لاریب مرزا

محفلین
وعلیکم السلام آپا آج تقریباً 300 پودے لگا لیے. ایک میں اور ایک مزدور تھا.
زبردست!! بڑے بڑے کام کر رہے ہیں آپ تو۔ :)
اپنی زمین پر لگا رہے ہیں یہ پودے؟؟ اور سفیدے کے پودے کیوں لگا رہے ہیں؟؟ کوئی پھلدار درخت کیوں نہیں؟؟
 
اے خان

بس آج کل زمینداری کا شوق چھڑا ہے.
جی اپنی ہی زمین ہے. سفیدے کا درخت پانی زیادہ جذب کرتا اور 4 سال کے اندر مضبوط درخت بن جاتا ہے. پھر اسے کاٹ بیچ لیتے ہیں. اور ہماری زیادہ تر زمین نشیبی ہے. اس لئیے سفیدے کے درخت لگا رہے ہیں.
 
فہد اشرف

سفیدہ تو ہمارے یہاں آم کا پیڑ ہوتا ہے، آپ کے یہاں کیا ہوتا ہے؟
 
لاریب مرزا

محفلین
سفیدہ تو ہمارے یہاں آم کا پیڑ ہوتا ہے، آپ کے یہاں کیا ہوتا ہے؟
ارے!! سفیدہ آم کا پیڑ کیسے ہوا بھلا؟؟ سفیدہ بہت لمبا سا درخت ہوتا ہے۔ ہمارے سکول میں بھی سفیدے کے درخت لگے ہیں۔ اس پر آم نہیں لگتے۔ آم تو آم کے پیڑ پر لگتے ہیں۔ :-P
 
اوہ!! اچھا!! یعنی ایندھن کے لیے لگاتے ہیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے۔ :) :)
آئندہ سال انشاءاللہ باغ بنانے کا سوچا ہے.
ان شاء اللہ!! :) :)
اللہ تعالیٰ آپ کے سوچے ہوئے منصوبوں کو کامیاب بنائیں۔ آمین :)
 
فہد اشرف

محفلین
ارے!! سفیدہ آم کا پیڑ کیسے ہوا بھلا؟؟ سفیدہ بہت لمبا سا درخت ہوتا ہے۔ ہمارے سکول میں بھی سفیدے کے درخت لگے ہیں۔ اس پر آم نہیں لگتے۔ آم تو آم کے پیڑ پر لگتے ہیں۔ :-P
پھر آپ لوگوں کے یہاں سفیدہ آم کہاں سے آتا ہے۔ سفیدے کے پیڑ کی تصویر دکھائیے
 
اے خان

محفلین
اوہ!! اچھا!! یعنی ایندھن کے لیے لگاتے ہیں۔ یہ بھی ٹھیک ہے۔ :) :)
جی ایندھن کے لئیے بھی اور اکثر اسکا استعمال تعمیراتی کام میں ہوتا ہے. اور ایندھن کے لیے توت کا درخت زیادہ استعمال ہوتا ہے.
ان شاء اللہ!! :) :)
اللہ تعالیٰ آپ کے سوچے ہوئے منصوبوں کو کامیاب بنائیں۔ آمین
آمین.
 
لاریب مرزا

محفلین
پھر آپ لوگوں کے یہاں سفیدہ آم کہاں سے آتا ہے۔ سفیدے کے پیڑ کی تصویر دکھائیے
سفیدہ آم ہم پہلی دفعہ سن رہے ہیں فہد بھائی!! دیکھتے ہیں اگر ہمارے پاس تصویر مل جاتی ہے تو دکھاتے ہیں۔ ورنہ گوگل سے مستعار لے کر دکھا دیں گے۔
 
سفیدہ تو ہمارے یہاں آم کا پیڑ ہوتا ہے، آپ کے یہاں کیا ہوتا ہے؟
بھئی، سفیدہ آم کی ایک نسل ضرور ہے لیکن سفیدہ ایک مختلف درخت کا بھی نام ہے۔ اسے دوسرے الفاظ میں یوکلپٹس بھی کہا جاتا ہے۔ مشرقی اتر پردیش کے دیہی علاقوں میں اسے لپٹس بھی کہتے ہیں۔ یہ درخت عموماً کافی اونچا اور سیدھا ہوتا ہے۔ اس کی چھال خاصی چکنی اور سفید رنگت لیے ہوتی ہے۔ اس کی پتیاں تیز پتے سے مشابہت رکھتی ہیں، لیکن تیز پتوں میں ان کی ملاوٹ ہو تو کھانے کا ذائقہ تباہ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ علیگڑہ مسلم یونیورسٹی میں ہیں تو اس کیمپس میں تو یوکلپٹس کے بے شمار درخت موجود ملیں گے۔ بلکہ کہا جاتا ہے کہ اے ایم یو میں لوگوں کو اس درخت کی وجہ سے نیند بہت زیادہ آتی ہے۔ :) :) :)

800px-Eucalipto_Galicia.JPG
 
جی لپٹس بہت اچھے سے جانتا ہوں۔
اس وقت میں لائبریری کینٹین پہ چائے پی رہا ہوں اور میری پشت پر کئی سارے "سفیدے" کے پیڑ موجود ہیں ۔:)
رہی بات سونے کی تو ایک لطیفہ ہے کہ یہاں عصر کی نماز میں "الصلوۃ خیر من النوم" شامل کر دینا چاہیے :p
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
جی لپٹس بہت اچھے سے جانتا ہوں۔
اس وقت میں لائبریری کینٹین پہ چائے پی رہا ہوں اور میرے پشت پہ کئی سارے "سفیدے" کے پیڑ موجود ہیں ۔:)
یوکلپٹس جنس میں درختوں کی بہت سی اقسام ہیں۔ سفیدا (poplar) ان میں سے ایک ہے۔ یہ درخت لمبے تو ہوتے ہیں لیکن بہت زیادہ مضبوط نہیں ہوتے۔ ایک دفعہ آندھی آنے پر سکول میں دو تین درخت گر گئے تھے۔ سکول کی تصویر بھی دکھاتے ہیں۔ درخت واضح تو نہیں ہیں کیونکہ درختوں کی نہیں بنائی تھی۔ ذرا کلوز کر کے دیکھیں تو نظر آئیں گے۔
20160926_110315_zpsj7dafg46.jpg
 
Top