محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

محمداحمد

لائبریرین
اصل مسئلہ یہی ہے کہ اب حاضری بہت کم ہو گئی ہے لوگوں کی۔ پرانے محفلین مصروف ہو گئے ہیں۔ نئے کچھ خاص آ نہیں رہے۔
خاص نہیں آ رہے سے ہماری مراد یہ تھی کہ تعداد میں خاص نہیں آ رہے۔ ورنہ تو سب محفلین ہی خاص ہیں۔ :)

ایک سال ہونے کو آیا ہمیں فورم پر احمد بھائی۔۔۔۔ ہمارا شمار مصروف لوگوں میں ہو گا یا نئے آنے والوں میں؟

آپ کو خراجِ تحسین ہم یہاں پیش کر چکے ہیں۔ :)
 
ضیاء حیدری

محفلین
بخار ہی کا اثر ہے بھائی۔۔۔ مارے نقاہت کے ڈبل ڈبل کرتے جا رہے۔ بخار اترنے دیجئیےپھر سولہ نہیں آٹھ آنے صحیح کہلوائیں گے آپ کی بات کو آپ ہی سے۔ :ROFLMAO:
سولہ آنہ، سو پیسہ یا ۔۔۔۔ ان سب کی بجائے فیصد میں بات کر لیجئے، وہ بھی سمجھ جائیں گے جنھوں نے آنے نہیں دیکھے۔
 
مومن فرحین

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محفل میں بہت کم ہی لوگ ایک دوسرے کو ذاتی طور پر جانتے ہوں گے بھائی مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے دل میں سب کی اک تصویر سی بنی ہے ۔
جی بالکل ایسا ہی ہے۔
اب دیکھیے۔ میں پاکستانی پنجاب سے ہوں اور کام متحدہ عرب امارات میں کرتا ہوں۔ اور بیٹھے بٹھائے دنیا کے کونے کونے سے میں نے بہن بھائی بنا لیے۔ 😊
اور تو اور جس ملک (انڈیا) کا مجھے ویزہ حاصل کرنے کے لیے کڑی تپسیہ سے گزرنا پڑے گا وہاں سے مجھے استاد صاحب اور آپ جیسی بہن اور بہت سے دوست مل گئے😊
 
سید عمران

آہ کیرالہ سے کوئی مل جائے تو ہم بھی اسے کوئی بنالیں!!!
:sigh::sigh::sigh:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

مومن فرحین

لائبریرین
جی بالکل ایسا ہی ہے۔
اب دیکھیے۔ میں پاکستانی پنجاب سے ہوں اور کام متحدہ عرب امارات میں کرتا ہوں۔ اور بیٹھے بٹھائے دنیا کے کونے کونے سے میں نے بہن بھائی بنا لیے۔ 😊
اور تو اور جس ملک (انڈیا) کا مجھے ویزہ حاصل کرنے کے لیے کڑی تپسیہ سے گزرنا پڑے گا وہاں سے مجھے استاد صاحب اور آپ جیسی بہن اور بہت سے دوست مل گئے😊
بھائی آپ باہر ہوتے ہیں مجھے لگا پاکستان سے ہی ہیں ۔۔۔ واقعی سرحدیں کوئی معنی نہیں رکھتیں بھائی ۔۔ مگر اس کے لیے جو واقعی دل سے چاہتا ہو ورنہ صرف باتیں بنانے والے بھی بہت سے لوگ ہوتے ہیں ۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جی بالکل ایسا ہی ہے۔
اب دیکھیے۔ میں پاکستانی پنجاب سے ہوں اور کام متحدہ عرب امارات میں کرتا ہوں۔ اور بیٹھے بٹھائے دنیا کے کونے کونے سے میں نے بہن بھائی بنا لیے۔ 😊
اور تو اور جس ملک (انڈیا) کا مجھے ویزہ حاصل کرنے کے لیے کڑی تپسیہ سے گزرنا پڑے گا وہاں سے مجھے استاد صاحب اور آپ جیسی بہن اور بہت سے دوست مل گئے😊
کبھی گنتی کی روؤف بھائی؟
 
قابلِ عز و وقار اساتذہ اور محفل کے نئے و پرانے اور سب سنجیدہ مزاج لوگ، السلام علیکم!
آپ سب صاحبان کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں کہ محفل پر چھائی ہوئی اس پژمردگی کے کیا اسباب ہیں اور دوبارہ محفل کو بھر پور انداز میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے کس کس عوامل کی ضرورت ہے۔
گئے وقتوں کی بات ہے محفل میں کیا ہی مثبت موضوعات پر عالمانہ گفتگو ہوا کرتی تھی۔ فنِ تحریر پر دسترس رکھنے والے دوستوں کی تحاریر شاملِ محفل ہوا کرتیں۔ شعراء حضرات کی نئے نئے کلام سے حظ اٹھایا جاتا رہا۔ اردو فونٹس پر کام کیا جا رہا تھا۔ اب لے دے کر ایک لائبریری کا ہی کام چل رہا ہے۔
اگرچہ کچھ دوستوں کی جانب سے ایک دوسری لڑی میں جواب بھی موصول ہوئے ہیں۔ لیکن اس لڑی میں براہِ کرم محفل کی بہتری کے لیے اپنی اپنی تجاویز عنایت فرمائیں۔
الف عین ، محمد خلیل الرحمٰن ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، محمداحمد ، شمشاد ، سید عمران
ہمارے خیال میں اردو محفل کی پزمردگی کی بنیاد کی اصل وجہ بہت زیادہ شعروشاعری اور ایسے گیم ہیں جو ہمارے جیسےعام فہم رکھنے والےکے شوق کے مترادف ہیں
 
Top