جیہ

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ کو اچھا ہی رکھے۔ :)
ایک سوال: یہ شکایت ، کہ خیبر پختون خوا میں بجلی کے بل ادا نہیں کیے جاتے، اس میں کس قدر صداقت ہے؟
خیبر پخون خواہ نہیں، قبائلی ایجنسیاں۔ ہم خیبر پختون خواہ والے تو ہائڈرل بجلی استعمال کرتے ہیں اور فیول سرجارج بھی ادا کرتے ہیں
 

فلک شیر

محفلین
خیبر پخون خواہ نہیں، قبائلی ایجنسیاں۔ ہم خیبر پختون خواہ والے تو ہائڈرل بجلی استعمال کرتے ہیں اور فیول سرجارج بھی ادا کرتے ہیں
شاید اسی سرچارج کے سلسلہ میں حال ہی میں صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے سامنے کچھ مطالبات بھی رکھے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
یا حیرت کہ نیٹ چل رہا ہے۔ آپ کیبل کنکشن استعمال کرتی ہیں کہ وائرلیس؟[/quotان e]
آپ کو بھی نا کریدنا بڑا
یا حیرت کہ نیٹ چل رہا ہے۔ آپ کیبل کنکشن استعمال کرتی ہیں کہ وائرلیس؟
جان کر کیا کرینگے
 

فلک شیر

محفلین
کراچی میں تو اس وقت لحافِ کامل کی سردی ہے جناب، بلکہ ہمارا خیال ہے، دولحافہ سردی پڑ رہی ہے، کم از کم کراچی والوں کے لیے ایسا ہی ہے!!
دولحافہ تو آپ کو ناتوانی کے باعث معلوم پڑ رہی ہو گی عالی جناب!:)
ویسے لحافِ کامل کی سردی تو بندگانِ ساحل انداز کو نہایت بھلی معلوم ہوتی ہو گی، کہ عموماَ یہ سہولت وہاں دستیاب نہیں ۔
 

فلک شیر

محفلین
جیہ بہن
پشتو لکھنے کے لیے کوئی الگ کی بورڈ سیٹنگ کرنا ہوتی ہے؟
ہمارے ایک صوابی سے رفیقِ کار ہیں، انہوں نے سالِ نو کے حوالہ سے کچھ لکھا تھا، اس کا ترجمہ انہوں نے سنایا تو اچھا لگا، شریک کرنے کا سوچا تھا پشتو خواں خواتین و حضرات کے لیے ،لیکن پشتو ٹائپنگ کے حوالہ سے کچھ زیادہ علم نہیں ۔
 
Top