محفل کا نیا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
شگفتہ صاحبہ آپ کا حاضری تو لگ گئی لیکن آپ دو دن سے کہاں تھیں؟

السلام علیکم شمشاد بھائی، اس دھاگے پر ایک پیغام دیکھا تھا، بہت عجیب لگی ایک بات، اسے پڑھ کر یہاں اس دھاگے پر آنے کو دل نہیں کرتا :(

ایسی کیا بات ہے؟ جو میری نظر سے نہیں گزری؟ اگر ہو سکے تو یہیں بتا دیں نہیں تو ذ پ میں۔ انتظار رہے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
پندرہ کے بجائے بیس کپ بنا دوں گی ۔۔ بشرطیکہ آپ پینے آئیں ۔۔ :) لیکن میری پاپا سے روز لڑائی ہوتی ہے اتنی چائے پینے پر ۔۔ :oops: پھر آپ سے بھی ہوا کرے گی ۔۔ :?

لڑائی کا کیا ہے وہ تو یہاں بھی ہوتی ہے چائے بنانے پر، پھر کبھی کبھی میں خود بھی بنا لیتا ہوں۔

آج تو ایک خاتون نے مہربانی کر دی کہ سبز چائے کی بڑی سی تھرموس بنا کر بھیج دی ہے کہ پیتے رہیں تھوڑی تھوڑی کر کے۔
 
سارہ خان

محفلین
بڑی عقلمند خاتوں تھیں ۔۔ :) انہیں پتا ہوگا ایک کپ چائے سے آپ کا گزارہ نہیں ہونے والا ۔۔ :p
ویسے سبز چائے پینے پر میں کبھی کچھ نہیں کہتی کیونکہ میں خود وہ بہت پیتی ہوں ۔۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
:oops:

پرنشپل صاب کینٹین میں کیا کرنے آئے ہیں۔ دفتر میں جاکر کام کریں۔

ویسے بھی اس چھوٹے شیطان(فرزوق) نے میرا دماغ کردیا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
:oops:

پرنشپل صاب کینٹین میں کیا کرنے آئے ہیں۔ دفتر میں جاکر کام کریں۔

ویسے بھی اس چھوٹے شیطان(فرزوق) نے میرا دماغ کردیا ہے

میں یہ دیکھنے آیا تھا کہ سموسے بنے کہ نہیں لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور ہے۔ یہ فرذوق کے ساتھ کیا مسئلہ ہوا ہے؟
 
کسی مفکر کا قول ہے کہ:
اگر ایک لڑکے کو تعلیم دی جائے تو وہ تعلیم صرف ایک فرد ہی کو سنوارے گی لیکن اگر ایک لڑکی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے تو گویا پورا کنبہ تعلیم یافتہ ہوگیا۔
 
تیلے شاہ

محفلین
نادان نے کہا:
کسی مفکر کا قول ہے کہ:
اگر ایک لڑکے کو تعلیم دی جائے تو وہ تعلیم صرف ایک فرد ہی کو سنوارے گی لیکن اگر ایک لڑکی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے تو گویا پورا کنبہ تعلیم یافتہ ہوگیا۔
مس مس
نادان نے میری کاپی سے نقل کی ہے
:wink:
 
تیلے شاہ نے کہا:

ہااااااااااااااااااااااااائیں ں ں ں ں ں ں ں؟؟؟؟
نہیں مس نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ غلط بول رہے ہیں۔۔۔ :p
 
سارہ خان

محفلین
تیلے بھیا نقل کے لئے بھی عقل چاہئیے۔۔۔ اور وہ تو ٹھہرا نادان ۔۔ بھلا اتنی عقل اس کے پاس کہاں سے آئی ۔۔ :wink: :)

اب آپ یہ نادانی والی باتیں نہ کریں اور جلدی سے ہوم ورک کر کے لائیں ۔۔۔ :twisted:
 
تیلے شاہ

محفلین
سارہ خان نے کہا:
تیلے بھیا نقل کے لئے بھی عقل چاہئیے۔۔۔ اور وہ تو ٹھہرا نادان ۔۔ بھلا اتنی عقل اس کے پاس کہاں سے آئی ۔۔ :wink: :)

اب آپ یہ نادانی والی باتیں نہ کریں اور جلدی سے ہوم ورک کر کے لائیں ۔۔۔ :twisted:
:beating:
ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے
میں اس زیادتی کے خلاف سٹرائیک کی کال دے دوں گا۔۔۔
 
سارہ خان

محفلین
اچھا۔۔ :roll: اور ساتھ میں بھوک ہڑتال بھی کر لیجئے گا ۔۔ :p بھابی کی خواہش بنا ڈائٹنگ کروائے ہی پوری ہو جائے گی ۔۔ :wink: :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top