اللہ کے نام سے۔
آج اسکول میں ذرا ہٹ کر ایک چیز پیش کررہا ہوں۔
عشاء کی نماز میں جب ہم وتر پڑھتے ہیں، تو اگر وتر کی تین رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد یہ سورتیں پڑھی جائیں:
پہلی رکعت میں سورۃ النصر
دوسری رکعت میں سورۃ اللھب
تیسری رکعت میں سورۃ الاخلاص
تو یہ معمول رکھنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ کبھی دانتوں کی تکلیف نہیں ہوگی۔ یہ صرف سنی سنائی بات نہیں، بلکہ خود ہمارے گھر میں آزمودہ ہے۔ میرے ابو کی داڑھ ایک طویل عرصہ تک ہلتی رہی لیکن چونکہ انہوں نے ان سورتوں کو معمول بنایا تھا، سو انہیں کبھی تکلیف نہ ہوئی۔ امی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ میرا خود یہ حال کہ اگر کبھی دو تین دن تک یہ معمول چھٹ جائیں تو بائیں داڑھ میں تکلیف اٹھ جاتی ہے لیکن الحمدللہ وتر میں یہ تین سورتیں پڑھتا رہوں تو سکون رہتا ہے۔
لگ جائے گی حاضری؟؟؟