مغزل
محفلین
میں بھی ہر بندے کی شہرت چیک کرتی ہوں بوچھی آپی کی دیکھ کر مجھے بھی بڑی حیرانی ہوئی تھی۔۔۔۔
ویسے ہماری شہرت تھیک ٹھاک ہے۔۔۔
اور یہ شہرت نامی چڑیا دیکھنے کیلئے مجھے کیا کرنا پڑے گا رہنمائی فرمائیں !!
میں بھی ہر بندے کی شہرت چیک کرتی ہوں بوچھی آپی کی دیکھ کر مجھے بھی بڑی حیرانی ہوئی تھی۔۔۔۔
ویسے ہماری شہرت تھیک ٹھاک ہے۔۔۔
اور یہ شہرت نامی چڑیا دیکھنے کیلئے مجھے کیا کرنا پڑے گا رہنمائی فرمائیں !!
ہاہاہاہاہاہا
یہ مثبت پوائنٹ ملے ہیں اس لیے اب میں اصلاح سے نکل کر بے شرمی میں آگیا ہوں
فہیم! تمہیں کیا ہوا کہ تمہاری شہرت اچانک ہی بدل کر یہ ہوگئی ہے کہ:
"فہیم نے ماضی میں کچھ بے شرمی کا مظاہرہ کیا تھا"
ابھی کل فہیم اپنا سر پھوڑ رہا تھا یہ سوچ سوچکے ، کہ جس ممبر کے آگے لکھا گیا ہے بے شرمی کا مظاہرہ کیا گیا ، اُس نے آخر کیا تھا ۔؟اور آج فہیم بچارے کو خود پتا نہیں چل رہا اُس نے کیا کیا ہے ۔؟
مثبت پوائنٹ ملنے پے بے شرمی کونسی ہے فہیم
مگر کوئی مجھے بھی بتائے یہ لکھا ہوا کہاں سے اور کیسے پڑھا جاتا ہے ، مجھے تو کچھ نظر ہی نہیں آتا ، تم سب کہاں سے پڑھ لیتے ہو کہ کون کس گلی کو چھوڑ کر ، اب نیکس میں شامل ہوچکا ہے
کوئی اِدھر آیا تو لگے ہاتھوں مجھے بھی بتا جائے ۔
جی ہاں ۔۔اور
’’ بدنام نہ ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا ‘‘
کہہ کر خود کو تسلّی بھی دیدی ہے ۔
( بلکہ اطمینان ہوا کہ 53722 مراسلات کی شخصیت اس معاملے مجھ سے تھوڑا ہی آگے ہے ۔۔۔ ہہہ )
ویسے اس بدنام ترین کو محفل کی بہتر نیو میل انٹری کا تمغہ
اور ایک تمغہ اور بھی دیا گیا ہے ۔۔ عجیب مذاق ہے یہ۔
ہہہہ ہہہہ
ارے باجو یہ تو بہت ہی آسان ہے۔
دیکھیں آپ کے اوتار کے نیچے ایک سرخ کلر کا ڈبہ بنا ہوا ہے۔
بس کرسر اس پر لے جائیں کلک وغیرہ مت کیجئے گا۔
بس جیسے ہی کرسر لے کر جائیں گی وہاں خود بخود آپ کی شہرت لکھی ہوئی نظر آجائے گی
مغل صاحب یہ خاکسار بھی ابھی کچھ ہی دن پہلے " بدنام ہے " سے نکلا ہے، پھر " ماضی میں بے شرمی کا مظاہرہ " کی تحریر آتی رہی، اب گزشتہ روز سے پھر بدل گیا ہے۔
چھوڑیں باجو کیوں خامخواہ پریشان ہو رہی ہیں۔ ہونے دیں جو ہوتا ہے اور جو بھی لکھا آتا ہے آنے دیں۔
مجھے معلوم ہے۔
اور اس وقت میرے متعلق یہ لکھا آ رہا ہے کہ " شمشاد کی اصلاح کی امید کی جا سکتی ہے"
اب یہ نہیں معلوم کہ میری اصلاح کرتے گا کون، کوئی محفل کا رکن یا حکومت پاکستان کو کوئی رکن یا پھر طالبان میں سے کوئی آئے گا؟
مغل صاحب یہ خاکسار بھی ابھی کچھ ہی دن پہلے " بدنام ہے " سے نکلا ہے، پھر " ماضی میں بے شرمی کا مظاہرہ " کی تحریر آتی رہی، اب گزشتہ روز سے پھر بدل گیا ہے۔