مردوں کی بیٹھک

شمشاد

لائبریرین
سگریٹ پیتے ہوئے پہلی دفعہ پکڑے گئے ہوں گے تو والد صاحب نے عزت افزائی کے طور پر مار دھاڑ کی ہو گی۔ کیوں جی صدیق بھائی؟
 

شمشاد

لائبریرین
تو ایسے بتانا تھا ناں ببوا، اب ہمکا کاہے معلوم کہ کس کا میچ کس کے ساتھ تھا۔

اے لیو بڑے کاکا بھی آئی گئے۔

ارے او فضلو جا دیکھ اگر مالکن گھر پر ہیں تو ان کو تین کوپ چائے کا تو بول دے۔
 

dxbgraphics

محفلین
سگریٹ پیتے ہوئے پہلی دفعہ پکڑے گئے ہوں گے تو والد صاحب نے عزت افزائی کے طور پر مار دھاڑ کی ہو گی۔ کیوں جی صدیق بھائی؟

پہلی بار مار تو یاد نہیں البتہ ایک دفعہ غلطی سے با آواز منہ سے محاورہ "بوڑھی گھوڑی لال لگام " نکل گیا۔ اور پھر ہمارے محلے میں رہنے والی ایک خالہ پیچھے پیچھے اور میں آگے آگے۔ غالبا اس وقت میں ساتوی یا آٹھویں جماعت میں تھا۔





شام کو والد صاحب نے آکر بہت داد دی۔ جو میں نہیں بھولا
 

dxbgraphics

محفلین
نسوار سے تو سخت نفرت ہے اور سگریٹ ایک دو دفعہ ویسے ہی ٹرائی کی لیکن گلہ خشک کر دیتا ہے فورا سو دونوں سے بچا ہوا ہوں۔
 
چلو سب قہوہ پیتے ہیں

tea_cup_small.jpg
 
مردوں کی بیٹھک میں سوال یہ ہے کہ کیا درج ذیل الفاظ سے خاص کر دوسری لائن سے آپ لوگ اتفاق کرتے ہیں، یاد رہے کہ یہ ’’محفل‘‘ ہے اور محفل کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، کچھ آداب ہوتے ہیں اور کچھ تمیز ہوتی ہے۔

نوٹ ۔(نئے نئے آئے ہوئے ممبرز مجھ سے بے تکلفی کرنے سے پرہیز کریں ،)
میں نئے لوگوں سے بات نہیں کرنا چاہتی ، ،)
 
مجھے تو اس سوال کا اس دھاگے سے کوئی تعلق نظر نہیں آیا

یہ دھاگہ ’’کیاہے‘‘ شاید مجھے سمجھنے میں‌غلطی ہو گئی ہے، یہاں پر عالمی معیشیت پر بحث وغیرہ تو نہیں چھڑی ہوئی ہے، میں اسے مردوں کی بیٹھک سمجھ کر آگیا تھا اور سوال بھی یوں‌کیا کہ خواتین مردوں‌کے خلاف ہمیشہ محاذ بنائے رکھتی ہیں، لیکن اگر کوئی مرد خواتین کی غلطیوں‌کی نشاندہی کرے تو پھر یہ ایک گناہ تصور کیا جانے لگتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انیس بھائی ان کے لکھنے کا مطلب صرف اتنا ہے کہ نئے لوگ، جن کی ان سے جان پہچان نہیں ہے، ان سے بے تکلفی نہ کریں۔
اگر کوئی سنجیدگی سے بات کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے۔

بہر حال ہر ایک کا اپنا مزاج ہے۔

یہ مردوں کی بیٹھک ہے۔ اس میں ہر موضوع پر گپ شپ ہو سکتی ہے۔
 
Top