لطیفوں کی دنیا۔۔۔

گھبراہٹ

بیوی شوہر سے : چلیں آنکھ مچولی کھیلتے ہیں .
اگر آپ نے مجھے ڈھونڈ لیا ، تو ہم شاپنگ کرنے جائینگے .

شوہر : اور اگر نہیں ڈھونڈ سکا تو ؟
بیوی: گھبراتے ہوئے : ایسا تو مت کہیں میں دروازے کے پیچھے ہی چھپ جاؤں گی .
 
آخری تدوین:
نئی بیوی

اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کے لیے کار کا دروازہ كھولے تو سمجھ جاؤ . . .
یا تو کار نئی ہے پھر بیوی نئی ہے ، یا پھر وہ . . . بیوی نہیں ہے . . !
 
آخری تدوین:
بیوی کا غصہ

بیوی : جب میں تم پر غصہ کرتی ہوں تو تم اپنا غصہ كہاں نکالتے ہو ؟
ڈرپوک شوہر : ٹوئیلٹ صاف کر کے .
بیوی ہنستے ہوئے : کیسے صاف کرتے ہو ؟
شوہر : تمھارے ٹُوتھ برش سے
.
 
آخری تدوین:
شریک حیات

شوہر بے حد بیمار تھا جسے ڈاکٹرز نے بھی جواب دے دیا تھا اس کی بیوی بہت پریشان اور فکر مند رہتی تھی . وہ خدا سے دعا کرتی تھی کہ اے الله ! میری جان لے لے اور میرے شوہر کی جان کو بخش دے . ابھی عورت یہ دعا مانگ ہی رہی تھی کے کچن میں بلی نے دودھ میں منه ڈالا جس سے برتن گر پڑا .
عورت گھبرا گئی اور سمجھی ملک الموت آ گئے ہیں . یہ خیال کہ شاید میری دعا قبول ہو گئی ہو . بہت ڈری اور کہنے لگی حضرت ادھر خیال نہ کریں . جس کے لیے آپ آئے ہیں اسے ہی لے کر جائیں . وہ اندر پڑا ہے
.
 
آخری تدوین:
آج کیا پکایا ہے
شوہر بیوی سے فون پر .
آج کیا پکایا ہے ؟
بیوی غصے سے : زہر .
شوہر : تم کھا کر سو جانا میں آج دیر سے آؤں گا
.
 
آخری تدوین:
میرا میرا

شوہر : میں تنگ آگیا ہوں ! تم ہمیشہ میرا گھر ، میری کار ، میرا میرا کرتی ہو ! کبھی ہمارا بھی کہا کرو . اب الماری میں کیا ڈھونڈ رہی ہو ؟
بیوی : ہمارا دوپٹہ
 
آخری تدوین:
پیاس
میاں بیوی سے : پانی پلا دو .
بیوی : کیا پیاس لگی ہوئی ہے ؟
میاں غصے سے : نہیں گلا چیک کرنا ہے کہیں سے لیک تو نہیں کر رہا .
 
آخری تدوین:
خاموش بدمعاشی

بیوی پورے 15 منٹ تک اپنے خاموش شوہر پر گرجنے کے بعد بولی " میں لڑائی ختم کرنا چاہ رہی ہوں مگر تمہاری اس گونگی بدمعاشی کی وجہ سے گھر جہنم بنا جا رہا ہے .
 
آخری تدوین:
بیوی کی باتیں
بیوی کی باتیں ایسی ہی ہوتی ہیں جیسے کسی ویب سائٹ پر Terms & Conditions کا پیج ہوتا ہے .
جسکی کبھی سمجھ نہیں آتی مگر پِھر بھی Agree کرنا پڑتا ہے .
 
شادی کے بعد

بیوی اپنے شوہر سے : تم تو کہتے تھے شادی کے بعد بھی مجھ سے پیار کرو گے .
شوہر : تو مجھے کیا پتہ تھا کے تمہاری شادی مجھ سے ہی ہو جائے گی
.
 
