محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

عظیم

محفلین
جی ہاں یہ ابھی میرے ایک کولیگ نے بھی پوچھا ہے کہ آج آپ خلافِ عادت سکرین پر نظریں گاڑے مسکرا کیوں رہے ہیں، کیا بتاتا کہ کیسی ظالم غزل پڑی ہے ابھی۔

ہمت ہے جناب کی مجھے تو ان سمائیلیز کی طرف دیکھ کر بھی خوف آتا ہے ۔ کون سی غزل پڑھ لی آپ نے مجھے بھی پڑھا دیجئے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین

عظیم

محفلین
اجی کہاں کے استاد، جنابِ من اور کیسی داد۔ غزل تو آپ کی ہے کھنکھناتی ہوئی سو داد بھی آپ کی ہے، میں نے تو یونہی نہ جانے کس رو میں زے لگا دی بھیا :)

مفت میں استادی مل رہی ہے وارث بهائی لے لیجئے - ورنہ آپ تو جانتے ہی ہونگے کتنے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں -
 

عین عین

لائبریرین
خلیل میاں

عمر اتنی نہیں طویل میاں
باز آجاؤ اب خلیل میاں

" محفلیں" سارے تم سے نالاں ہیں
سارہ، انور، شفق، شکیل میاں

دھاگے اس کے تمام بند کرو!
یہ مرا حکم ہے " نبیل " میاں

ہر کسی کے کلام کی" پھینٹی"
کریں بچنے کی کیا سبیل میاں

بند کرو اپنے یہ ڈرامے تم
پیروڈی میں اے خودکفیل میاں

مختصر یہ کہ تم سدھر جاؤ
آؤ ڈالوں تمھیں نکیل میاں
 
مدیر کی آخری تدوین:

عظیم

محفلین
خلیل میاں
عمر اتنی نہیں طویل میاں
باز آجاؤ اب خلیل میاں

" محفلیں" سارے تم سے نالاں ہیں
سارہ، انور، شفق، شکیل میاں

دھاگے اس کے تمام بند کر دو
یہ مرا حکم ہے "نبیل" میاں

ہر کسی کے کلام کی" پھینٹی"
کریں بچنے کی کیا سبیل میاں

بند کرو اپنے یہ ڈرامے تم
پیروڈی میں اے خودکفیل میاں

مختصر یہ کہ تم سدھر جاؤ
آؤ ڈالوں تمھیں نکیل میاں



باز آؤ گے کب خلیل میاں :ROFLMAO:
 
اجی کہاں کے استاد، جنابِ من اور کیسی داد۔ غزل تو آپ کی ہے کھنکھناتی ہوئی سو داد بھی آپ کی ہے، میں نے تو یونہی نہ جانے کس رو میں زے لگا دی بھیا :)

استادِ محترم اس قدر انکساری بھی ٹھیک نہیں:)۔ ہم معذرت خواہ ہیں۔ عظیم بھائی ابھی محفل میں نئے ہیں اور محفل کے بڑوں کو نہیں جانتے۔

مفت میں استادی مل رہی ہے وارث بهائی لے لیجئے - ورنہ آپ تو جانتے ہی ہونگے کتنے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں -

عظیم بھائی! محمد وارث صاحب محفل کے تین بڑے اساتذہ میں سے ایک ہیں۔
 
خلیل میاں

عمر اتنی نہیں طویل میاں
باز آجاؤ اب خلیل میاں

" محفلیں" سارے تم سے نالاں ہیں
سارہ، انور، شفق، شکیل میاں

دھاگے اس کے تمام بند کرو!
یہ مرا حکم ہے " نبیل " میاں

ہر کسی کے کلام کی" پھینٹی"
کریں بچنے کی کیا سبیل میاں

بند کرو اپنے یہ ڈرامے تم
پیروڈی میں اے خودکفیل میاں

مختصر یہ کہ تم سدھر جاؤ
آؤ ڈالوں تمھیں نکیل میاں


بھئی واہ عین عین بھائی۔ مزہ آگیا۔
 

عظیم

محفلین
استادِ محترم اس قدر انکساری بھی ٹھیک نہیں:)۔ ہم معذرت خواہ ہیں۔ عظیم بھائی ابھی محفل میں نئے ہیں اور محفل کے بڑوں کو نہیں جانتے۔



عظیم بھائی! محمد وارث صاحب محفل کے تین بڑے اساتذہ میں سے ایک ہیں۔

اچها کیا بتا دیا ورنہ انہیں بهی اپنی استادی دکهانے بیٹھ جاتا :ROFLMAO:
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
۱۶۔ اور اب پیشِ خدمت ہے جناب عظیم کی خوب صورت غزل کی پیروڈی۔

’’کب تلک کل پہ ٹال رکھیے گا‘‘
میرا بھتا نکال رکھیے گا

اپنے حصے سے آخرش مجھ کو
‘‘آپ کب تک نکال رکھیے گا’’

آپ کو فائدہ مبارک ہو
بس ‘‘ہمارا خیال رکھیے گا’’

گائے ہو، اونٹ ہو یا بکرا ہو
کھال اس کی سنبھال رکھیے گا

کہہ چکے ہیں غزل ، مبارک ہو!
بحر کا بھی خیال رکھیے گا

واہ واہ واہ۔زبردست :)۔ بہت مزے کی اور برمحل پیروڈی ہے خلیل بھائی!یاد رکھنے کے لیے بہت بہت شکریہ۔ :)
 

عظیم

محفلین
محمد وارث بهائی اس کا مطلب تو دیکها ہوتا کتنا معصومانہ نکلتا ہے - اگر کسی سے دکهاوا نہیں ہوتا تو اسے کم از کم سادا تو رہنے دیجئے محترم -
اللہ بهلا کرے -
 
اے یادِ رفتگاں! مجھے جینے کا چھوڑیو
جو زخم کھائے ہیں، انھیں سینے کا چھوڑیو

اپنی گلی میں دے کے ٹھکانا فقیر کو
مکے کا چھوڑیو، نہ مدینے کا چھوڑیو

ساقی! پلائیو تو نہ آنکھیں ملائیو
مجھ کو بچائیو، مجھے پینے کا چھوڑیو

گر روئیو تو مجھ سے لپٹ کر نہ روئیو
دریا میں ڈالیو تو سفینے کا چھوڑیو

میری سزا میں کیجیو مُلا سے مشورہ
مے اک طرف، لہو بھی نہ پینے کا چھوڑیو

راحیلؔ دل بھی چھوڑ گیا اب تو، اے خدا
اس حال میں نہ ہاتھ کمینے کا چھوڑیو​
۱۷۔جناب راحیل فاروق کی خوبصورت تازہ غزل کی پیروڈی حاضر ہے


راحیل فاروق بھائی کی غزل کی پیروڈی از محمد خلیل الرحمٰن


اے میرے میہماں مجھے جینے کا چھوڑیو
کھانے کا چھوڑیو ، مجھے پینے کا چھوڑیو

اپنے ہی گھر میں مجھ کو غریب الدیار کر!
’’مکے کا چھوڑیو نہ مدینے کا چھوڑیو!‘‘

کھانا کھلاؤں جب تو نہ آنکھیں ملائیو
کھانا مرے لیے نہ قرینے کا چھوڑیو!

لے کر ڈکار جب تو شکم سیر ہوچلے
میں غم غلط کروں مجھے پینے کا چھوڑیو!

جانے کا سوچیو تو پلٹ کر نہ آئیو
کچھ مال میرے خون پسینے کا چھوڑیو
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ ٌٌٌٌ ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ
 
آخری تدوین:
Top