قیصرانی

لائبریرین
مینو تو بتایا نہیں بھیا
ذرا ہمیں بھی پتا چلے آپ کیا کھا سکتے ہیں :p
روسٹڈ چکن لیگز، موٹے قیمے کی بنی ایک ڈش جس میں قیمے کو ڈبل روٹی کی شکل میں مصالحہ جات سے مزین کر کے اوون میں ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد ڈبل روٹی ہی کی طرح سلائیسز کر کے پیش کیا جاتا ہے، مچھلی کے کباب، فرائیڈ پوٹیٹوز، سلاد، ابلی سبزیاں، ڈبل روٹی، لسی، راہکا کوارک اور پھر بلیک کافی :)
 
تسلی دینی ہوتی تو مینو بھی لکھ دیا ہوتا :)
لیں، آپ نے خود ہی ثابت کر دیا۔ :) :) :)
روسٹڈ چکن لیگز، موٹے قیمے کی بنی ایک ڈش جس میں قیمے کو ڈبل روٹی کی شکل میں مصالحہ جات سے مزین کر کے اوون میں ہلکی آنچ پر پکانے کے بعد ڈبل روٹی ہی کی طرح سلائیسز کر کے پیش کیا جاتا ہے، مچھلی کے کباب، فرائیڈ پوٹیٹوز، سلاد، ابلی سبزیاں، ڈبل روٹی، لسی، راہکا کوارک اور پھر بلیک کافی :)
 
عائشہ عزیز

جن میں سے راہکا کوارک کی سمجھ نہیں آئی
 
قیصرانی

لائبریرین
لسی تو میں نے بھی پی ہے۔ اور میچ دیکھ دیکھ کر پریشان ہو رہا ہوں۔
جس وقت انیس الرحمن بھائی نے پیشین گوئی کی تھی، اس وقت ان کی بات پر کسی کو یقین نہیں آیا تھا۔ اشارتاً سمجھ لیجئے کہ متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ جوا کھیلا جاتا ہے۔ یہاں پاکستان کے ہاتھوں پچھلے سال انگلینڈ کی شکست ہو یا پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی، یہ سب سٹے بازی ہے۔ اب تو سٹے بازی بھی پوری طرح سے سائنس بن چکی ہے۔ 2004-2003 کی بات ہے جب میں دبئی تھا تو ان دنوں جوئے باز یہ تک جانتے ہوتے تھے کہ کس بال پر کتنے رنز بنیں گے۔ آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کرکٹ کا یہ کھیل کھلاڑی میدان میں نہیں کھیلتے بلکہ یہ محض اداکار ہوتے ہیں جو دی گئی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہیں :)
ایک اور اشارہ سمجھ لیجئے کہ عالمی نمبر چھ پاکستان، جس نے زمبابوے سے شرمندگی پائی، کے ہاتھوں عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کی شکست کے بعد جوئے میں پاکستان کا ریٹ کتنا بڑھا ہوگا؟ سونے پر سہاگا، سات وکٹوں سے شکست۔ پھر ان کے بہترین بلے باز، ہاشم آملہ کی روانگی، پھر اس کے بعد ایک فاسٹ باؤلر کا ان فٹ ہونا، جنوبی افریقہ کا ریٹ کتنا گرا ہوگا؟ اب دوسرے دن کا کھیل دیکھ لیں، آپ کو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ جوا کہاں کہاں اور کس کس بنیاد پر ہو رہا ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
منصور بھائی میں تو چائے کے ختم ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔ پھر میچ نہیں دیکھوں گا بلکہ اپنی نیند پوری کروں گا۔
 
کافی عرصے سے میں نے ریسلنگ اور کرکٹ دیکھنا چھوڑ دی ہے۔ اگر دیکھی بھی تو دس پندرہ منٹ جتنی، پھر اپنے بلڈ پریشر کا خیال آ جاتا ہے کہ اللہ میاں نے اسے نارمل بنایا ہے تو میں بھی اسے نارمل ہی رہنے دوں :)
 
ملائکہ

محفلین

میں بھی
 
Top