں دکھُ تو ہو ہوتا ہے اور پھر چاہے جب بھی پڑھیں ہم تو افسانہ ناول فلم سب دیکھ کے رو رہے ہوتے ہیں اور ہمارا بیٹا ہنس رہا ہوتا ہے کہ ماں اُِنھوں نے اس کام کے پیسے لئیے ہیں آپ رو رہی ہیں ۔۔۔۔چھوٹے تھے تو کتا ب پڑھ کے روتے دیکھ کے پریشان ہو جاتے تھے!!!!!!!
 
آخری تدوین:
کوئی ٣٠ سال قبل جمعے کی نماز کے بعد روڈ پار کر رہا تھا کہ ہوا سے ٹوپی سر سے گر گئی۔ وہ اٹھانے کے لیے جو مڑا تو دور سے گاڑی کے بریک کی چرچراہٹ کی آواز آئی اور کار کا بمپر میرے الٹے ہاتھ کے شانے سے ٹکرایا۔

ایکس رے سے پتہ چلا کہ ہڈی میں بال آگیا ہے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
جمعے کی نماز کے بعد روڈ پار کر رہا تھا کہ ہوا سے ٹوپی سر سے گر گئی۔ وہ اٹھانے کے لیے جو مڑا تو دور سے گاڑی کے بریک کی چرچراہٹ کی آواز آئی اور کار کا بمپر میرے الٹے ہاتھ کے شانے سے ٹکرایا۔
ایکس رے سے پتہ چلا کہ ہڈی میں بال آگیا ہے۔
بال کونسی ہڈی میں آیا اور کتنا درد ہے ؟ کوئی پلاسٹر کی ضرورت پڑی ؟
 

سیما علی

لائبریرین
آٹھ سال پہلے بڑی بیٹی کی شادی کے سات دن رہ گئیے تھے!!!!ہمیں ہر کام کی جلدی رہتی تھی بھاگم بھاگ حبیب بینک پلازہ لاکرز گئیے جیولری نکالی اور جلدی جلدی اپنے دفتر آنے کی دھُن میں نکل کھڑے خیر سے آئی آئی چندریگر روڈ پورا کھودا ہوا تھا ہمارا جلدی میں پاؤں مڑ گیا۔۔ہم نے سوچا کوئی موچ ووچ آگئی ہے ۔دو منزل سیڑھیاں چڑھ کر آفس آ گئے ۔پر تکلیف بڑھتی گئی پھر ہم زیادہ تکلیف ہوئی تو گھر آگئیے وہ بھی دو منزل سیڑھیاں چڑھنا پڑا تکلیف زیادہ ہوئی تو ہاسپئٹل گئے ایکسرے ہوا آرتھوپیڈک سرجن نے دیکھا تو سب سے پہلے پوچھا کہ پاؤں مڑنے کے بعد بہادری کتنی کی ہے ۔۔۔ہم نے پوری داستان گوش گذار کر دی !ہھر پتہ چلا کہ ہڈی ٹوٹ کر الک ہو گئی ہے اور ساتھ ہفتے پلاسٹر چڑھا رہے گا ۔ اور مینٹل اسٹیٹ یہ کہ کچھ سمجھ نہ آئے کہ فرسٹریشن ! ٹینشن ! ایگریشن سب ملکر دماغ خراب کیونکہ گھر کی پہلی شادی اور کرتا دھرتا کا پاؤں ٹوٹا ! اب نہ شادی آگے بڑھ سکتی تو بس اللّہ نے کرم کیا اور اللّہ نے وہ وقت عزت سے گذار دیا اب بھی وہ تصویریں دیکھتی ہوں تو تمام تکلیف یاد آجاتی ہے ۔۔اصل تکلیف یہ تھی کہ شادی خیر سے گذر جائے اور عزت رہ جائے بس ملک کا صد شکر کہ اُس نے عزت کہ ساتھ سبین بٹیا کو رخصت کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
دو مہینےپہلے کی بات ہے
بیٹی کو کالج سے لینے گئی گاڑی پارک کرکے تھوڑا آگے چلی تو وہاں بناہوا اسپیڈ بریکر نظر نہ آیا
نتیجتا پاوں رپٹا اور چاروں شانے چت...
خیر اٹھ کر دیکھا تو الٹےہاتھ کی چھنگلی مخالف سمت میں( پیچھے)مڑی ہوئی تھی
اسکو اپنے ہاتھ سے واپس جگہ پر کیا
تھوڑا ہلاجلا کر دیکھا
رات میں ایکسرے کروایا تو اس نے کہا کہ ہڈی ٹھیک ہے
سوچا ٹھیک ہوجائے گی مگر ایک مہینے تک نہ درد گیا نہ سوجن ...
امریکہ سے آئے ڈاکٹر ماموں سے ملنے گئی تو ڈانٹ پڑی کہ یہ فریکچر ہے فورا دکھاو
ڈاکٹر نے دیکھ کر کہا بال والا فریکچر ہے
اس انگلی کو رنگ فنگر کی سپورٹ کے ساتھ سیدھا باندھ کر رکھیں
مگر ہائے لاپرواہی دو تین دن باندھا پھر چھوڑ دیا
صورتحال یوں بنی کہ انگلی ٹیڑھی ہو چکی ہے اوردیکھ کر دل دکھ جاتا ہےلیکن سب اپنا کیا دھرا ہی تو ہے..
رمضان گزرنے کا انتظار کیا ہے اب ارادہ ہےسرجن کو دکھانے کا..
 
Top