لڑکوں کی واپسی

طالوت

محفلین
ویسے تو ہمارے بھائی بھی گھر میں سب سے بڑے ہیں۔
مگر آپ کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی بہن آپ سے بہتتتتتتت چھوٹی ہیں۔
جی جی عدالت شروع کیجئیے کہ ہمیں بھی وکالت کا خاصا شوق ہے۔

جی تقریبا اس سے دگنا جتنی آپ کاشف سے چھوٹی ہیں یعنی لگ بھگ چودہ برس چھوٹی ۔۔۔
عدالت کے لیئے پہلے بھائیوں کا کٹھ (اجتماع) تو ہو لینے دیں پھر اس میں شمشاد کی رائے کی بھی ضرورت پڑے گی لیکن لگتا ہے ان کو دلچسپی نہیں ۔۔۔
وسلام
 
زینب

محفلین
چلیں جی بھایئوں کا اجتماع تو تب ہو گا نا جب بہنیں کمپیوٹر فارغ کر کے انہیں بیٹھنے کا موقع دیں گی تب تک ایک بہن حاضر ہے کریں شروع مقدمے کی کاروائی ۔۔۔۔۔ہم بھی اپنے بڑے بھائی سے 8 سال چھوٹے واقعہ ہوئے ہیں پر ہماری چلتی ایسے ہے جیسے وہ ہم سے 8 سال چھوٹے ہیں
 
آپ کا یہ بیان آپ کے مقدموں کو کمزور کرنے کے لیئے کافی ثابت ہو گا ۔۔
تاہم
خلائی مخلوق کو اس عدالت میں جگہ ملنے نہ ملنے کا فیصلہ اکثریت رائے سے کیا جائے گا ۔۔۔ اور ابھی تو عدالت قائم نہیں ہوئی اور نہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ۔۔
انتظار فرمائیے
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
جی تقریبا اس سے دگنا جتنی آپ کاشف سے چھوٹی ہیں یعنی لگ بھگ چودہ برس چھوٹی ۔۔۔
عدالت کے لیئے پہلے بھائیوں کا کٹھ (اجتماع) تو ہو لینے دیں پھر اس میں شمشاد کی رائے کی بھی ضرورت پڑے گی لیکن لگتا ہے ان کو دلچسپی نہیں ۔۔۔
وسلام

بھائی جی کچھ بھی کر لیں بہنوں سے کسی صورت نہیں جیت سکتے اس لیے میں بچ رہا ہوں۔
 
زینب

محفلین
ہی ہی یہ لیں آپ کا ایک ساتھی تو ویسےہی سایئڈلائن ہو چلا۔۔۔۔آپ کو پتا ہے شمشاد بھائی پے میرا بہت رعب ہے میں ان کی بہن جو ہوں۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
آپ کا یہ بیان آپ کے مقدموں کو کمزور کرنے کے لیئے کافی ثابت ہو گا ۔۔
تاہم

خلائی مخلوق کو اس عدالت میں جگہ ملنے نہ ملنے کا فیصلہ اکثریت رائے سے کیا جائے گا ۔۔۔ اور ابھی تو عدالت قائم نہیں ہوئی اور نہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ۔۔
انتظار فرمائیے
وسلام

خلائی مخلوق کو کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ہمارا جب ،جہاں دل چاہتا ہے ہم ٹپک پڑتے ہیں یقین نہیں تو شمشاد بھائی سے پوچھ لیں:grin:
 
طالوت

محفلین
شمشاد : بھائی جی کچھ بھی کر لیں بہنوں سے کسی صورت نہیں جیت سکتے اس لیے میں بچ رہا ہوں۔
لو جی ہم نے کر لی عدالت وکالت ۔۔۔ جس پہ امید تھی وہ آشیانہ نہ رہا ۔۔۔
شمشاد آپ نے اعتزاز کی جگہ شریف الدین پیر زادہ کا رول ادا کیا ہے آمریت کا ساتھ دینے پر آپ کو انجمنِ برادران مظلومین کبھی معاف نہیں کرے گی

زینب : ہی ہی یہ لیں آپ کا ایک ساتھی تو ویسےہی سایئڈلائن ہو چلا۔۔۔۔آپ کو پتا ہے شمشاد بھائی پے میرا بہت رعب ہے میں ان کی بہن جو ہوں۔۔۔۔۔
ہاں جی ٹھیک کہا لگتا کچھ ایسا ہی ہے لیکن یہی تو "رعب" ہے جو خوامخواہ ہے اور سائیڈ لائین نہیں آپ نے کھڈے لائین لگا دیا ہے ۔۔۔ اور ٹھیک ہے جی ہمارا شمار مظلومین میں ہوتا ہی نہیں ہم تو برادرز کی محبت میں ایسا کرنے جا رہے تھے ۔۔۔ چلو خیر سانوں کیی

زینب :خلائی مخلوق کو کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ہمارا جب ،جہاں دل چاہتا ہے ہم ٹپک پڑتے ہیں یقین نہیں تو شمشاد بھائی سے پوچھ لیں
لیکن بار بار آب و ہوا کی تبدیلی صحت کے لیئے مضر ہوتی ہے ۔۔۔ اور شمشاد بھائی سے اب کیا پوچھنا انھوں نے تو طبل جنگ بجنے سے پہلے ہتھیار ڈال دیئے۔۔۔

چلیں اپنے موضوع کو پھر سے جوڑتے ہیں جہاں سے ٹوٹا تھا ۔۔!
وسلام
 
شہزاد وحید

محفلین
لڑکوں کو کس نے منع کیا ہے پڑھنے سے؟:confused:
لڑکیاں اگر نمبر اور جابز حاصل کرتی ہیں تو اپنی قابلیت کے بل بوتے پر کرتی ہیں۔
یہ بنا محنت کئیے لڑکے کونسے حصے کی بات کرتے ہیں؟
اگر حضرات کو اتنی ہی فکر ہے گھر چلانے کی تو کیا اچھا ہو کہ وہ اپنی توانائیاں لڑکیوں سے جلنے، کڑھنے کے بجائے پڑھنے، لکھنے پر صرف کریں۔
:)
یہ زمانہ بھی آنا تھا کہ کوئی لڑکی کہے کہ لڑکے لڑکیوں سے جلتے ہیں۔ یہاں پر یا دنیا کے کسی بھی فورم پر پولنگ کروا لیں، جواب نفی میں ہی ملے گا۔
 
شہزاد وحید

محفلین
ویسے بھی مس جیا، دنیا کی کچھ بڑی ہستیاں جیسے بل گیٹس، آئن سٹائن، سعادت حسن منٹو، اور پاکستان کے بھی کچھ کامیاب افراد جیسے بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹو، یہ سب لوگ صرف رسمی تعلیم کے حامل ہیں۔یعنی بہت زیادہ پڑھ لکھ کر ہیرو نہیں بنے بلکہ یہ سب کئی بار فیل ہوئے، سکول کالج سے نکالے گئے۔ تو اپنی پوزیشنز پر اتنا فخر مناسب نہیں۔
 
شہزاد بڑے طوفانی انداز میں سلسلہ جوڑا ہے ۔۔۔ فخر کرنے کا حق تو ہر قابل کو ہونا چاہیے لیکن فخر کرنے اور اترانے میں فرق ضرور رکھنا چاہیئے ۔۔ (لیکن میرا نہیں خیال کہ یہاں ابتک بے جا فخر کا اظہار کیا کسی نے) اور بھائی پاکستان کی کیا بات ہے یہاں جو نہیں پڑھے وہی سب سے زیادہ "کامیاب" ہوئے" ورنہ بی اے کی شرط ختم کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟

ویسے یہاں صرف لڑکوں کی کامیابی کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے اس کے علاوہ ساری گفتگو ہنسی مذاق ہے کہ حالات کی سنگینیوں سے فرار کی ایک کوشش اور کچھ نہیں
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
آج کے اخبار میں ایک خبر ہے کہ زمبابوے کی ایک تیراک نے اولمپک میں‌ طلائی تمغہ جیتا ہے۔ وہ جب واپس پہنچی تو وہاں کے صدر نے اُسے ایک لاکھ ڈالر انعام میں دیئے۔ کیونکہ اس نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔
 
جیا راؤ

محفلین
ویسے بھی مس جیا، دنیا کی کچھ بڑی ہستیاں جیسے بل گیٹس، آئن سٹائن، سعادت حسن منٹو، اور پاکستان کے بھی کچھ کامیاب افراد جیسے بحریہ ٹائون کے چیف ایگزیکٹو، یہ سب لوگ صرف رسمی تعلیم کے حامل ہیں۔یعنی بہت زیادہ پڑھ لکھ کر ہیرو نہیں بنے بلکہ یہ سب کئی بار فیل ہوئے، سکول کالج سے نکالے گئے۔ تو اپنی پوزیشنز پر اتنا فخر مناسب نہیں۔

یہاں دنیا کی 'کچھ بڑی ہستیوں' کی نہیں پاکستان کی نوجوان نسل کی بات ہو رہی ہے غالباً !:rolleyes:
ہمارے ہاں کے لڑکوں نے 'فیل' ہو کر کونسے کارنامے سر انجام دے دئیے، کچھ روشنی ڈالئیے۔:)

پوزیشن لی ہے تو فخر بھی ہوگا۔:) مگر آپ کو تو ابھی تک میں نے اپنی پوزیشن کا بتایا ہی نہیں!:grin:
 
جیا راؤ

محفلین
آج کے اخبار میں ایک خبر ہے کہ زمبابوے کی ایک تیراک نے اولمپک میں‌ طلائی تمغہ جیتا ہے۔ وہ جب واپس پہنچی تو وہاں کے صدر نے اُسے ایک لاکھ ڈالر انعام میں دیئے۔ کیونکہ اس نے طلائی تمغہ جیت کر ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔

ہممممم:):)
 
طالوت

محفلین
یہاں دنیا کی 'کچھ بڑی ہستیوں' کی نہیں پاکستان کی نوجوان نسل کی بات ہو رہی ہے غالباً !:rolleyes: ہمارے ہاں کے لڑکوں نے 'فیل' ہو کر کونسے کارنامے سر انجام دے دئیے، کچھ روشنی ڈالئیے۔:)
پوزیشن لی ہے تو فخر بھی ہوگا۔:) مگر آپ کو تو ابھی تک میں نے اپنی پوزیشن کا بتایا ہی نہیں!:grin:

اب بات چل نکلی ہے تو ہم بھی کچھ عرض کیئے دیتے ہیں ۔۔لڑکوں نے فیل ہو کر بہت سے کارنامے سر انجام دئیے ہیں ، اب فیل ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داریوں کا بار اٹھانا بھی کارنامہ ہی کہلایا جائے گا ۔۔ لیکن لڑکیوں نے پوزیشنز لے کر بھی کونسے کارنامے سر انجام دئیے ہیں ؟ :rolleyes:
کوئی دو چار ہوں تو ضرور بتائیے گا ، ابھی تک کوئی ایک ماہر خاتون سرجن نہیں جبکہ مردوں میں دو چار نام تو میں بھی گنوا سکتا ہوں۔۔۔

ویسے آپ اپنی پوزیشن کا ضرور بتائیں تاکہ آپ فخر کرنے کی پوزیشن میں آ سکیں

آپ شاید کراچی کی مشہور سرجن ڈاکٹر روفینہ سومرو کو نہیں جانتے، جن کے بارے میں ہم کہا کرتے ہیں کہ وہ اعتکاف بھی آپریشن تھیٹر میں بیٹھتی ہیں۔:grin:

اور یہ لڑ کوں کی ذمہ داریاں تو واقعی بہت زیادہ ہیں کہ گلیوں، چوراہوں میں وقت کا ضیاع کوئی سہل کام نہیں۔:)
 
طالوت

محفلین
آپ شاید کراچی کی مشہور سرجن ڈاکٹر روفینہ سومرو کو نہیں جانتے، جن کے بارے میں ہم کہا کرتے ہیں کہ وہ اعتکاف بھی آپریشن تھیٹر میں بیٹھتی ہیں۔:grin:اور یہ لڑ کوں کی ذمہ داریاں تو واقعی بہت زیادہ ہیں کہ گلیوں، چوراہوں میں وقت کا ضیاع کوئی سہل کام نہیں۔:)

اب بات برائے بات اور اعتراض برائے اعتراض ہے تو یوں ہی سہی ۔۔۔۔ اب جن محترمہ کانام آپ نے پیش کیا ہے ان کے بارے میں کوئی تحریر بھی ہو تو پیش کر دیں ورنہ میں یہ سمجھوں گا کہ آپ کی کوئی جاننے والی ہیں اس لیئے مشہور سرجنز میں شمار ہونے لگیں (اعتکاف والی بات سے یہ اندازہ لگا ہے)۔۔۔۔
یہ چوراہوں ، گلیوں میں وقت ضائع کرتے ہیں تب جب ان کو پڑھنا ہوتا ہے اسلیئے فیل ہو جاتے ہیں لیکن فیل ہونے میں تناسب لڑکے لڑکیوں کا قریبا ایک جیسا ہے ۔۔ صرف پوزیشنز کا فرق ہے ۔۔۔ اور ذمہ داری کی عمر میں آ کر لڑکے (آجکل) زیادہ ذمہ دار ہیں بنسبت لڑکیوں کے اگر کہیں گی تو دو چار سچے قصے سنا دوں گا ۔۔۔
اور معاف کجییے گا محترمہ لڑکیاں بھی کچھ کم وقت ضائع نہیں کرتیں ۔۔ فرق اتنا ہے کہ لڑکے گلیوں چوراہوں میں کھڑے نظر آتے ہیں تو ذرا زیادہ نظروں میں آتے ہیں ورنہ لڑکیاں سارا دن گھر میں کونسی ایڈیسن بننے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں ؟؟؟؟؟
وسلام
 
طالوت

محفلین
جنرل سائینس گروپ ۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی

ہما امین چھوٹانی ۔۔۔۔ پہلی پوزیشن
محمد امین محی الدین۔۔۔دوسری پوزیشن
عروج امان اللہ اور سارہ انصاری ۔۔۔۔ تیسری پوزیشن
وسلام
 
طالوت

محفلین
Top