صابرہ امین
لائبریرین
لاہور کے کھابے، کھانے کیا ہی مزیدار ہیں اور لوگ لاجوب۔ ہر بات پر خوشدلی کا مظاہرہ ۔ کراچی والوں کی آؤ بھگت بہت دیکھی۔ اچھا اسلام آباد کیوں اچھا نہیں لگا؟(یوسفی کی بات سے ہٹ کر) بہت ویل پلانڈ ہے اور سڑکیں بہت عمدہ۔ البتہ چھوٹا سا ہے۔زیک آپکو صحیح محسوس ہوتا ہے کراچی جیسا کوئی شہر نہیں ۔۔مگر لاہور بہت بہتر ہوا ہے ۔البتہ اندرون شہر ابھی بھی وہی عالم ہے لیکن لاہور ہمیں ہریالی کی وجہ سے پسند ہے ۔۔۔۔ویسے بھی لاہور لاہور ہے ۔۔ہاں ہم کراچی والوں کو کراچی زیادہ کوئی شہر پسند نہیں آتا ۔۔۔
اسلام آباد ہمیں کچھ زیادہ پسند نہیں بقول جناب مشتاق یوسفی صاحب اسلام ضرور جنت نظیر ہے پر یہاں جو آتا ہے حضرتِ آدم کی طر ح نکالا ضرور جاتا ہے
سروس کے دوران ہمارا لاہور ، اسلام آباد ، بہاولپور ، ملتان ، رحیم یار خاں ،شجاع آباد،جانا ہوا ۔۔اسکے علاوہ ہم بچوں کے ساتھ ایبٹ آباد
بالاکوٹ ،ناران کاغان ،مظفر آباد گئیے ۔
مظفر آباد ہمیں بہت پسند آیا خاص طور پر وہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں بہت خوبصورت جگہ ہے کبھی سوچتے ہیں جو حصہ ہمارے ملک کے ہاس وہ اتنا خوبصورت ہے تو انڈیا کے پاس والا کسقدر حسین ہوگا۔۔۔۔خاص طور سے Pearl-Continental Muzaffarabad سب سے اچھا لگا ہمیں ۔۔۔2017 میں جب ہم ملتان گئے تو ملتان میں بڑے پیمانے پر کام نظر آیا جسے دیکھ کر خوشی ہوئی ہمارا حبیب بینک کا دفتر بہت اچھی جگہ شفٹ ہوچکا تھا کیونکہ 2002 میں بالکل اسطر ح شہر ڈیولپمنٹ کے لئیے کام نہیں ہوا تھا ۔۔۔
آپا مری گئیں آپ ؟ اگر ہاں توکیسا لگا؟ اور بھوربن؟