محفل! دلچسپ و عجیب

لاریب مرزا

محفلین
آپ کہیں خود ہی تو فرما رہی تھیں کہ آپ کو اپنا آپ خود ہی "برادر برادر" سا لگتا ہے، کسی اور کو لگ گیا تو کیا ہوا :D
ہم نے اس لیے تھوڑی نہ فرمایا تھا کہ سب کو ہی ایسا لگنا شروع ہو جائے۔ آج ایک تعارفی دھاگے میں بھی یہی ہوا۔ اس لیے کہا کہ حد ہو گئی بھئی!!
:cry:
:D
 

محمد امین

لائبریرین
غالباََ 2005-06 میں Orkut پر ابنِ صفی کے ایک فین پیج کا فعال رکن بنا، جہاں پر عزیز دوست ابن سعید سے یاد اللہ ہوئی جو کہ میسنجرز تک پہنچی۔ 2006 میں ہی نہ جانے کہاں سے اردو محفل ملی، غالبا اردو فونٹ تلاش کرتے ہوئے ہی ملی ہوگی، اور اس پر رجسٹر کر کے بھول بھال گیا۔پھر غالباََ 2008 میں سعود ابن سعید نے اردو محفل پر آنے کی دعوت دی تو یہ بھی یاد نہ تھا کہ میں یہاں پہلے سے رجسٹرڈ ہوں۔ رجسٹر کرنے کے لیے اپنا ای-میل ڈالا تو جواب ملا تم تو پہلے ہی ہمارے دفتر میں محوِ خواب ہو، جاگنے کے لیے خفیہ منتر جنتر کام میں لاؤ۔ بہت یاد کیا، نہ یاد آیا، تو پھر شاید جنتر منتر کی تبدیلی کی درخواست دے کر آ موجود ہوا اور ابھی تک ہوں۔۔۔ اس بات کے لیے سعود کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔۔
 
Top