محفل! دلچسپ و عجیب

اس کا سب سے زیادہ کریڈٹ شاید عارف کریم عرف کاف سین کو جاتا ہے، ہر کسی کے ہر مراسلے پر پر مزاح کی ریٹنگ دینا ان کی عادتِ ثانیہ ہے، اب کہاں سے لائیں ان سا۔ :)
کاف سین امید ہے کہ دو عدد نئے حروف تہجی کے ساتھ دوبارہ آنے والے ہیں۔
 
محفل میں ہماری دلچسپی میں اضافے کا باعث ہمارے ایک ہزار مراسلوں کی تکمیل بھی تھا،جب ہم نے اپنے ایک ہزار مراسلے پورے کرے تو محفل کی جانب سے نشئی ہونے کا تصدیق نامہ موصول ہوا۔دھڑکتے دل کے ساتھ ہم اس انتظار میں تھے کہ مبارکبادی کی لڑی کون کھولے گا اور کافی وقت تک اسی انتظار میں گزرتا رہا ،کسی محفلین کی جانب سے اپنے لیے مبارکبادی کی لڑی نہ کھولے جانے پر طبیعت میں اداسی سی چھاگئی اور اس دوران میں آفس میں لنچ اور نماز ظہر کا وقفہ ہوا ہم لنچ ،نماز کے لیے چلے گئے،واپسی میں دوبارہ محفل جوائن کی تو راحیل فاروق بھائی نے ہمیں مبارکبادی دینے کا بیڑا اٹھا لیا تھا،خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات کے ساتھ جب ہم نے پڑھنے کے لیے لڑی کا صفحہ کھولا تو اتنی دیر سے لڑی کھولنے کی وجہ سمجھ آئی۔لاریب بہن نے بھی وجہ سے اتفاق کیا۔پھر لڑی میں معمول کے مطابق مبارکباد کی کاروائی کا آغاز ہوا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
تیری یہ سادہ دلی ۔۔۔۔۔ :)
یہ نشتر آپ نے شاید کہیں اور بھی چلایا تھا۔ میں واقعی اس وقت اردو محفل فورم کے علاوہ اور کسی اردو فورم، بلکہ کسی بھی زبان کے فورم کا رکن نہیں ہوں۔ اب قسمیں کھانے کا فائدہ کوئی نہیں، نہ بیوی قسموں پر یقین کرتی ہے نہ اردو محفل والے! :)
 
اور آپ سب شاید 'ون اردو' سے یہاں تشریف لائے تھے، میری طرح۔ :)

جی یہ درست ہے کہ ہم سب ون اردو سے ایدھر کو آئے تھے- لیکن ون اردو سے ناطہ کبھی ٹوٹا نہیں چونکہ ادھر بھی عمدہ وقت گزارا-
اور تو اور یاز بھائی نے شکار کے سارے سلسلے اسکین کر کے پوسٹ کئے ہوئے- :)
 

محمد وارث

لائبریرین
محفل کا ریٹنگ سسٹم چیک کر رہا تھا۔ اب ٹھیک کام کر رہا ہے۔
نئے بیچارے تو ریٹنگ چیک کرتے ہوئے غلطی سے پر مزاح کو بھی مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے دیتے ہیں، آپ تو ماشاءاللہ کاف سے کایاں بھی ہیں اور سین سے سیانے بھی!
 

شاہد شاہ

محفلین
نئے بیچارے تو ریٹنگ چیک کرتے ہوئے غلطی سے پر مزاح کو بھی مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے دیتے ہیں، آپ تو ماشاءاللہ کاف سے کایاں بھی ہیں اور سین سے سیانے بھی!
ابھی تک ایسا کوئی مراسلہ نظرسے نہیں گزرا جو مضحکہ خیز ہو۔ مراسلات کی کوالٹی باقی فارمز کی نسبت محفل میں کافی بہتر ہے۔
 

وی سی ایچ

محفلین
کبھی کبھار شروع میں دال کھاتے کھاتے بڑا اچھا لگتا ہے کون جاے آخری نوالے میں کنکر آ جائے ۔ ایک مشورہ مفت دال تک ویخ کہ کھانی چائی دی ائے
 
Top