کاش آپ یہ جواب نہ دیتے نقیبی صاحب ! ہم تو آپ کو ان خرافات سے بہت دور سمجھتے تھے ۔
پچھلے دنوں ایک صاحب نے ہمیں ایمیل پر ایک وڈیو بھیجی جس میں باریش حضرات کا ایک ہجوم اپنے پیر کی سربراہی اور سرپرستی میں ایک مسجد کے اندر منبر کے سامنے دھمال ( جو اپنی حرکات و سکنات میں بریک ڈانس کے بہت قریب تھا) کررہے تھے ۔ میں کئی دنوں تک افسوس کرتا رہا کہ یہ وڈیو کیوں میری نظر سے گزری ۔ اللہ کی پناہ! مذہب کے نام پر لو گ مساجدمیں یہ کیا کررہے ہیں ۔ اس جملۂ معترضہ سے رنگ میں بھنگ ڈالنے پر بہت معذرت !
ظہیر بھائی ہمارے سلسلہ ان خرافات سے دور ہی ہے الحمدللہ ،
میں نے جو دھمال کی تعریف بیان کی وہ بھی سچ ہے،ہمارے سلسلے میں شریعت کی سختی کے ساتھ پابندی کی اور کرائی جاتی ہے،مسجد صرف اللہ کریم کی عبادت کے لیے ہے ،جو لوگ مساجد کا غیر شریعی استعمال کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے۔محافل ہمارے سلسلے میں بھی منعقد ہوتی ہیں ، ہمارے سلسلے کے زیر انتظام آستانوں پر محافل کے لیے الگ سے ہال نما جگہ مخصوص ہوتی ہے ،جو محفل خانہ کہلاتی ہے ۔ظاہر ہے آپ نے تصویر کا جو رخ دیکھ وہ واقعی افسردہ کرنے والا ہے ،آپ کی بات بھی بجا ہے ،چوم نے اور پوجنے میں بہت فرق ہے،آپ سے بس میں یہی گذارش کروں گا کہ ہمارے لیے آپ اچھا گمان رکھیں ۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