مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

طالوت

محفلین
علاقے کو ضرورت ہے اس شعور کی جو انھیں باور کرا سکے کہ کسی خاص رنگ نسل علاقے یا خاندان میں پیدا ہونے سے کوئی اچھوت یا براہمن نہیں ہو جاتا ، جس دن یہ بات سمجھ شریف میں اتر گئی علاقے کو کہیں مرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ علاقہ ان کی قبریں کھودے گا اور خاصی گہری کھودے گا۔
 
عسکری

معطل

پر جا کر دیکھا تو پتہ چلا کہ علاقہ مزید جاہل ہو گیا ہے اور تو اور سید خاندان نے ہائی سکول پر دعوی ٹھنک دیا ہے کہ ان کی بیرونی دیوار کی 23 فٹ زمین ہمیں واپس کی جائے ہمارے باپ نے دی تھی یہ زمین اس لیے ہمیں دکانیں بنانے کاحق ہے ۔ مظلب 200 دکانیں بنانی ہین سکول کی زمین پر ایک بھائی پی پی ایک نوز لیگ ایک قائد لیگ ایک آزاد ہے عوام کدھر مریں
 
عوام عوام ہوتی ہے مری ہو یا جیتی ۔

یہ بتاؤ کبھی اہرام مصر دیکھنے کا خیال آیا؟؟؟
 
عسکری

معطل
عوام عوام ہوتی ہے مری ہو یا جیتی ۔

یہ بتاؤ کبھی اہرام مصر دیکھنے کا خیال آیا؟؟؟
میں مصر جا کر بھی نا دیکھ سکا یار ویسے مجھے آل ٹائم آفر ہے عین شمس سے کہ کبھی تو ہمارے گھر آئیں پر میں جاتا نہیں ہوں شاید کسی دن چلا جاؤن
 
طالوت

محفلین
اچھا ذرا معلومات دو ، میں سوچتا ہوں جیب میں تھوڑے سے پیسے ہیں اہرام مصر ہی دیکھ آؤں ۔ ذرا بتانا کیا کیا ذرائع اختیار کئے جا سکتے ہیں سفر کے اور کیا قانونی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔
میں خاک نشین ہوں اور "مسکین" بھی ، ذرائع آمدو رفت اور دیگر معاملات ذراہولے ہتھ کے ساتھ :) یعنی سستے ترین۔
اور کیوں نہ چلو میرے ساتھ ۔ دو چار ماہ بعد ۔
 
549021_446021402139825_889442498_n.jpg
 
عسکری

معطل
اچھا ذرا معلومات دو ، میں سوچتا ہوں جیب میں تھوڑے سے پیسے ہیں اہرام مصر ہی دیکھ آؤں ۔ ذرا بتانا کیا کیا ذرائع اختیار کئے جا سکتے ہیں سفر کے اور کیا قانونی پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔
میں خاک نشین ہوں اور "مسکین" بھی ، ذرائع آمدو رفت اور دیگر معاملات ذراہولے ہتھ کے ساتھ :) یعنی سستے ترین۔
اور کیوں نہ چلو میرے ساتھ ۔ دو چار ماہ بعد ۔
حیی سفارات میں اپنا پاسپورٹ اور نو ابجیکشن لیٹر لے کر چلے جاؤ جانی مصری سفارتخانے میں ۔ پہلے ہی دوران پر ہے حیی سفارات میں ۔ ویزا سیکشن میں 3فوٹو اوریجنل پاسپورٹ لیٹر اور بنک سٹیٹمنٹ اور ویزا فارم بھر دینا 50 ڈالر فیس ہے اور 15 دن کے اندر اندر وہ پاسپورٹ واپس کرتے ہیں 2 دن میں بھی ہو سکتا ہے اور 14 بھی ۔ اس کے بعد جانے کے لیے
سستا طریقہ بس پر جانا ہے نقل جماعی اور حافل لے جاتے ہیں معاملہ تھوڑا لمبا ہے پر سیاح کے لیے اچھا ہے ریاض سے حقل 12 گھنٹے پھر سمندر پر 2 گھنٹے آگے سفاجا یا الغردقہ ک نوبیع سے قاہرہ 5 گھنٹے لگ جائیں گے۔ 490 ریا کی ایک طرفہ ٹکٹ ہے نقل جماعی کی ۔ فوزان اور دوسری بسیں شاید سستا جائیں ۔ ایجپٹ ائیر سستی ہے 1000 ریال مین لے آتی جاتی ہے پر اگر ٹکٹ ایک دو مہینے پہلے لیا جائے تب ورنہ 1500 تک کام ہو جاتا ہے ۔ سعودی ائیر لائنز 1000 ریال میں لے جاتی ہے پر اگر جلدی ٹکٹ کی ہو تب۔
وہاں پر ہوٹل یہاں کی طرح ہیں ہر ریٹ کے ہر قسم کے مل جاتے ہین اور سفر کے لیے بھی پر اگر تم مکس رہو اور یہ نا لگے کہ سیاح ہو ۔ بہرحال خرچہ ہوتا ہی رہتا ہے ۔ اس سے اچھا ہے 7 دن یا 10 دن کے لیے کسی سیاحی کمپنی کا پیکیج لو 5000 سے 10000 کے درمیان مل جائے گا وہ سب کچھ کرا دیں گے اور آرام سے گھما بھی دیں گے
 
شمشاد

لائبریرین
ناس ائیر کی فلائیٹ لے لیں، وہ اور بھی سستی ہو گی۔ آجکل تو غالباً 250 ریال کی یکطرفہ ٹکٹ ہے۔
 
