متشابہہ الفاظ

قیصرانی

لائبریرین
دونوں ایک ہی لڑکی پر عاشق ہو گئے۔اور اپنے اپنے نام کی معنویت کےحوالے سے عشق کو ’’ڈیل کرتے‘‘ رہے۔ ’’نذر‘‘ تو ’’اپنی جاں نذر کروں‘‘ کا نمونہ بن گیا اور ’’نظَر‘‘ ان دونوں پر نظر رکھا کرتا ۔ ۔۔۔ پھر؟ کیا ہوا؟ قیصرانی صاحب سے پوچھتے ہیں!
پھر کیا ہونا ہے استادِ محترم۔ آپ نے تو پوری کہانی بیان فرما دی :)
 
شکریہ قیصرانی صاحب۔
سوال یہ ہے کہ ہم ’’آٹھ آٹھ آنسو‘‘ ہی کیوں روتے ہیں؟ چار چار، چھ چھ، دس دس، بارہ بارہ کیوں نہیں؟
اور
چھیکا بلی کے بھاگوں ہی کیوں ٹوٹتا ہے، کسی اور جانور کے بھاگوں کیوں نہیں؟ اور چھیکا ہی کیوں ٹوٹتا ہے، کوئی شہتیر کیوں نہیں ٹوٹتا؟
اور
ٹام نے جب دم کاٹ لی، جیری لنڈورا ہو کر بھی ٹام سے کیا بخشوانا چاہ رہا ہے؟
اور
اور
۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آٹھ آٹھ آنسو کا تو علم نہیں، شاید یہ آٹھ پہر کی طرف اشارہ ہو؟
پرانے زمانے میں دودھ اور کھانے پینے کی چیزیں چھینکے میں لٹکائی جاتی تھیں تو بلی کا نصیب کہ چھینکا ٹوٹا۔ شاید اس وقت بلی واحد پالتو جانور ہوگا جو گھر میں آزاد پھرتا ہوگا؟
این آر او ون
ٹو
تھری
۔۔۔ ۔
 

عمر سیف

محفلین
آپ لوگ تو سیریس نہیں ہوگئے ۔۔۔ (مذاق)
بہت دلچسپ ۔۔ کل تک مجھے اُمید نہیں تھی کہ یہ لڑی زیادہ آگے بڑھے گی ۔۔ آج دیکھ رہا ہوں تو ماشاءاللہ دس صفحے ۔۔ اور کئی ایسے لفظ ہیں جو میرے لیے تو بالکل نئے ہیں ۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مُلک یعنی وطن
مِلک یعنی ملکیت
مَلِک یعنی ذات
بر سبیل تذکرہ ان کے سا تھ َملَک(قافیہ فلک ) بمعنی فرشتہ بھی شامل کر لیا جائے تو۔
اور ہاں ان سب کی جمع مختلف ہوتی ہے۔
مُلک ۔ممالک
مِلک۔ املاک
َملَک۔ملائک
ملِک۔ ملوک۔ذات کے علاوہ یہ بادشاہ کے معانی بھی رکھتا ہے۔
 
ترک۔قوم
ترق۔ چھوڑنا
معذرت خواہ ہوں صاحب۔
ترک (چھوڑنا: ت+ رَک) درست ہے۔ یہاں کاف کلمن ہی ہے قاف قرشت نہیں۔ اردو میں ترک کر دینا معروف ہے۔
مثالیں: ترکِ تعلق، من ترک الصلوٰۃ، متروک، تارک الدنیا، تَرکہ (مرنے والا جو کچھ مال و منال چھوڑ جاتا ہے)۔
 

قیصرانی

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں صاحب۔
ترک (چھوڑنا: ت+ رَک) درست ہے۔ یہاں کاف کلمن ہی ہے قاف قرشت نہیں۔
مثالیں: ترکِ تعلق، من ترک الصلوٰۃ، متروک، تارک الدنیا، تَرکہ (مرنے والا جو کچھ مال و منال چھوڑ جاتا ہے)۔
نادانستہ غلطی پر معذرت خواہ ہوں
 
اس میں بہت قریب کا ایک لفظ اور شامل کر لیجئے۔
طُرُق (طُ + رُق): جمع ہے ’’طریق‘‘ کی۔
عربی والے طریق سے راستہ، سڑک وغیرہ مراد لیتے ہیں، اردو میں کسی کام کو کرنے کا اسلوب (طریقہ)، زندگی گزارنے کا انداز (طریق)
اس کے مزید معانی بھی ہو سکتے ہیں۔
 
کمر(پتلی سی چیز):)
قمر ( چاند)
کمر کا معنٰی پتلی سی چیز نہیں، وہ تو انسانی جسم کےایک حصے کو کمر کہہ دیا گیا، اور شاعروں نے اس کو پتلی کر دیا۔
کمر کا درست معنی ہے ’’درمیان کا حصہ‘‘ جیسے کمرِ کوہ ہوتا ہے۔ انسان کی کمر بھی دھڑ اور ٹانگوں کے درمیان ہوتی ہے اور قد یہاں ٹھیک ایک بٹا دو بنے، ضروری نہیں۔
 
Top