اوفوہ اپیا بہت خوب سارے پکوان!
سبھی (دکھنے میں) بہت اچھے لگے۔ پھر لذت پکوان کی نہیں میزبان کے خلوص و انداز کی ہوتی ہے۔ اور اس میں کہیں سے کوئی کمی نہیں رہی۔ ہاں جو بات کھلی وہ یہ کہ صبح اٹھ کر ہی میں نے سالگرہ کوریج کے دھاگے میں اناؤنسمینٹ کر دی تھی۔ پر آپ میں سے کسی کو توفیق نہیں ہوسکی کہ ایک دھاگہ کھول دیتیں۔ بلکہ یہ کام کل اسی وقت کر کر رکھنا تھا۔ تو شاید کچھ ڈشوں کی ترکیبیں بھی آجاتیں۔ اب تو اگلے دن کی تیاری ہے۔
بس غلطی یہ ہوئی کہ اس پروگرام میں سب کی شرکت کا مسئلہ رہ گیا بس جو کچھ جلدی جلدی میں پکایا آپ لوگوں نے ہی پکایا۔ اتنے سارے ڈشوں کی تو ترکیب ڈکسکس ہو جاتی اگر کمنٹری کر کر کے ایک بندہ ایک ایک پکوان کچن کے دھاگے میں بنانے پے لگ جاتا اور پھر لا کے دسترخوان کے دھاگے پر سجا دیا جاتا۔
خیر جو بھی ہے لا جواب ہے۔ حجاب اپیا، سارہ اپیا آپ کا بہت بہت شکریہ اس محبت بھری دعوت کا۔
(مردانہ سرگوشی:> بھائی لوگ پریشان مت اپیاؤں کو شکریئے پر ٹرخا رہا ہوں باقی صندوق تو اپنا ہے ہی!)
(بہنوں سے سرگوشی:> ارے ایسے تھوڑی ناں ٹال دیں گے آپ سب کو بس شکریے پر، چلیں گے ابھی آئسکریم پارلر!)
(بٹیا رانی سے سرگوشی:> بیٹا آپ کو تو کچھ نہیں چاہئے ناں؟!)