محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
نہیں پرنشپل شاب۔ آخری دن مش جی کو فلو اور بخار تھا۔

اللہ کرے وہ ٹھیک ہوں۔ :?
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
نہیں پرنشپل شاب۔ آخری دن مش جی کو فلو اور بخار تھا۔

اللہ کرے وہ ٹھیک ہوں۔ :?

فلو تو ان کے طوطے کو تھا، ان کو تھوڑا ہی تھا۔

اگر انہیں بخار وغیرہ ہوتا تو درخواست تو آتی، لگتا ہے آج کھیس وٹ گئی ہیں۔
 
صوفیائے کرام کہتے ہیں: “جس کو جانے کہ یہ لوگوں کی شرم سے دیتا ہے، اس سے لینا ممنوع ہے۔ اور جو سوال سے خوش ہوتا اور بطیبِ خاطر دیتا ہے، بعض اوقات سوال اس پر بھی ناگوار گزرتا ہے۔ خصوصا اس شخص کا جو بہت سوال کیا کرتا ہے۔ پس بندے کو لائق ہے کہ خدا ہی سے سوال کرے کہ وہ مانگنے سے ناخوش نہیں ہوتا، نہ بار بار عرض کرنے سے ناراض بلکہ اور زیادہ راضی ہوتا ہے۔
حدیث شریف میں ہے: “جس کے پاس بقدرِ کفایت ہو اور وہ سوال کرے، قیامت کے دن اس کے منہ کا گوشت گل کر گر پڑے گا کہ ہڈی کے سوا کچھ باقی نہ رہے گا۔“
(اقتباس: “فضائل دعا“ از مولانا نقی علی خاں رحمۃ اللہ علیہ)
 

جیہ

لائبریرین
سبحان اللہ

اس پر آپ کی دو دن کی حاضری لگادی ایڈوانس میں


(مش جی جاتے وقت رجسٹر حاضری کینٹین میں چھوڑ کر چلی گئ تھیں)
 

پاکستانی

محفلین
یہ (کافر) لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے ، کہ کاش ہمارے پاس نصیحت (کی کتاب) پہلے لوگوں کی طرح آتی، تو ہم اللہ کے خاص بندے ہوتے، مگر (جب وہ نصیحت کی کتاب رسول اللہ ﷺ کے ذریعے ان کو پہنچی تو) یہ لوگ اس کا نکار کرنے لگے۔ اب عنقریب انہیں (اس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا۔ ۔۔۔۔ (القرآن) سورہ الصافات
 

جیہ

لائبریرین
یادش بخیر ۔۔۔۔ آج آپ کو جو یہ مائ کینٹین میں بیٹھی سموسے بناتے نظر آرہی ہے کسی زمانے میں اس سکو کی ہیڈ میسٹریس تھی۔ جویریہ مسعود نام تھا اس کا۔ پتہ نہیں کہ وہ کیوں چلی گئ اور اپنی بہن جیہ کو یہاں گپیں ہانکنے( بقول آپ کے) کے لیے چھوڑ گئی
اتفاقات ہیں زمانے کے
:cry:
 

شمشاد

لائبریرین
اس دن تمہارے سموسے پکوڑے کھا کر ایسی گئی ہیں کہ ابھی تک نہیں لوٹیں۔

کل میں بندہ بھی بھیجا تھا، پتہ چلا انہوں نے مکان ہی بدل لیا ہے۔

کسی کے پاس فون نمبر ہو تو کال کر کے پتہ کرئے۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم ۔۔ کیسے ہیں سب لوگ؟
جیہ میرا فون تو نہیں کٹا ۔۔ لگتا ہے ان سب کے کٹ گئے ہیں جن کے پاس میرا نمبر ہے ۔۔کسی نے ایک ایس ایم ایس کر کے بھی خبر نہیں لی ۔۔ :? ویسے ان میں سے دو تین کو تو میں نے خود ہی بتا دیا تھا ان کو یہاں بتانا یاد نہیں رہا ہوگا۔۔ :)

شمشاد بھائی بندے کو پتا تو ٹھیک سے سمجھانا چاہئئے تھا نہ ۔۔ پتا نہیں کس سارہ کے گھر جا پہنچا وہ ۔۔ :p

جیہ میرا فلو تو اگلے ہی دن ٹھیک ہو گیا تھا ۔۔ لیکن پی سی کو ہارٹ اٹیک ہوا۔۔ :( وہ بھی ایسا زبردست کہ یہ پانچ دن ہوسپٹل میں ایڈمٹ رہ کر آج ہی واپس آیا ہے ۔۔ :( :)
 

جیہ

لائبریرین
مش جی آگئیں مش جی آگئیں



ویلکم بیک سارہ۔ شکر ہے کہ آپ ٹھیک ہیں۔ پی سی اگر جان بحق بھی ہوجاتا تو نیا آجاتا۔

ویسے ہوا کیا تھا پی سی کو؟ میں تو اپنے پی سی کا خود ہی کافی شافی علاج کرتی ہوں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top