سیما علی
لائبریرین
ہمیں اپنے تینوں بچے بہت پیارے ہیں ۔۔۔سبین سب سے بڑی ہیں وہ اپنے دھیمے اور صبر والے رویے کی وجہ سے اور اُنکا لہجہ بہت دھیما اور پیارا ہے ہر رشتے کو اپنی پیار سے جیت لیتی ہیں ماشاء اللّہ اپنے سُسرال والوں کی بھی بہت لاڈلی ہمیشہ سے ایسی ہیں اللّہ اُنکو شاد و آباد رکھے اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین شادی اُنکے دو بیٹے ہیں یاسم اور صارم ۔۔۔اللّہ نیک اور صالح بنائے اپنے والدین کے سائے میں پروان چڑھیں آمین۔۔۔آپ کو کس بچے سے سب سے زیادہ پیار ہے اور کیوں؟
اُنکے بعد رضا ہیں جو بہت خیال رکھنے والے ہیں اللّہ تعالیٰ نے اُنہیں بہت لائق و فائق بنایا یہ سب اُسکا کرم ہے لوگ اپنے بچوں کے ساتھ سختیاں کرتے ہیں پڑھنے اور محنت کرنے کے لئے ہمیں ہمیشہ صبح چار بجے اُنھیں پڑھتے دیکھ کر کہنا پڑتا تھا بابا اب سو جاؤ باقی بعد میں پڑھ لینا صد شکر ہے اُس مالک کا کہ کبھی پڑھنے کے حوالے ڈانٹنا نہ پڑا ۔۔دوست بھی اُنکے سارے کلاس ون سے اُنکے ساتھ تھے اُنکے دوستوں کے والدین سے بھی علیک سلیک رہی تو دوستوں کے بارے میں چھان بین نہیں کرنا پڑی بس تھوڑی سختی اُن پر رہی کہ زیادہ دیر گھر سے باہر نہیں رہنے کی اجازت نہیں یعنی بعد مغرب گھر سے باہر نہیں اب اتنی سختی تو لڑکوں کے لئے ضروری ہے ۔۔۔اے لیول تک وہ پاکستان میں رہے اُسکے بعد وہ The University of Sheffield
South Yorkshire, England.
یہ بہت مشکل فیصلہ تھا رضا کو اپنے آپ سے الگ کرنا پر ماں کو اولاد کے مستقبل کے لئے یہ مشکل ترین فیصلہ بھی کرنا پڑتا ہے ۔۔
تو رکے یا نہ رکے فیصلہ تجھ پر چھوڑا
دل نے در کھول دیے ہیں تری آسانی کو
بہت دُکھتا ہے دل جب آپ اپنا دل بڑا کر کے اپنے جگر گوشے کو اپنے آپ سے الگ کر رہے ہوتے انکی بہتری کے لئے اور بھی اپنے اکلوتے بیٹے کو ۔۔۔بس ایک سخت ترین مرحلہ تھا سو پار کر لیا بوجھل دل کیساتھ ۔۔۔
ماشاء اللّہ جیسے پاکستان میں پڑھتے تھے وہاں بھی ویسے ہی پڑھا ہائسٹ مارکس حاصل کیے آئی ٹی اور فینانس میں ۔۔۔ماشاء اللّہ یو کے کے بڑے بینکوں کے ساتھ منسلک رہے فی الحال بھی ایک بڑے بینک کے ساتھ منسلک ہیں اللّہ شاد وآباد رکھے دین اور دنیا کی بھلائی عطا فرمائے آمین
اُنکی ایک بیٹی ہیں زوئی ہم سب کی لاڈلی اور اکلوتی پروردگار ماں باپ سلامت رہیں جیتی رہیں آمین ۔۔
سب سے چھوٹی اور لاڈلی ہیں ہماری رباب ہیں تو غصے والی پر ہیں ہماری لاڈلی ہم سب نے لاڈ اُٹھا اُٹھا کے ایسا کیا بس سب سے لاڈ اُٹھواتی ہیں۔۔ اللّہ اپنی امان میں رکھے دل کی بہت اچھی ہیں انکا ایک بیٹا ہے میکائل۔۔۔مالک اپنی امان میں رکھے ۔۔۔رباب سب سے چھوٹی ہیں مگر ہماری دوست سب سے زیادہ ہیں شاید اسکی وجہ یہ ہے کہ جب رضا اپنی تعلیم میں مصروف اور دور ہوئے سبین اپنی یونیورسٹی میں مصروف تو پھر اُسکے بعد رباب سب سے زیادہ قریب ہوگیں ہماری کیشئر ہماری کیئر ٹیکر اور سب سے بڑی بات ہماری گاڑی بھی خود چلانے لگیں تو پھر سب سے زیادہ ہمارے قریب ہوگیں ۔۔۔پر پھر بھی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کے سب سے زیادہ اُنہی کو چاہتے ہیں یہ ایک ماں کے لئے بہت مشکل ہے کہ وہ بتائے کہ سب سے زیادہ کسے چاہتی ہے !!!!!!!!!!
ماں کا پیار سب کے لئے برابر ہے ۔۔۔۔۔۔۔
آخری تدوین: