لوبسٹر

عثمان

محفلین
اسے پکانے کے کئی طریقے ہیں۔
جس ریسٹورانٹ میں کھایا تھا وہاں اس کا ذائقہ پھیکے آلو جیسا تھا۔
یہ جیسا نظر آرہا ہے ویسا ہی پکایا جاتا ہے یعنی ٹانگیں بازو مونچھوں سمیت۔ اس کا پیٹ کرید کر برآمد ہونے والا مواد کھایا جاتا ہے۔
 
میرا ایک دوست ہے توتلا۔
"ڑ" اور "ٹ" بولنے میں اسے مشکلات ہوتی تھی۔
علاج کروایا۔ کچھ بہتری آئی۔ ڈاکٹر نے اسے کچھ جملے دیے جس میں "ٹ" اور "ڑ" آتے تھے۔ کہ پریکٹس کرو تا کہ روانی آئے۔
خیر ایک دن اس کے گھر کی چھت پر تکہ پارٹی رکھی۔ رات کے 3 بج گئے۔ گھر جانے کا چانس ختم۔ سب دوستوں نے وہاں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا۔ جو ان حضرت کو پسند نہ آیا۔
میں نے اس سے کہا، "ابے یہاں کھڑا منہ کیا دیکھ رہا ہے۔ جا جا کر ہمارے سونے کا بندوبست کر۔"
اس پر اسے مزید مرچیں لگ گئیں۔ غصہ میں گیا اور پھٹی ہوئی چادریں ہم پر پھینک کر بولا، "لو بسٹر" (لو بستر)
بس یہی جانتا ہوں۔۔۔:laugh:
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی آپ وضاحت کیجئے آخر میں نے آپ کا کیا بگاڑا تھا جو آپ نے ایسی بات کہی۔ :LOL:
عزیزامین صاحب سے مسینجر پر بات ہوتی "تھی"۔ پرسوں انہوں نے پوچھا کہ کیا تمام سی فوڈ حلال ہے۔ تو ماضی میں ایک دوست سے بات ہوئی تھی جو انڈونیشیا یا ملائیشیا سے تھے اور انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے ملک میں ہر سی فوڈ کو حلال سمجھا جاتا ہے۔ آپ کے ایک مراسلے سے شاید ایسا لگا کہ آپ بھی وہیں ہوتے ہیں۔ اس لئے عزیزامین کو دوستانہ مشورہ دیا تھا کہ آپ سے پوچھ لیں۔ تاہم جس طرح انہوں نے پیغام کو توڑ موڑ کر پیش کیا ہے کہ میں نے پرانی دشمنی نبھائی ہے یا آپ کا نالج اس بارے بہت زیادہ ہے، یہ محض الزام تراشی ہے۔ ویسے کل رات جس طرح انہوں نے میرے ساتھ گفتگو فرمائی ہے، اس کے بعد میں نے توبہ کر لی ہے کہ اب ان کے کسی پیغام کا جواب نہیں دینا۔ اسی وجہ سے اوپر ان کے پیغام کا جواب نہیں دے رہا
 
عزیزامین

کول مائی ڈیر فرینڈ میں نے ایک مزاق کیا آپ برا مان گئے زاتی پیغام میں اپنی غلط فہمی حل کر لیں میں آپ کی ناراضگی برداشت نہیں کر سکتا ہیپی نیو یئر
 
سید ذیشان

میں سمجھ گیا تھا۔ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سمندر اور دریا کے جانوروں کا تو مجھے معلوم ہے لیکن حلال حرام تو مولوی ہی جانتے ہیں :)
 
1۔ اہلِ تشیع فرقے میں صرف مچھلی حلال ہے۔ اور مچھلی بھی وہ جس پر چھلکے ہوتے ہیں۔
2۔ اہلِ سنّت فرقے میں مچھلی کے علاوہ دیگر سمندری جاندار جیسے جھینگے وغیرہ طبعی ہیں۔
لوبسٹر کے بارے میں معلومات نہیں۔
آج کل ایک حرام مچھلی کافی تعداد میں کراچی میں دستیاب ہے۔ تقریبا ہر دکان میں اسی کے فنگر فش مل رہے ہیں۔
سستے بھی اور اچھے بھی۔ کراچی والے ہوشیار رہیں اور فنگر فش کھانے سے اجتناب برتیں۔
 
یہ حرام مچھلی کون سی ہے؟
 
عزیزامین

محفلین
کول مائی ڈیر فرینڈ میں نے ایک مزاق کیا آپ برا مان گئے زاتی پیغام میں اپنی غلط فہمی حل کر لیں میں آپ کی ناراضگی برداشت نہیں کر سکتا ہیپی نیو یئر
آیں نئے سال پر نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں تمام ناراضگیاں غلط فہمیاں ختم کرتے ہیں قیصرانی جی نیاں سال مبارک اور محفلین کو بھی
 
فاتح

لائبریرین
لوبسٹر کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں اسکی کتنی اقسام ہیں کہاں کہاں پا یا جاتا ہے آپ اسے کھانا چاہیں گے یا کھا چکے وغیرہ وغیرہ
لوبسٹر کی اقسام کے متعلق یہاں سے پڑھیں۔
لوبسٹر سمندر میں پایا جاتا ہے
میں کھا بھی چکا ہوں اور مزید بھی کھانا بھی چاہوں گا۔
یوں آپ کے تینوں سوالات کے شافی جوابات دیے جا چکے۔ اب یہ دھاگا مقفل کر دیا جائے۔;)
 
دھاگہ بند ہونے کا جواز تب بنتا ہے جب اس میں بد اخلاقی نہیں تو ایک ہزار پوسٹ ختم کرنے میں کیا حرج ہے؟
 
Top