سولھویں سالگرہ محفل کے محفلین!!!

سید عمران

محفلین
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
پہلے تو ہم سمجھے کہ آپ اپنی بات کر رہے ہیں اور جلدی مچا دی ہے۔ پھر خیال آیا کہ سارے کام جلدی والے تو نہیں ہوتے نا۔
اس کے بعد یاد آیا کہ آپ اسلحے کی بات کر رہے ہوں گے نا۔
درست یاد آیا نا؟؟؟
ہم مفت کے نہیں!!!
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
پہلے تو ہم سمجھے کہ آپ اپنی بات کر رہے ہیں اور جلدی مچا دی ہے۔ پھر خیال آیا کہ سارے کام جلدی والے تو نہیں ہوتے نا۔
اس کے بعد یاد آیا کہ آپ اسلحے کی بات کر رہے ہوں گے نا۔
درست یاد آیا نا؟؟؟
واہ واہ
دماغ کی پھرتی دیکھو دنیا والو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے کچھ لوگ اپنے گلے میں حق بجانب ہیں اب خود ہی دیکھیے محض تین گھنٹوں میں یہاں پر سات صفحات مکمل ہو گئے
ہاں تو سلیٹ تھوڑی ہے کہ لکھ لکھ کر مٹاٹے جائیں ساتھ ساتھ۔
ویسے کیا ہی اچھا ہو کہ ایک دن سب ہی ایک لڑی میں شامل ہوں تو پھر بھلا کتنے صفحے ہوں گے دو تین گھنٹے میں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جلد از جلد اپنی بہن کے ہاتھ پیلے کرکے رخصت کریں ان کو یہاں سے!!!
جی ہاں صحیح سمجھے۔۔۔
محفل سے!!!
ساڈا چڑیا دا چنبہ وے بابل اساں اڈ جانا

ابھی دیکھئیے گا روؤف بھائی ہمارے لئے کتنے اداس ہو جائیں گے اور خود ہی کہیں گے

"یہ سسرال نہیں جائے گی ڈولی رکھ دو کہارو"
ہمارے محفل میں رہنے سے آپ کا کیا جاتا ہے بھلا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں تو اپنے سسرالیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری شادی کے وقت یہ گانے نہیں چلائے :LOL::LOL:
کیوں۔۔۔ ارادہ بدل جاتا آپ کا ؟ اور آپ بھی وہیں رہ جاتے۔

ہمیں بھی نہیں اچھے لگتے یہ رونے والے۔۔۔ اس سے بہتر کہ بندہ وہ لگا کر سن لے
" دل والے دلہنیا لے جائیں گے"
ایویں خوشی والے کاموں میں بھی رونے والے کام۔
 
مفتی صاحب خوش آمدید اور محفل کی سالگرہ مبارک۔ آپکے بغیر محفل پھیکی پھیکی لگ رہی تھی۔ :) ساتھ ہی آپ جن محفلین سے خائف ہیں انکی طرف سے معذرت۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہمیں چھٹا ہوا ہونے کا اشارہ کریں لیکن اگر وہ بزعم خود واضح طور پر ایسا کرنے کی کوشش کریں گے تو ہم بھی واضح طور پہ ان کا باطل ہونا واضح کردیں گے۔خیر اس وقت اصل مدعا نہ ہمارا چھٹا سال ہے نہ چھٹا ہوا ہونا۔ ہم تو خوشی کا یہ موقع جان کر اپنے چند مزموم مقاصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا عزم مصمم لیے حاضر ہوئے ہیں جن کو ایام عام میں نوکِ زباں پر لانا دار و رسن پر چڑھ جانے کے مترادف ہوتا
واہ واہ زبردست زبردست زبردست زبردست زبردست
Speechless
Speechless
Speechless
Speechless
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
واہ واہ زبردست زبردست زبردست زبردست زبردست
Speechless
Speechless
Speechless
Speechless
بولتی بند کرنے میں تو مانے ہوئے ماہر ہیں صاحب :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

حقیقت ہے کہ ایسی ہی پُر مزاح ، شوخ اور برجستہ تحریر کی کمی محسوس ہو رہی تھی بہت دن سے۔ :LOL:
 

سیما علی

لائبریرین
پر امیدِ واثق ہے کہ خوشیوں کے اس شور شرابے میں زہر ہلال کا یہ تلخ گھونٹ حلق سے خوشی خوشی اتار لیا جائے گا۔
اب چوں کہ تمہید طول پکڑ رہی ہے لہٰذا ہم وقت کا زیاں کیے بغیر موضوع کا دامن پکڑنا موزوں گردانیں گے۔آج کے دن بیان ہونے والے ہمارے مزموم عزائم عنوان سے ظاہر ہیں۔عنوان ایسا اس لیے رکھا ہے تاکہ اسے دیکھتے ہی محفلین بصد شوق جوق در جوق لڑی ھٰذا میں کھنچے چلیں آئیں۔
کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق
نے آبلۂ مسجد ہوں نہ تہذیب کا فرزند

اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی نا خوش
میں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند
آپ سے محفل میں پہلی ملاقات ہمیں یاد ہے ذرا ذرا اور آپکا حق بات کہنا اور اُس پر قائم رہنا ہی دن بہ دن آپ سے ذہنی ہم آہنگی کا باعث بنا آپ ہم ایک لفظ لکھتے اور آپ ہمیشہ Read between the lines
بہت کم لوگوں میں خصوصیت ہوتی ہے ۔۔۔۔سلامت رہیے اللّہ اپنی امان میں رکھے آمین
 

سیما علی

لائبریرین
کیوں کہ دوسروں کی ٹوہ لینا ہماری صدیوں پرانی روایت ہے، اس روایت سے کنارہ کشی اختیار کرنا ہم کسی طور احسن اقدام نہیں سمجھتے اسی لیے کبھی بھی اس کی حمایت ہرگز ہرگز نہ کریں گے۔
تو صاحبو! جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ دوسروں کے بارے میں صحیح سے زیادہ غلط اطلاعات و معلومات لینا ہمارے دل کی تسلی و تشفی کا زیادہ اچھا سبب بنتی ہے۔ اب اس کی ایک مثال لیجیے۔ اگر ہم کہیں کہ ہمارے بھیا آج کسی درگاہ پر کھڑے بریانی پھوڑ رہے تھے تو کوئی اس کی طرف چنداں توجہ نہ دے گا۔ اور ہماری لڑی ھٰذا میں متوقع طور پر لڑی جانے والی لڑائی نہ لڑی جائے گی یوں لڑی ھٰذا چلے بغیر چل بسے گی۔
جنابِ من یہ تو ہمارا قومی کردار اور تشخص بن گیاہے مگر ہمارے معصوم بھیا کو بیچ میں نہ لائیں وہ بہت معصوم ہیں۔۔یہ لڑی دائم و
قائم رہنے کے لئے بنی ہے ۔۔:in-love:
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہر ہے اس عام سی بے مزہ اطلاع میں محفلین کی ازلی ابدی پیاسی حیرت کی تشنگی دور کرنے کا بھلا کیا سامان ہے؟البتہ اگر ہم یہ خبر دینا چاہیں کہ اگلے روز چریا چوک پر ایک آدمی منہ ڈھانپے چرس سپلائی کررہا تھا اور غلطی سے ایک آدمی کے نام کی جگہ بھیا کا نام لکھ دیں، بس پھر تو ایسا کہرام مچے گا کہ الامان الحفیظ۔
سب سے پہلا کام تو یہ ہوگا کہ فوراً تین دھڑے بن جائیں گے۔ ایک بھیا کی حمایت میں ان کی سادگی و معصومیت کے وہ وہ قصے کہانیاں اور افسانے بیان کرے گا کہ بھیا بھی مارے حیرت کے کبھی گریبان میں جھانکیں گے (اپنے) اور کبھی بغلیں جھانکیں گے (اپنی) کہ یہ باتیں ہم میں کب تھیں یا کب پیدا ہوئیں۔ دوسرا دھڑا دھڑا دھڑ حیرت و استعجاب و تشکیک کے سمندر میں چھلانگیں مار مار خود کو پھاواں کرلے گا کہ اچھا یہ ایسے دِکھتے تو نہیں تھے جیسے ہیں۔ حیرت ہے، تعجب ہے، افسوس ہے ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔اور تیسرا دھڑا وہ ہوگا جو نمک مرچ لگا لگا بھیا کے ماضی کے وہ وہ گڑے مردے اکھاڑ لائے گا جو بھیا کے وہم و گمان کے مطابق ہڈی مٹی ہوچکے تھے۔اس دھڑے کا دائمی سلوگن یہ ہوتا ہے’’دیکھا ہمیں پہلے سے ہی پتا تھا کہ یہ ایسے ویسے ہیں۔‘‘
اسقدر حقیقت نگاری پر ڈھیروں داد و تحسین یہ ایک ایک لفظ کی کاٹ دل پہ محسوس ہورہی ہے “کہاں سے آئے یہ لفظ کس نے دئیے یہ لفظ کیا کہہ رہےہیں یہ لفظ”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیکھا ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ یہ ایسے ویسے کیسے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top