کم زیادہ

سالن میں نمک بہت زیادہ تھاشوہر کچھ زہر مار کرتا رہا ، پھر ہاتھ کھینچ لیا ، اس کی لڑاکا بیوی نے کہا : آج بھی آپ نے كھانا کم کھایا ہے کیا بات ہے کیا میرے ہاتھ کا ذائقہ پسند نہیں ؟
شوہر نے بڑا سوچ کر جواب دیا ، " نہیں كھانا بہت لذیذ ہے بس کل شوربے میں نمک زیادہ تھا آج نمک میں شوربہ کم ہو گیا ہے
. "
 
ناشتہ

شوہر صبح فیس بک کھول کر بیٹھ گیا
اسکی ایک دوست نے سینڈوچ کی پکچر اپ لوڈ کی اور لکھا
"آو سب ناشتا کریں."
شوہر بے چارے نے کمنٹ کیا
"بہت ٹیسٹی تھا مزہ آ گیا"
بیوی نے کمنٹ پڑھ لیا اور شوہر کو ناشتا نہیں دیا
چار گھنٹے بھوکا رہنے کے بعد بیوی نے پوچھا
اب بتاؤ لنچ گھر پہ کرو گے یا فیس بک پہ
..
 
قربانی
بیوی :قربانی کے جانور کب لاؤ گے ؟
شوہر : بیگم مجھے ہی ذبح کر لو . . .
بیوی : گدھے کی صرف کمائی حلال ہے ، قربانی نہیں . . .
 
میاں بیوی
دوست : یار تمہیں برا نہیں لگتا کے ، بیوی کے ساتھ مل کر کپڑے دھو رہے ہو ؟ ؟ ؟
شوہر : اِس میں برا لگنے والی کونسی بات ہے ، وہ بھی تو میرے ساتھ مل کر برتن دھوتی ہے
.
 
مذاق
بیوی : میری طبیعت ٹھیک نہیں لگ رہی .
خاوند : اوہ ، میں تو شاپنگ پر جانے کا سوچ رہا تھا .
بیوی : میں تو مذاق کر رہی تھی .
خاوند : میں بھی مذاق کر رہا تھا .
چل اٹھ کے روٹی پکا
.
 
موقع
بیوی : میں آج ڈرائیور کو نوکری سے نکال رہی ہوں میں آج دوسری بار مرتے مرتے بچی ہوں .
شوہر : میری پیاری جانو ، اسے ایک موقع اور دے دو
.
 
ایک سرکس کمپنی نے کسی شہر میں ڈیرے ڈالے تو انھیں علم ہوا کہ یہاں ایک بٹ صاحب ایک وقت میں پچاس روٹیاں کھا لیتے ہیں۔ انھوں نے رابطہ کیا اور ان بٹ صاحب کو اپنی سرکس میں پرفارم کرنے کے لیےآمادہ کر لیا۔
پہلے روز پہلا شو ہوا تو بٹ صاحب نے اپنی پرفارمنس کی باری آنے پر پچاس روٹیاں کھا کر دکھائیں۔
تین گھنٹے بعد دوسرا شو شروع ہوا تو ان صاحب نےپھر پچاس روٹیاں کھائیں۔
جب تیسرا شو شروع ہوا تو بٹ صاحب کہیں دکھائی نا دیے .
سرکس مالکان نے دائیں بائیں بندے دوڑائے جو ڈھونڈتے ڈھونڈتے بٹ صاحب کے گھر جا پہنچے تو کیا دیکھا کہ موصوف بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔
سرکس والوں نے کہا کہ چلو بھائی شو کا ٹائم ہو رہا ہے تو بولے۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
میں اب شو ہی کرتا رہوں، روٹی نا کھاؤں۔
1f61c.png
1f61c.png
1f602.png
1f602.png


از فیس بُک
 
دوست : یار تمہیں برا نہیں لگتا کے ، بیوی کے ساتھ مل کر کپڑے دھو رہے ہو ؟ ؟ ؟
شوہر : اِس میں برا لگنے والی کونسی بات ہے ، وہ بھی تو میرے ساتھ مل کر برتن دھوتی ہے
.
دفتر میں بیٹھا لطیفہ پڑھتے ہوئی بہت مشکل سے خود کو قہقہے سے روکا۔ :p
 
Top