محفلین کے انٹرویو

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم، اگر تو ٹیم انٹرویو پینل میں گنجائش ہے تو مجھے بھی اس میں شامل کرلیں ... مریم بہنا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے.
 
لگتا ہے کہ آپ کے پاس کوئی خاص ہی سرچ انجن کام کر رہا ہے۔ :)
ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ :)
ڈھونڈا تو خیر ہم نے محفل کے سرچ انجن کی مدد سے تھا، البتہ ہم سند یافتہ پاور سرچر ہیں۔ :) :) :)

vZyZOu4.png
 
انٹرویو کرنے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ محفلین ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جان سکیں اور باہمی غلط فہمیاں دور ہوں. انٹرویو سیشن تعلقات بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے ہے، امید ہے آپ تمام محفلین خلوص نیت سے اس میں شرکت کریں گے اور انٹرویو کے سلسلے کو کامیاب بنائیں گے :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ہماری درخواست ہے کہ درج ذیل لوگوں کا انٹرویو بھی ضرور کیا جائے۔

- محمد وارث
- فلک شیر
- نیرنگ خیال
- ظہیر احمد ظہیر
- محمد یعقوب آسی
- یاز
- محمد عباد اللہ (ادارہ)
- فرقان احمد
- سید عمران
- حمیرا عدنان
- ہادیہ
اور
- نور سعدیہ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب بھی لوگ ہم کو صاحب نظر نہ مانیں تو ایسے کافروں کا کوئی کیا علاج کرے۔

میں بھی اب یہی کہتا ہوں۔ اللہ اللہ

میری تین بیٹیاں ہیں اور ظاہر ہے چھوٹی سب سے لاڈلی ہے۔
اللہ تعالی سب کو اپنے کرم و رحمت کے سایہ تلے رکھے۔ آمین

پھر بہتری کی جدوجہد کرنی چاہیے۔
پہلے پیمانہ چھلک لے۔۔۔

اتنے لاڈ کوئی نہیں اٹھاتا کہ میرا موڈ ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے۔
بیٹیوں کے ہوتے یہ بات ماننا مشکل ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہماری درخواست ہے کہ درج ذیل لوگوں کا انٹرویو بھی ضرور کیا جائے۔

- محمد وارث
- فلک شیر
- نیرنگ خیال
- ظہیر احمد ظہیر
- محمد یعقوب آسی
- یاز
- محمد عباد اللہ (ادارہ)
- فرقان احمد
- سید عمران
- حمیرا عدنان
- ہادیہ
اور
- نور سعدیہ۔
میں تو آپ کو دوست سمجھتا رہا ہوں اس مراسلہ پڑھنے سے قبل۔۔۔ اب کیا کہوں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
انٹرویو کرنے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ محفلین ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جان سکیں اور باہمی غلط فہمیاں دور ہوں.
اس جملے کو یوں ہونا چاہیے تھا کہ

انٹرویو کرنے کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ محفلین ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جان سکیں اور باہمی غلط فہمیوں کو سند ملے۔
 
آپ کے خیال میں کوئی ایک ایسی بات جو جرمن عوام کو پاکستانی عوام سے سیکھنی چاہیے؟

یہ سوال اس کے برعکس پوچھا جاتا تو جواب دینا آسان ہوتا۔ پاکستانی عوام کو مصائب پر صبر کرنا آتا ہے۔ مغربی دنیا کے لوگوں کو آسائشوں کی عادت ہوتی ہے اور معمولی سی مشکل پر شور مچا دیتے ہیں۔
ویسے آپس کی بات ہے، جرمن عوام کو جلیبیاں، سموسے ، پکوڑے اور حیدرآبادی بریانی بنانی آتی ہیں؟ :battingeyelashes::ohgoon:
 
آخری تدوین:
Top