عمران ارشد

محفلین
صعنتوں کو انرجی میسر نہیں تھی اور انرجی پیدا کرنا صوبوں کا کام نہیں تھا۔ بعد میں ہوا​
کم ازکم بجٹ ایک شہر پر لگا تو۔ یہ نہیں کہ ڈونرز منی کو سٹے پر لگایا ہو۔​
وفاق سے پیسہ ملے گا تو عوام پر پیسہ لگے گا۔ یہاں تو ڈاکٹرز کو بھی سیاست میں استعمال کیا جارہا ہے​
کھانسی اور دل کے مریضوں کو دوا کیا ڈاکٹر دیتے ہیں یا شہباز۔ سیاست اتنی خراب ہوگئی ہے کہ یہ جعلسازیاں بھی کی گئیں​
پچیس وزارتیں رکھنے سے بے کار وزیروں پر اخراجات کی بچت تو ہوتی ہی ہے​
بس سروس سے خوشحالی تو نہ ائی پر غریب کو باعزت سروس تو ملی ہے​

آپ کے اس سطحی جواب کے بعد بھی آپ کے ساتھ بحث کرنے والوں کو میرا سلام!
 
عسکری

معطل
ناس ائیر کی فلائیٹ لے لیں، وہ اور بھی سستی ہو گی۔ آجکل تو غالباً 250 ریال کی یکطرفہ ٹکٹ ہے۔
میں مشورہ دوں گا کسی اچھی سی سیاحی کمپنی کا پیکیج لیں اور باقی خرچہ جیب میں ڈال کر سب جھنجھٹوں سے جان چھڑا لیں 10 ہزار میں آرام سے گھوم پھر کر بچا کر بھی آ سکتے ہین اگر نائٹ لائف اور ڈسکو یا شراب کے بار نہیں جائیں گے تو :grin:
 
زرقا مفتی

محفلین
یہ کہنا غلط ہے کہ صرف اشتھارات چھاپے۔ یہ ایک انٹیگریٹڈ مہم تھی جس میں عوام اور حکومت دونوں کو انوالو ہونا تھا۔ عوام کی مدد کے بغیر یہ کامیابی ناممکن تھی۔

انشاللہ اگلی باری اپ کے علاقے میں ضرور اسپرے کروادیں گے یہ لوگ۔ مگر صرف اس بنا پر ناراضگی مناسب نہیں
ماشااللہ خوب منطق ہے میرے کئی ہمسائے ڈینگی کا شکار ہوئے ایک شریفوں کے اتفاق ہسپتال گئے تو انتظامیہ نے تیس ہزار روپے ایڈوانس جمع کروانے کا مطالبہ کیا۔ اور ہم ن لیگ کی کرم فرمائی کے منتظر کیوں رہتےاپنی مدد آپ کے تحت سپرے کرواتے رہے
 
زرقا مفتی

محفلین
اچھا اپ پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں یہاں پڑھ لیں
یہاں کیا پڑھوں؟
سڑک پر ایک حادثے میں میری والدہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔ دُعا دیتی ہوں پرویز الٰہی کو جس نے ریسکیو کا شعبہ قائم کیا۔ مجھے اطلاع ملنے سے پہلے میری والدہ کو جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔ ابتدائی طبی امداد سڑک پر دیدی گئی ایک ریسکیو اہلکار میری والدہ کے لواحقین کا اسپتال میں منتظر تھا۔ مگر جناح اسپتال کی حالت شرمناک تھی۔ سی ٹی سکین کو پڑھنے کے لئے ڈاکٹر موجود نہ تھا باہر سے رپورٹنگ کروائی۔١۲ گھنٹے کے بعد ایک پرفیسر صاحبہ کی سفارش پر پہلا آپریشن شروع ہوا۔ آپریشن کے بعد والدہ کو پرائیویٹ کمرے میں منتقل کیا تو اُس کی حالت جوزف کالونی کی کسی کوٹھری سے بدتر تھی۔ پیسے دینے کے باوجود ضروری ٹیسٹ نہیں ہوتے تھے حکم ملتا کہ باہر سے ٹیسٹ کروائیں۔حالانکہ میری والدہ ہیڈ آف آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ علاج تھیں۔ سو خون کا نمونہ لے کر شوکت خانم کی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرواتے رہے۔ ایک دو لفٹیں ہی کام کرتی ہیں۔ گندگی اتنی ہے کہ ایک بیماری لے کر آؤ اور تین ساتھ لے جاؤ
پرویز الٰہی نے یہاں ڈایا لیسس سنٹر بنوایا تھا جو اچھی حالت میں ہے اُس نے برن سنٹر بھی بنوایا تھا جسے شہباز شریف نے چلنے نہیں دیا۔ کچھ روز قبل ہمارے سامنے ایک زیر تعمیر مکان میں ایک مزدور آگ میں جھلس گیا تو جناح ہسپتال لے جایا گیا مگر وہاں برن سنٹر فعال نہیں تھا اس لئے میو ہسپتال لے گئے ۔
لاہور کے اتنے بڑے ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر شہباز کے کس کارنامے کی داد دوں
 
زرقا مفتی

محفلین
لفافے دے کر خبریں لگوانے کا رواج سب سے پہلے ن لیگ نے ڈالا تھا ۔
آپ یہ بتائیے ان کے دور میں پنجاب کی ترقی کی کیا شرح رہی؟؟
کون سی نئی صنعتیں لگیں؟
لوگوں کی آمدن میں کس شرح سے اضافہ ہوا؟
اشیائے صرف کی قیمتوں میں کتنے فیصد کمی ہوئی؟
بجلی پیدا کرنے کے کے کتنے منصوبے بنے ؟
 
Top