23261"]میرا سوال یہ ہے کہ زندگی میں کس دور سے انسان زیادہ لطف اٹھاتا ہے بچپن، لڑکپن، جوانی یا بڑھاپا- یا پھر ہر دور کا اپنا مزہ ہوتا ہے جو ایک دوسرے سے الگ ہے اور ایک دوسرے سے ان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا- دوسرا سوال یہ ہے کہ
ایک گھریلو خاتون کی زندگی زیادہ بہتر ہوتی ہے یا ایک ورکنگ وومن کی-[/QUOTE]
ہمارا بچپن بہت اچھا گذرا والدین کی پہلی اُولاد ہونے کے ناطے بہت لاڈ اُٹھائے گئے تمام خاندان کے بڑوں کے آنکھوں تارا بنے رہے پر اماّں کی شیرنی والی نظریں اباّجان کے لاڈ پر ہمیشہ حاوی رہیں اور پھر بھی ہمیشہ سنا کے ضدی ہم بہت تھے پر جب ہوش سنبھالا ضد بالکل نہ تھی ۔۔پر اب ہمیں وہ اپنی زوئی میں نظر آتی ہے یعنی ہمارے رضا کی بیٹی میں ہماری اور اُنکی پیدائش کا مہینہ ایک ہی اور تاریخ میں صرف ایک دن کا فرق ہے ہماری آٹھ مارچ ہے اور ہماری شہزادی کی نو مارچ ہے تو رضا ہمیشہ کہتے ہیں ماں آپ پر پڑی ہے ضد میں اماّں صحیح کہتی تھیں
اب یہ ضد والی بات ہم آپ پر چھوڑتے ہیں ۔۔
لڑکپن بھی بہت بہترین ہمیں سارے شوق لڑکوں والے سائیکل چلانا وہ بھی ہاتھ چھوڑ کے ۔۔۔پتنگ اُڑانا بھائیوں کے ساتھ تایا زاد بھائیوں کے ساتھ بہت ڈانٹیں پڑتیں اماّں کی پر باز ہم نہ آتے
تھا لڑکپن کا زمانہ سرفروشی سے بھرا
ہم اسی تلوار پر مرتے تھے جو سفاک تھی
کبھی نہیں بھولتا ایک مرتبہ ہم سائیکل سے گر گئے چوٹ بہت زیادہ لگی پر ہم ڈر کے مارے اسٹور میں چھپ کے سو گئے جب ڈھونڈ مچی تو پتہ چلا کہ کہ اتنی چوٹ لگی ہے جسکے ڈر کی وجہ سے چھپے ہیں پر مرہم پٹی کے بعد اماّں کی خوب ڈانٹ پڑی
جوانی !!!!!!
اے ہم نفس نہ پوچھ جوانی کا ماجرا
موج نسیم تھی ادھر آئی ادھر گئی
ہم نے اٹھارہ سال کی عمر سے بینک جوائن کیا تو اکثر ہم کہتے ہیں کہ ہماری پوری جوانی آئی آئی چندریگر روڈ ناپتے گذر گئی ۔۔پر شکر ہے پروردگار کا کہ اُس نے عزت دی سروس میں جیسے آپ لوگوں کی آپا ہوں آہستہ آہستہ اپنے آفس میں بھی لوگوں کا رویہ ایک خاندان جیسا ہوگیا بہت اچھے لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد میں بہتر زنانہ پروفیشنل جیلیسی جس طرح اب مزاجوں میں آگئی ہے ایسے نہ تھی ۔۔۔
بڑھاپا !!!!!
کیوں بہر سیر آنے لگے گل رخان دہر
پیری میں دل سزائے تماشا نہیں رہا
لیکن دیکھیے ہم جیسے خوش نصیبوں کے آپ سب کی محبتوں میں گھرِے ہیں شکر الحمد اللّہ سلامت رہیے شاد و آباد رہیے آپ سب ہمیں دیکھیے
گُلِ یاسمیں ہم سے کتنا پیار کرتیں ہیں جیتی رہیں اللّہ ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے ۔۔۔۔۔
آپ سب نے ہمیں اتنا مصروف کردیا ہے کہ سوچتے ہیں کہ اگر سروس میں رہتے ہوئے محفل میں ہوتے تو ایک آدھExplanation call ضرور ہوتیں کہ بی بی یہ کیا کرتی ہیں سارا دن
ہر دور کا اپنا مزہ ہوتا ہے جو ایک دوسرے سے الگ ہے اور ایک دوسرے سے ان کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا-
ہمارا ماننا ہیے کہ ہر عمر ہر دور کا اپنا مزا ہے اور ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کر سکتے ۔۔۔بس آپکو اپنی عمر کا گریس قائم رکھنا لازم ہے
اس میں آپ خود بخود اپنی جگہ بنالیتے ہیں ۔۔۔۔ہم نے 1997 کے بعد
LUMS Graduates
IBA Graduates کے ساتھ بھی کام کیا ہمارے جونئیر تھے لیکن ٹیکنالوجی میں ہماری جینریشن سے بہت آگے لیکن جب آپکا رویہ اُن سے اپنے بچوں کی طرح ہو تو وہ بھی آپ سے خوش رہتے ہیں اور آپ اُنھیں اپنے تجربے سے سکھا رہے ہوتے ہیں اور وہ اپنی اسکلز آپ کو بتا رہے ہوتے ہیں !!!!!!!اور سکھا رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔
ہماری زندگی کا نچوڑ ہے کہ اگر آپکے مالی حالات درست ہیں اور آپکا گھر آپکے شوہر کی کمائی سے خوش اسلوبی سے چل سکتا ہے تو گھریلو زندگی آپکی پہلی Priority ہونا چاہیے ۔۔۔کیونکہ ہماری پہلی ذمہ داری ہمارا گھر اور بچے ہیں۔۔جو سکون گھر میں ہے وہ باہر نہیں لیکن اگر ضرورت ہے تو پھر اپنے گھر اور بچوں کی خاطر ضرور کام کرنا چاہیے ۔۔۔
چاہتا ہوں میں منیرؔ اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو