محفل! دلچسپ و عجیب

ہادیہ

محفلین
مجھے پتہ تھا میرے مراسلے پر "پر مزاح " کی ریٹنگ صرف arifkarim نے ہی کی ہوگی۔ہاں نا میں نے سچ بولا۔ مگر میں نے ان صاحب کو دوبارہ یہاں نہیں دیکھا۔
 
ہادیہ

محفلین
"پڑھے لکھے" تو یہاں سارے ہیں۔ بشمول آپکے۔ کیونکہ سبھی یہاں "پڑھ" بھی رہے ہیں اور "لکھ" بھی۔۔۔:bashful:
اچھا مجھے پتہ ہی نہیں تھا
آپ نے میرے مراسلے کو "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ دی پھر آپ نے اس ریٹنگ کا مطلب بھی پوچھا۔ میں کیوں بتاؤں:oops:۔ اتنا پتہ ہے مراسلے کو "مضحکہ خیز" کی ریٹنگ دینی ہے اور معنی نہیں پتہ۔ شاباش:oops:
 
دراصل اردو کی محفل میں جہاں ہر عنوان اردو میں ہے تو خیال گزرا کہ ابھی تک یہ کیوں فرنگیت کا روپ اوڑھے ہے۔ لہذا معلومات کے لیے پوچھ بھی لیا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
محفل میں پہلا اکاؤنٹ اپنے ذاتی نام سے بنایا لیکن ان دنوں سسٹم میں شاید کچھ خرابی چل رہی تھی تو اکاؤنٹ کی تصدیق نہیں ہو پا رہی تھی. کچھ دن انتظار کے بعد ہمیں لگا کہ اکاؤنٹ ہی ٹھیک نہیں بنا. دوبارہ اسی نام سے کوشش کی تو جواب آیا کہ "اس نام سے پہلے ایک اکاؤنٹ موجود ہے" :idontknow:
کچھ سمجھ نہ آیا کہ ماجرا کیا ہے تو مزید ایک کوشش کے لیے جو نام ذہن میں آیا اس سے موجودہ اکاؤنٹ بنایا جس کی تصدیق ہو گئی تو اسی سے آن لائن ہو گئے. کچھ عرصہ بعد خیال آیا کہ نام تبدیل کروا لیں لیکن پھر سوچا کہ چھوڑیے! ناموں میں کیا رکھا ہے؟
 
زیک

مسافر

کوئی شک نہیں!
 
بہت دلچسپ باتیں۔ ایک ہی سانس میں پڑھ گیا۔
مجھے محفل کا رکن بنے لگ بھگ سال ہوچلا ہے۔ بہت کچھ سیکھا اور اس سے کہیں زیادہ سیکھنا باقی ہے۔ لاس سے پہلے بھی میں اس سے ملتے جلتے کسی نام سے رکن بنا تھا جو مجھے خود بھی بھول گیا۔
چند سال قبل جب کمپیوٹر لیا تو کچھ سیکھنے کا ارادہ کیا، پہلے آئی ٹی دنیا کا رکن بنا، نجانے کس نام سے۔ کافی کچھ وہاں سے سیکھا۔ پھر ورڈ سیکھنے کے لیے نیٹ گردی کے دوران اردو محفل سے شناسائی ہوئی۔ بہت اچھا اور معلوماتی فورم لگا۔ تب سے یہی ہوں۔ آخر گزشتہ سال رکنیت بھی اختیار کرلی۔
آب تو یہ حال ہے کہ:
اردو شاعری پڑھنی ہو تو محفل!
نثری مضامین پڑھنے ہوں تو محفل!
طنزومزاح پڑھنا ہو تو محفل!
فارسی ہو، ورڈ کا کوئی مسئلہ سمجھنا ہو غرض سیدھا محفل پر ہی آتا ہوں۔
اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے
 
میرے پاس محفل کے متعلق زیادہ کچھ عجیب تو نہیں لیکن مجھے سب سے پہلی عجیب بات محفل کے بارے میں تب لگی جب میں نے پہلا مراسلہ لکھا۔ میرا خیال تھا کہ اتنا بڑا اور اتنا اہم فورم ہے تو شاید میرا مراسلہ چیکنگ کے ضروری مراحل سے گزرنے کے بعد ہی دکھائی دے گا۔ لیکن جب فورا مراسلہ سامنے آگیا تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگا، کہ اس سے کوئی ہر ایرا غیرا کچھ بھی لکھ کر پوسٹ کرسکتا ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہاں چیکنگ کے "دوسرے طریقے" ہیں:)
 
شاہد شاہ

وہ اشتہاری بوٹس سے بچاؤ کیلئے ہے
 
ہائیں :eek:
یہ دھاگہ کون سے تجوری میں رکھا تھا جو آج تک ہماری دسترس سے محفوظ رہا،
بہت زبردست دھاگہ ہے،فہیم بھائی آپ کا بہت شکریہ اور ڈھیروں شاباش اتنا دلچسپ اور معلوماتی دھاگہ کھولنے پر۔:)
نیٹ چیٹنگ کا شوق یاہو چیٹ سے ہوا اور اکثر گم سلون نامی سائٹ پر چیٹنگ کرتے دوستوں کے ساتھ وقت گزارا،اس سائٹ کے بند ہو جانے کہ بعد ہاتھوں کی خارش نے بے چین رکھا،اچھی چیٹنگ ویب سائٹ کی تلاش میں نیٹ پر آوارگردی کرتا رہا، پھر اس کے بعد فیس بک پر عدنان شاہین کے نام سے آئی ڈی بنائی مگر فیس بک اپنے مزاج کی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی آئی ڈی کا استعمال بہت کم کیا اور ساتھ ساتھ ویب سرچ بھی جاری رکھا،اردو لکھا کر ایک دن سرچ کیا تو اردو زبان میں چلنے والی کافی ساری ویب سائٹ نظروں کے سامنے آگئی،ترتیب وار ایک ایک کر کے چیک کی ،تو اردو محفل فورم اور میں ہم مزاج نکلے ،بس پھر انتطار کس چیز کا تھا فورا سے اکاؤنٹ کے لیے اپلائی کیا جو فورا منظور کر لیا گیا۔کچھ دن تک مراسلوں کو پڑھتے ہو گزارے اور اپنی مدد آپ کے تحت محفل کو استعمال کرنے کے طریقے اور اردو زبان لکھنا سیکھ کر محفل کی لڑیوں میں الٹے سیدھے جواب تحریر کرنے لگا،کچھ دن بعدمحفل میں کسی نئے محفلین کا تعارف پڑھ کر اپنی تعارفی لڑی کھولی۔مجھے آج تک یاد ہے جب میں اپنی تعارفی لڑی ٹائپ کر رہا تھا تو میرا ہاتھ گھبراہٹ کی وجہ سےکانپ رہا تھا،اپنا تعارف لکھنے میں مجھے چار سے پانچ گھنٹے لگے تھے اور ڈرتے ڈرتے وہ لڑی پوسٹ کی تھی،مگر محفلین کے خلوص اور محبت بھرے انداز سے کافی ہمت بڑھی اور پھر محفل نے اپنے رنگ میں رنگ ڈالا ،تابش بھائی سے محفل میں ٹیگ کرنا ،تصویر اپلوڈ کرنا اور سرگوشی تحریر کرنا سیکھا ،کافی محفلین کی توجہ سے اپنا اردو املا درست کیا اور اب اپنی حماقتوں اور چھوٹی موٹی املاء کی غلطیوں کے ساتھ سارا دن آپ کی محبتیں سمیٹتا رہتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے پاس محفل کے متعلق زیادہ کچھ عجیب تو نہیں لیکن مجھے سب سے پہلی عجیب بات محفل کے بارے میں تب لگی جب میں نے پہلا مراسلہ لکھا۔ میرا خیال تھا کہ اتنا بڑا اور اتنا اہم فورم ہے تو شاید میرا مراسلہ چیکنگ کے ضروری مراحل سے گزرنے کے بعد ہی دکھائی دے گا۔ لیکن جب فورا مراسلہ سامنے آگیا تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگا، کہ اس سے کوئی ہر ایرا غیرا کچھ بھی لکھ کر پوسٹ کرسکتا ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہاں چیکنگ کے "دوسرے طریقے" ہیں:)
دوسرے طریقوں پر الگ سے ایک تحریر لکھی جاوے۔
 
Top